counter easy hit

to

جے آئی ٹی نے حسین نواز کو تیسری بار بھی طلب کرلیا

جے آئی ٹی نے حسین نواز کو تیسری بار بھی طلب کرلیا

پاناما کیس کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی جے آئی ٹی نے وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کو کل تیسری مرتبہ طلب کرلیا ہے۔ جے آئی ٹی اس سے قبل حسین نواز کو 28اور 30مئی کو طلب کرچکی ہے،گزشتہ روز ان سے 4گھنٹے پوچھ گچھ بھی کی گئی ۔مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی نے آج […]

عمران خان کا سابق اہلیہ جمائمہ کو ٹیلی فون

عمران خان کا سابق اہلیہ جمائمہ کو ٹیلی فون

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بنی گالہ کی اراضی کے لیے رقوم کی منتقلی کے ریکارڈ کے لیے جمائمہ سے رابطہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سابقہ اہلیہ جمائمہ کو ٹیلی فون کیا اور بنی گالہ کی اراضی کے لیے رقوم کی منتقلی کا ریکارڈ مانگ […]

خاتون صحافی کا بوسہ لینے کی کوشش، ٹینس پلیئر پر فرنچ اوپن کے دروازے بند

خاتون صحافی کا بوسہ لینے کی کوشش، ٹینس پلیئر پر فرنچ اوپن کے دروازے بند

پیرس: سال کے دوسرے گرینڈ سلم فرنچ اوپن ٹینس کی انتظامیہ نے انٹرویو کے دوران خاتون صحافی کا بوسہ لینے کی کوشش کرنے والے ٹینس پلیئر پر پابندی عائد کر دی ہے۔ گزشتہ روز 21 سالہ فرانسیسی پلیئر میکزیم ہامو پہلے راؤنڈ میں ہارنے کے بعد فرنچ اوپن سے باہر ہوئے، میچ کے بعد ایک لائیو […]

عبیدی کا دہشتگرد گروپ سے تعلق رد نہیں کیا جا سکتا، برطانوی پولیس

عبیدی کا دہشتگرد گروپ سے تعلق رد نہیں کیا جا سکتا، برطانوی پولیس

مانچسٹرحملے کی تحقیقات جاری ہیں، برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ مانچسٹرحملےملزم سلمان عبیدی کے دہشتگرد نیٹ ورک سے تعلق کا امکان رد نہیں کیاجاسکتا۔ برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ مانچسٹر دھماکے میں استعمال ہونے والا زیادہ تر مواد سلمان عبیدی نے مانچسٹر سے خریدا، سی سی ٹی وی وڈیو سے حاصل ہونے والی […]

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت سے مقابلہ، قومی ٹیم کی بھرپور پریکٹس

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت سے مقابلہ، قومی ٹیم کی بھرپور پریکٹس

بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے بلے بازوں کو ماربل سلیب پر بیٹنگ پریکٹس کرائی ، فاسٹ بولر وہاب ریاض نے پریکٹس سیشن میں شرکت نہیں کی۔ برمنگھم: گوروں کے دیس میں چیمپئنز ٹرافی کا میلہ سج گیا، سرفرازالیون کے ایجبسٹن گراونڈ میں ڈیرے ، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے بلے بازوں کو ماربل سلیب پر […]

بھارت کو ہرانے کیلئے پاکستانی ٹیم کافی ہے، عبدالرزاق

بھارت کو ہرانے کیلئے پاکستانی ٹیم کافی ہے، عبدالرزاق

پاکستان کے پاس بگ ہٹرز کی کمی ہے پھر بھی قومی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں انڈیا کو شکست دے سکتی ہے :سابق آل رائونڈر کراچی: سابق قومی آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ بھارت کو چیمپئنز ٹرافی میں ہرانے کیلئے پاکستانی ٹیم کافی ہے حالانکہ اس کے پاس بگ ہٹرز کی کمی محسوس کی […]

مدینہ منورہ کے نزدیک واقع مشہور آتش فشاں پہاڑوں کی کہانی

مدینہ منورہ کے نزدیک واقع مشہور آتش فشاں پہاڑوں کی کہانی

مدینہ منورہ کے علاقے میں آتش فشاں پہاڑوں کا سب سے بڑا سلسلہ واقع ہے ، مدینہ منورہ سے جنوب مشرق میں واقع علاقے میں آخری مرتبہ 1256 عیسوی میں لاوا پھوٹا تھا۔ ریاض: سعودی عرب میں دو ہزار سے زیادہ آتش فشاں پہاڑ ہزار ہا سال سے موجود ہیں ، وہ مردہ نہیں ہیں […]

برہمی کا لفظ استعمال نہ کریں چیف جسٹس کی صحافیوں کو ہدایت

برہمی کا لفظ استعمال نہ کریں چیف جسٹس کی صحافیوں کو ہدایت

میں برہم نہیں ہوتا یہ میری آبزرویشن ہے ، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے صحافیوں کو ہدایت کی ہے کہ میرے حوالے سے برہمی کا لفظ استعمال نہ کیا کریں۔ منگل کو ایک سماعت […]

غلطی سے سرحد پار جانیوالے دو کشمیری طلبا پاک فوج کے حوالے

غلطی سے سرحد پار جانیوالے دو کشمیری طلبا پاک فوج کے حوالے

دو نوں طلبا 23 مئی کو نیلم ویلی میں غلطی سے ایل او سی عبور کر کے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہو گئے تھے۔ مظفر آباد: بھارتی حکام نے غلطی سے ایل او سی عبور کرنے والے آزاد کشمیر کے دو طلبا کو ٹیٹوال سیکٹر میں چلہانہ کراسنگ پوائنٹ پر پاک فوج کے حوالے کر […]

عدلیہ کو دھمکیاں دینے پر نہال ہاشمی کو گرفتار کیا جائے، تحریک انصاف

عدلیہ کو دھمکیاں دینے پر نہال ہاشمی کو گرفتار کیا جائے، تحریک انصاف

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی کی متنازع تقریر پر ردعمل میں کہا کہ نہال ہاشمی کو کھلے عام عدلیہ اور جے آئی ٹی کو دھمکیاں دینے کے جرم میں گرفتار کیا جائے۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا […]

حسن نواز نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کیلیے وقت مانگ لیا

حسن نواز نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کیلیے وقت مانگ لیا

 اسلام آباد: وزیر اعظم کے چھوٹے بیٹے حسن نواز نے پانامامعاملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی سے پیش ہونے کے وقت مانگ لیا ہے۔ گزشتہ روز پاناما کیس کی جے آئی ٹی نے وزیر اعظم کے بڑے صاحبزادے حسین نواز 4 گھنٹے سے زائد پوچھ گچھ کی تھی۔ حسین نواز آج بھی مشترکہ تحقیقاتی […]

ود ہولڈنگ ٹیکس وصولی اور فراڈ روکنے کیلئے نیا سسٹم تیار

ود ہولڈنگ ٹیکس وصولی اور فراڈ روکنے کیلئے نیا سسٹم تیار

ایف بی آر نے ود ہولڈنگ ٹیکس وصولی اور اس میں فراڈ روکنے کیلئے لیک پروف سسٹم تیار کر لیا ہے۔ یہ سسٹم ایف بی آر کی ہدایت پر پرال (پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ) نے بنایا ہے۔منگل کو وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے ریونیو ہارون اختر خان کو اس سسٹم کے بارے میں ممبر آپریشنز […]

وزارت مذہبی امور کا عازمین حج کی سہولتوں کیلئے لائحہ عمل تیار

وزارت مذہبی امور کا عازمین حج کی سہولتوں کیلئے لائحہ عمل تیار

عازمین کو تین وقت کا کھانا ، جدہ اور مدینہ منورہ ائر پورٹس پر ایکسپریس کلیئرنگ اور ائر پورٹس پر عازمین کو جوسز، سینڈوچ ، پھلوں اور دیگر اشیا پر مبنی ریفریشمنٹ دی جائے گی۔ اسلام آباد: حج ادائیگی کیلئے جانے والے عازمین کو وزارت مذہبی امور نے گزشتہ برسوں کے مقابلے میں بہتر سہولیات […]

فردوس عاشق اعوان کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

فردوس عاشق اعوان کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

سابق وفاقی وزیر کی جہانگیر ترین سے ملاقات ، شمولیت کا باضابطہ اعلان عمران خان سے ملاقات کے بعد کریں گی اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کی تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات ، تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ ، باضابطہ اعلان عمران خان […]

پاکستان کا سب سے بڑا اراضی سکینڈل اپنے منطقی انجام کو پہنچنے کے قریب

پاکستان کا سب سے بڑا اراضی سکینڈل اپنے منطقی انجام کو پہنچنے کے قریب

پنجاب بھر کی عدالتوں میں زیر سماعت جعلی عدالتی فیصلوں سے متعلق ڈگریوں پر عمل درآمد روک دیا گیا لاہور: پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اراضی سکینڈل اپنے منطقی انجام تک پہنچنے کے قریب ہے ، پنجاب بھر کی عدالتوں میں زیر سماعت جعلی عدالتی فیصلوں سے متعلق ڈگریوں پر عمل درآمد روک […]

ملک میں بجلی کا شارٹ فال ساڑھے پانچ ہزار میگا واٹ ہوگیا

ملک میں بجلی کا شارٹ فال ساڑھے پانچ ہزار میگا واٹ ہوگیا

شہری علاقوں میں دس جبکہ دیہاتوں میں چودہ گھنٹوں سے زائد لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اسلام آباد: ملک میں بجلی کا شارٹ فال ساڑھے پانچ ہزار میگا واٹ ہوگیا ، شہروں میں دس جبکہ دیہی علاقوں میں چودہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے ۔ ذرائع نے دنیا نیوز کو بتایا ہے کہ ملک میں […]

تمباکو نوشی سے انسانی صحت کو لاحق خطرات

تمباکو نوشی سے انسانی صحت کو لاحق خطرات

پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن اکتیس مئی کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کے منانے کا آغاز 1987 ء میں اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت کے ممبران کی باضابطہ منظوری سے ہوا۔ اس دن کے منانے کا مقصد تمباکو نوشی سے انسانی صحت کو لاحق خطرات اور اس […]

روس ٹیلر نے سنچری کی تکمیل پر زبان منہ سے باہر نکالنے کے راز سے پردہ اٹھادیا

روس ٹیلر نے سنچری کی تکمیل پر زبان منہ سے باہر نکالنے کے راز سے پردہ اٹھادیا

لندن: نیوزی لینڈ کے سینئر بیٹسمین روس ٹیلر نے سنچری کی تکمیل پر زبان منہ سے باہر نکالنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا جبکہ وہ ایسا اپنی بیٹی میکینزی کی فرمائش پر کرتے ہیں۔ اگرچہ میکینزی کی عمر صرف 5 برس ہے مگر وہ اپنے والد کی سب سے بڑی ناقد بھی ہیں، حالیہ کچھ […]

اپوزیشن کی صدرکے پارلیمنٹ سے خطاب میں احتجاج کی تیاریاں

اپوزیشن کی صدرکے پارلیمنٹ سے خطاب میں احتجاج کی تیاریاں

 اسلام آباد: اپوزیشن نے حکومت کو سبق سکھانے کے لئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر کے خطاب میں شدید احتجاج کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کا اظہارخیال سرکاری ٹی وی پربراہ راست نشر نہ کئے جانے پر حزب اختلاف کی جماعتوں سے شدید احتجاج کی تیاریاں شروع […]

خواجہ آصف کا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو فون، لوڈشیڈنگ پر معذرت

خواجہ آصف کا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو فون، لوڈشیڈنگ پر معذرت

 اسلام آباد: وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے فون پر رابطہ کیا اور یکم رمضان کو سحری کے وقت ٹرپنگ کیوجہ سے لوڈشیڈنگ پر حیدرآباد کے عوام کو پہنچنے والی تکلیف پر معذرت کی۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ کس طرح این ٹی ڈی سی اور وزارت کے […]

حسین نواز کے بعد وزیراعظم اور حسن نواز کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ

حسین نواز کے بعد وزیراعظم اور حسن نواز کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ

 کراچی: پاناما لیکس کیس کی تحقیقات کیلیے قائم جے آئی ٹی نے اپنی تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے حسین نواز کے بعد وزیراعظم نواز شریف اور ان کے صاحبزادے حسن نواز کوبھی طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف اور حسن نواز کو نوٹسز کا اجرا کرکے بیان ریکارڈ کرنے کے لیے طلب کیا جائے […]

پاکستانیوں کو امریکی ویزوں کے اجرا میں 40 فیصد کمی

پاکستانیوں کو امریکی ویزوں کے اجرا میں 40 فیصد کمی

امریکا نے پاکستانیوں کے لئے ویزوں کے اجراء میں 40 فیصد کمی کردی ہےجبکہ بھارتیوں کے لئے 28 فیصد بڑھا دی ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے غیر ملکیوں سے متعلق جاری ہونے والے اگزیکٹیو آرڈر جاری ہونے کے بعد پاکستانی شہریوں کے لئے جاری کئے جانے […]

پی پی رہنما شرجیل میمن کا وزیرداخلہ کو چیلنج

پی پی رہنما شرجیل میمن کا وزیرداخلہ کو چیلنج

پی پی رہنما شرجیل میمن نے وزیرداخلہ کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ حسین نواز کے خلاف جے آئی ٹی چل رہی ہے، ان کا نام ای سی ایل پر لے آئیں، میاں صاحب آپ کو نوکری سے نہیں نکالیں گے۔ احتساب عدالت میں سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن و دیگر کے خلاف نیب […]

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری روکنے کا حکم

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری روکنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری روکنے کاحکم دےدیا ،سول ایوی ایشن او ر وفاقی حکومت سے چار ہفتوں میں جواب طلب کرلیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نجکاری کے خلاف درخواست کی سماعت چیف جسٹس منصور علی شاہ نے کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کرتے ہوئے […]