counter easy hit

to

پریس ریلیز کو بنیاد بنا کر حکومت اور فوج کو آمنے سامنے رکھا گیا: آصف غفور

پریس ریلیز کو بنیاد بنا کر حکومت اور فوج کو آمنے سامنے رکھا گیا: آصف غفور

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ ہماری سمجھ کے مطابق وزارت داخلہ سے حتمی خط جاری ہونا تھا ، ہماری پریس ریلیز حکومتی شخصیت یا ادارے کے خلاف نہیں تھی،مگر ہماری پریس ریلیز والے دن سے لیکر آج تک حکومت اور فوج کو آمنے سامنے رکھا گیا۔ انہوں […]

ایران نے بھی پاکستان سے کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی مانگ لی

ایران نے بھی پاکستان سے کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی مانگ لی

کوئٹہ: ایرانی حکومت نے پاکستان سے درخواست کی ہے کہ اس کی ایجنسیوں کو پاکستان میں گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو تک رسائی دی جائے۔ کلبھوشن یادیو کو پاکستان کے حساس اداروں نے گزشتہ سال گرفتار کیا تھا اور تفتیش کے دوران اس نے ایران کے راستے پاکستان میں داخل ہونے کا اعتراف بھی کیا تھا۔ […]

ڈومینیکا ٹیسٹ: شاداب خان کو ڈراپ کر نے کا فیصلہ

ڈومینیکا ٹیسٹ: شاداب خان کو ڈراپ کر نے کا فیصلہ

بارباڈوس کا دوسرا ٹیسٹ 106 رنز سے ہارنے والی ٹیم پاکستان تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں ایک تبدیلی کیساتھ میدان میں اترے گی۔ بارباڈوس ٹیسٹ میں ڈیبیو پر 40 اوورز میں 145 رنز دے کر محض ایک وکٹ لینے والے شاداب خان کو ڈراپ کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 31 سال کے وہاب […]

افغانستان کی جانب سے تحفظات دور کئے جانے تک چمن بارڈر بند رہے گا، سرتاج عزیز

افغانستان کی جانب سے تحفظات دور کئے جانے تک چمن بارڈر بند رہے گا، سرتاج عزیز

 اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ جب تک افغان حکومت پاکستان کے تحفظات دور نہیں کرتی تب تک چمن بارڈر بند رہے گا۔ پاکستان میں تعینات افغان سفیرعمر ذخیل وال نے مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران پاک افغان تناوٴ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا […]

پاکستان کا ایران کے سفیر سے ایرانی فوجی سربراہ کے دھمکی آمیز بیان پر شدید احتجاج

پاکستان کا ایران کے سفیر سے ایرانی فوجی سربراہ کے دھمکی آمیز بیان پر شدید احتجاج

 اسلام آباد: پاکستان نے ایرانی چیف آف اسٹاف کی جانب سے حملے کی دھمکی پر ایرانی سفیر سے شدید احتجاج کیا ہے۔ ایرانی افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری کے اشتعال انگیز بیان پر پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ ایرانی سفیر کو واضح […]

عمران کو بیان حلفی کے ساتھ دستاویز جمع کرانے کی ہدایت

عمران کو بیان حلفی کے ساتھ دستاویز جمع کرانے کی ہدایت

آف شور کمپنیوں کے کیس میں سپریم کورٹ نے عمران خان کو بیان حلفی کے ساتھ دستاویز جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ عمران خان کے وکلاء کا ایک چکر آج سپریم کورٹ میں بھی لگا جہاں چیف جسٹس آف پاکستان نے حنیف عباسی کی درخواست کی سماعت کی اور عمران خان کو نوٹس جاری کردیا۔ […]

چمن میں حالات معمول پر آنے لگے، پاک افغان بارڈر پانچویں روز بھی بند

چمن میں حالات معمول پر آنے لگے، پاک افغان بارڈر پانچویں روز بھی بند

چمن: افغان فورسزکی جانب سے گولہ باری کے بعد چمن شہر اور گرد و نواح میں حالات معمول پر آنے لگے ہیں لیکن پاک افغان سرحد پانچویں روز بھی بند ہے تاہم چند افغان خاندانوں کو انسانی ہمدردی کے تحت پاسپورٹ دکھا کر سرحد پار جانے دیا گیا ہے۔ افغان فورسزکی فائرنگ کے نتیجے میں پیدا […]

الیکشن کمیشن میں عمران خان کی نااہلی کی درخواست بحال

الیکشن کمیشن میں عمران خان کی نااہلی کی درخواست بحال

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست بحال کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔ چین الیکشن کمشنرجسٹس ریٹائرڈ سرداررضا کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے عمران خان کی نااہلی سے متعلق ہاشم علی بھٹہ کی درخواست بحال کرنے سے متعلق اپیل کی سماعت […]

الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کرنے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کرنے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

غیر ملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کرنے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی گئی۔ الیکشن کمیشن نے توہین عدالت اورغیر ملکی فنڈنگ کیس کی الگ الگ سماعت کا فیصلہ سنادیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کا موقف مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو […]

جعلی ڈگری اسکینڈل: ایگزیکٹ، شعیب شیخ سے تعلق کا پول امریکا میں کُھل گیا

جعلی ڈگری اسکینڈل: ایگزیکٹ، شعیب شیخ سے تعلق کا پول امریکا میں کُھل گیا

جعلی ڈگریوں کے عالمی اسکینڈل کے ایگزیکٹ اور شعیب شیخ سے تعلق کا پول امریکی عدالت میں کھل گیا، امریکا میں گرفتار ایگزیکٹ کے نائب صدر عمیر حامد نے جعلی ڈگریوں کے ذریعے اربوں روپے کی رقم بٹورنے کے اسکینڈل میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا۔ امریکی حکام نے عمیر حامد پر ایک پاکستانی […]

پیرس کی معروف سماجی شخصیت عمیر بیگ کے والد انصر بیگ ،’سٹریٹ کرکٹ ٹورنامنٹ ‘میں شرکت اورکامیاب بنانے کیلئے آج پاکستان سے پیرس پہنچ گئے

پیرس کی معروف سماجی شخصیت عمیر بیگ کے والد انصر بیگ ،’سٹریٹ کرکٹ ٹورنامنٹ ‘میں شرکت اورکامیاب بنانے کیلئے آج پاکستان سے پیرس پہنچ گئے

پیرس کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت عمیر بیگ کے والد انصر بیگ ،’سٹریٹ کرکٹ ٹورنامنٹ ‘میں شرکت اورکامیاب بنانے کیلئے آج پاکستان سے پیرس پہنچے پیرس(یس اردو نیوز) انصر بیگ معروف سماجی و کاروباری شخصیت ہیں جو کہ پیرس میں اپنے بیٹے معروف پریس فوٹو گرافر عمیر بیگ کی طرف سے پاک فرانس دوستی […]

نئی دلی گینگ ریپ کیس کے مجرمان کی پھانسی کی سزائیں برقرار

نئی دلی گینگ ریپ کیس کے مجرمان کی پھانسی کی سزائیں برقرار

نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے نئی دہی اجتماعی زیادتی کیس میں مجرموں کےلیے سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ان کی نظرِ ثانی کی درخواستیں خارج کردی ہیں۔ سزا یافتہ مجرموں نے مزید 2 افراد کے ساتھ مل کر 16 دسمبر 2012 کے روز نئی دہلی کی ایک بس میں جیوتی سنگھ نامی 23 […]

نوری آباد بجلی گھر کے لئے گیس سپلائی کل سے شروع ہوگی

نوری آباد بجلی گھر کے لئے گیس سپلائی کل سے شروع ہوگی

سوئی سدرن گیس کمپنی100 میگاواٹ کے نوری آباد بجلی گھرکے لئےگیس سپلائی کل سے شروع کر رہا ہے۔ وزیر اعلی سندھ نے چند دن قبل گیس نہ دینے پر سوئی سدرن کا کنٹرول سنبھالنے کی دھمکی دی تھی۔ سوئی سدرن ذرائع کے مطابق پلانٹ کو 20 ملین مکعب فٹ گیس یومیہ فراہم کی جائے گی۔ […]

شیخوپورہ، آئل ڈپو میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ

شیخوپورہ، آئل ڈپو میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ

شیخوپورہ میں خانپور نہر کے قریب آئل ڈپو میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی شدت سے ڈپو کی چھت گرگئی تاہم آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کےمطابق خانپور نہر کے قریب لاہور روڈ پر ایک آئل ڈپو میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔ آئل اسٹورمقامی پیپر ملز کا […]

عرب امارات کا پانی کی کمی دور کرنے کے لیے منفرد منصوبہ

عرب امارات کا پانی کی کمی دور کرنے کے لیے منفرد منصوبہ

متحدہ عرب امارات پانی کے حصول کے لیے انٹارکٹیکا سے برفانی تودہ منتقل کرنے کا منصوبہ شروع کرے گا ۔ امارات لائے جانے والے تودے کی اوسط لمبائی 3 کلو میٹر اور موٹائی تقریباً 300 میٹر ہوگی۔ متحدہ عرب امارات اور فرانس سے تعلق رکھنے والے دو انجینئروں نے قطب جنوبی میں واقع برفانی تودے […]

برطانوی آرٹسٹ کی ڈرائنگز نے دنیا کو حیران کر دیا

برطانوی آرٹسٹ کی ڈرائنگز نے دنیا کو حیران کر دیا

نگاہیں ایسی کے کوئی تعمیر بھی چُھپ نہ سکے،یادداشت ایسی کہ پورا کا پورا شہر ذہن میں سما جائے،برطانوی آرٹسٹ کی ڈرائنگز نےدنیا کو حیران کردیا۔ نقشہ بنانا کوئی آسان کا م نہیں لیکن برطانوی نوجوان ’اسٹیون ولٹشائر‘ کےلیے کچھ مشکل نہیں۔ ایک عمارت نہیں ،ایک بازار بھی نہیں، بلکہ وہ صرف ایک دفعہ دیکھ […]

افغان سرحد سے فائرنگ امن کوششوں کے لئے نقصان دہ ہے، وزیراعظم

افغان سرحد سے فائرنگ امن کوششوں کے لئے نقصان دہ ہے، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ افغان سرحد سے فائرنگ کے واقعات امن کی کوششوں کے لئے نقصان دہ ہیں لہذا افغان حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کرے۔ وزیر اعظم نوا زشریف نے پاک افغان بارڈر پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ افراد […]

امریکی ڈالر 106 روپے سے بھی نیچے آگیا

امریکی ڈالر 106 روپے سے بھی نیچے آگیا

 کراچی: پاکستان سے سرمائے کی غیرقانونی منتقلی کے خلاف حکومتی اقدامات، اسٹیٹ بینک کے موثرریگولیٹری حکمت عملی اورسی پیک منصوبوں پر پیشرفت کی وجہ سے روپیہ مضبوط جبکہ امریکی ڈالرکمزورہوتا جارہا ہے. ملک میں زرمبادلہ کی سپلائی بہترہونے سے رواں سال کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر کی قدرتنزلی کا شکار ہے جس سے جمعرات کو […]

دہشت گردی کے خاتمے کے لئے صوفیائے کرام کا پیغام عام کرنا ہو گا، بلاول بھٹو زرداری

دہشت گردی کے خاتمے کے لئے صوفیائے کرام کا پیغام عام کرنا ہو گا، بلاول بھٹو زرداری

کراچی: چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لئے صوفیوں کے پیغام کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تیسری عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ دنیا میں بہت ساری زبانیں بولی جاتی ہیں لیکن صوفی ازم کی ایک ہی […]

رہائی کے بعد نیب کے خلاف مقدمہ درج کراؤں گا، ڈاکٹر عاصم

رہائی کے بعد نیب کے خلاف مقدمہ درج کراؤں گا، ڈاکٹر عاصم

 کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم کا کہنا ہے کہ نیب ایک ایسا ادارہ ہے جو کرپشن میں مبتلا ہے اور رہائی کے بعد نیب کے خلاف مقدمات درج کرائیں گے۔ کراچی کی احتساب عدالت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹرعاصم نے کہا کہ نیب ایک ایسا ادارہ ہے جو […]

اوباما کیئر ختم کرنے سے متعلق منصوبہ منظور

اوباما کیئر ختم کرنے سے متعلق منصوبہ منظور

امریکی ایوان نمائندگان نے اوباماکیئر ختم کرنےسےمتعلق منصوبہ منظورکرلیا، ٹرمپ کوسکھ کاسانس مل گیامگرمظاہروں کے نئے سلسلے کاآغازبھی ہوگیاہے۔ امریکی ایوان نمائندگان نے جمعرات کے روز ری پبلیکن ہیلتھ کیئر بل کی منظوری دے دی ہے، امریکن ہیلتھ کیئر ایکٹ کے نام سے تیار بل کے حق میں 217 جبکہ مخالفت میں 213 ووٹ آئے […]

پاکستان پوسٹ اور نادرا نے جوائنٹ وینچر کا فیصلہ کر لیا

پاکستان پوسٹ اور نادرا نے جوائنٹ وینچر کا فیصلہ کر لیا

 اسلام آباد: پاکستان پوسٹل سروسز اور نادرا نے جوائنٹ وینچر کا فیصلہ کر لیا تاہم جوائنٹ وینچر کے تحت پاکستان پوسٹل سروسز نادرا کے شناختی کارڈ ڈیلیور کرے گا اور نادرا کی فنانشل سروسز بھی پوسٹ آفس چلائیں گے جبکہ جوائنٹ وینچر کے پائلٹ پروجیکٹ میں پہلے مرحلے میں 10ڈاک خانوں کو منتخب کرنے کا فیصلہ […]

ٹی ڈیپ چیف کی سیاسی تقرری کا راستہ بند کرنے کا فیصلہ

ٹی ڈیپ چیف کی سیاسی تقرری کا راستہ بند کرنے کا فیصلہ

 کراچی: وفاقی وزارت تجارت نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ کے عہدے پر سیاسی بنیادوں پر تعیناتی کا راستہ ہمیشہ کے لیے بند کرنے کے لیے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ایکٹ میں ترمیم پر غور شروع کردیا ہے، ترمیم کے بعد پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قابلیت اور تجربے سے محروم افراد کو ادارے کا سربراہ مقرر نہیں […]

الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف کارروائی روکنے کا حکم

الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف کارروائی روکنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف کارروائی روکنے کا حکم دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں ہوئی۔ عمران خان کی جانب سے بابر اعوان عدالت میں […]