counter easy hit

to

کوئٹہ میں ایف سی کو قمبرانی روڈ سے 10 سال کی بچی ملی

کوئٹہ میں ایف سی کو قمبرانی روڈ سے 10 سال کی بچی ملی

کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ سے ایف سی کو دس سالہ بچی ملی ہے جسے جیکب آباد سے اغوا کیا گیا تھا،بچی کا کہنا ہے کہ اغوا کار اس سے بم دھماکا کرانا چاہتے تھے ۔ پولیس کے مطابق شالکوٹ کے علاقے قمبرانی روڈ پر ایف سی کے عملے کو دوران ناکہ ایک دس سالہ […]

سیکورٹی کیلئے پولیس کے محافظ لو گے تو بل بھی دینا پڑیگا

سیکورٹی کیلئے پولیس کے محافظ لو گے تو بل بھی دینا پڑیگا

پولیس کے گن مین سیکورٹی کی غرض سے چاہییں تو اس کے پیسے دینا پڑیں گے، اس سلسلے میں کراچی پولیس کے سیکورٹی یونٹ 2 کی جانب سے عدالتی حکم پر ایک تاجر کو مہیا کیے گئے چار پولیس اہلکاروں کی 5 سالہ خدمات کا بل 92 لاکھ روپے سے زائد کی صورت میں مانگ […]

ریتک روشن کا مرنے کے بعد اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا فیصلہ

ریتک روشن کا مرنے کے بعد اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا فیصلہ

خوبصورت آنکھوں کے مالک بالی ووڈ ایکشن ہیرو ریتک روشن نے بعد از مرگ اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریتک روشن نے حال ہی میں اپنی فلم ’کابل‘ میں نابینا شخص کا کردار ادا کیا ہے ، اس لئے نابینا افراد کے مسائل کو قریب سے دیکھنے کے […]

اسٹیل ملز کو لیز پر دینے کے خلاف احتجاج

اسٹیل ملز کو لیز پر دینے کے خلاف احتجاج

پاکستان اسٹیل کی سی بی اے لیبر یونین کا اسٹیل ملز کو لیز پر دینے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ اسٹیل ملز ملازمین نے لیز پر دینے کے فیصلے پر نظر ثانی اور تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ بھی کیا۔ پاکستان اسٹیل پیپلز لیبریونین سی بی اے نے لیز پر دینے کے خلاف اسٹیل ملز […]

نظام تعلیم میں بہتری کی خواہش

نظام تعلیم میں بہتری کی خواہش

پارلیمانی جمہوریت میں صدرکا عہدہ عموماً اعزازی ہوتا ہے کیونکہ اس نظام میں سارے اختیارات چیف ایگزیکٹو یعنی وزیراعظم کی تحویل میں ہوتے ہیں پاکستان میں بعض صدورکو تو ازراہ مذاق دستخط کرنے کی مشین بھی کہا جاتا رہا ۔ بھارت جیسی دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں بھی صدرکا عہدہ اعزازی ہی تصورکیا […]

ہریتھک روشن کا مرنے کے بعد آنکھیں عطیہ کرنے کا فیصلہ

ہریتھک روشن کا مرنے کے بعد آنکھیں عطیہ کرنے کا فیصلہ

ممبئی: خوبصورت اور نیلی آنکھوں کے مالک بالی ووڈ ایکشن ہیرو ہریتھک روشن نے بعد از مرگ آنکھیں عطیہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ بالی ووڈ اسٹار ہریتھک روشن نے حال ہی میں اپنی فلم ’’کابل‘‘ میں نابینا شخص کا کردار ادا کیا ہے  اور فلم باکس آفس پر ’’رئیس‘‘ سے مقابلے کے باعث کوئی خاطر خواہ […]

خانیوال: چوری پر مالک نے پالتو کتے کو علاقہ بدر کر دیا

خانیوال: چوری پر مالک نے پالتو کتے کو علاقہ بدر کر دیا

خانیوال میں چوری کی واردات ہوئی تو مالک نے انوکھا کام کیا، کتے کو نہ بھونکنے کی سزا دیتے ہوئے گھر سے ہی نکال دیا۔ خانیوال:  نواحی علاقے موضع شام کوٹ میں پالتو کتے کی شامت آ گئی۔ رات کے وقت چور ممتاز احمد کی ایک بھیڑ اور بکری لے اڑے مگر رکھوالی کرنے والا […]

بھارت سے سعودی ریال اسمگل کرنے کی دلچسپ کوشش

بھارت سے سعودی ریال اسمگل کرنے کی دلچسپ کوشش

نئی دلی: بھارتی ریاست کیرالہ کے ایئرپورٹ سے کیلوں کی آڑ میں لاکھوں سعودی ریال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف ریوینیو انٹیلی جنس نے کیرالہ ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے 2 مسافروں کو گرفتار کر کے 45 لاکھ سے زائد مالیت کی سعودی […]

نیو جرسی: حملہ آور نے چرچ میں بشپ کو مکا مار دیا

نیو جرسی: حملہ آور نے چرچ میں بشپ کو مکا مار دیا

امریکی ریاست نیوجرسی میں دعائیہ اجتماع کے دوران چرچ میں موجود شخص نے بشپ کو مکا دے مارا جس کے نتیجے میں پادری زخمی ہوکر زمین پر گرپڑے۔ سیکورٹی حکام نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چارلس ای میلر نامی شخص نے دعائیہ تقریب کے دوران بشپ مینوئل کروزکے چہرے پرمکا […]

امریکا: پالیسی مخالف محکمہ خارجہ اہلکاروں کی تعداد ایک ہزار ہو گئی

امریکا: پالیسی مخالف محکمہ خارجہ اہلکاروں کی تعداد ایک ہزار ہو گئی

امریکی صدر ٹرمپ کی متنازع امیگریشن پالیسی سے ناراض امریکی محکمہ خارجہ کے اہلکاروں کی تعداد 1 ہزار سے زائد ہو گئی ہے ۔وائٹ ہائوس ترجمان شون اسپائسرنے اختلافی دستاویزات ملنےکی تصدیق کی ہے۔ عراقی وزیراعظم نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف جنگ میں امریکی تعاون کو جاری رکھنا چاہتے ہیں اسی لیے ویزا […]

قوم دھرنا گروپ کا آئندہ بھی احتساب کرے گی، شہباز شریف

قوم دھرنا گروپ کا آئندہ بھی احتساب کرے گی، شہباز شریف

پنجاب کےوزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم نےووٹ کی طاقت سے دھرنا گروپ اور ماضی کے کرپٹ حکمرانوں کا پہلے بھی احتساب کیااور آئندہ بھی کرے گی، جھوٹ کا طوفان اٹھانے والوں کو ڈر ہے کہ ترقیاتی منصوبے مکمل ہو گئے تو ان کی رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو جائے گی۔ […]

انسداد تجاوزات فورس کے الاؤنس سندھ پولیس کے برابر کر دیے گئے

انسداد تجاوزات فورس کے الاؤنس سندھ پولیس کے برابر کر دیے گئے

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انسداد تجاوزات فورس کے الائونسز سندھ پولیس کے برابر کردیےہیں ۔ سیکرٹری ریونیو سندھ کے نوٹی فکیشن کے مطابق گریڈ سترہ کے اے ایس پی اور ڈی ایس پیز کو ماہانہ فکس الائونس اور رسک الائونس کی مد میں تقریباً بائیس ہزار روپے ملیں گے، گریڈ 16 کے انسپکٹر […]

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ’’سیز فائر‘‘ پر عملدرآمد سے اجلاس ’’ٹھنڈا‘‘ رہا

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ’’سیز فائر‘‘ پر عملدرآمد سے اجلاس ’’ٹھنڈا‘‘ رہا

پارلیمنٹ منگل کو قومی اسمبلی میں پرائویٹ ممبرز ڈے تھا حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ’’سیز فائر ‘‘ ہونے کے باعث قومی اسمبلی کے ایوان کا ماحول بھی’’ پرامن ‘‘ ہو گیا ہے حکومت اور اپوزیشن (تحریک انصاف) کے سرکردہ رہنمائوں نے اپنے ارکان قانون اور قاعدے میں رہ کر پارلیمان میں کھیک کھیلنے کی […]

پنڈی بھٹیاں پولیس مقابلے میں دلیری و بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس آفیسرز کو ڈی پی اوحافظ آباد سردار غیاث گل کی طرف سے انعامات

پنڈی بھٹیاں پولیس مقابلے میں دلیری و بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس آفیسرز کو ڈی پی اوحافظ آباد سردار غیاث گل کی طرف سے انعامات

پنڈی بھٹیاں پولیس مقابلے میں دلیری و بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس آفیسرز کو ڈی پی اوحافظ آباد سردار غیاث گل کی طرف سے انعامات  پنڈی بھٹیاں ڈی پی او حافظ آباد جناب ڈاکٹر سردار غیاث گل نے پنڈی بھٹیاں پولیس مقابلے میں دلیری سے ڈاکوﺅں کا مقابلہ کرنے والے شیر جوانوں میں انعامات تقسیم کیے […]

کراچی: ملزمان کی شہری سے کار چھیننے کی کوشش ناکام

کراچی: ملزمان کی شہری سے کار چھیننے کی کوشش ناکام

کراچی میں دن دیہاڑے لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ شہری نےملزمان کی کار چھیننے کی کوشش ناکام بنا دی اور موقع پر گاڑی چھوڑ کر دوڑ لگا دی۔ کراچی کے علاقےپی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں دو موٹر سائیکل سوارملزمان نے شہری سے کار چھیننا چاہتے تھے، شہری نے ملزمان […]

عمران خان نے عدالت میں کہا ہمارا کام الزام لگانا ہے، سلمان اکرم

عمران خان نے عدالت میں کہا ہمارا کام الزام لگانا ہے، سلمان اکرم

حسین نواز کے وکیل سلمان اکرم راجا نے پاناما کیس میں دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے عدالت میں کہہ دیا ہمارا کام الزام لگانا ہے، ان کی جانب سے کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا، اگر حسین نواز کچھ چھپا رہے ہوں تو کیا اس کی سزا وزیراعظم کو دی جا سکتی […]

ٹرمپ نے سیلی یٹس کو نوکری سے نکال دیا

ٹرمپ نے سیلی یٹس کو نوکری سے نکال دیا

ٓامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قائم مقام اٹارنی جنرل سیلی یٹس کو متنازع امیگریشن پالیسی کیخلاف بولنے پر نوکری سے نکال دیا ہے۔ سیلی یٹس کی جگہ ڈینابوئنٹے قائم مقام اٹارنی جنرل کےلیےنامزدہوگئے ہیں۔ اس سے پہلے امریکی محکمہ خارجہ کے 100سے زائد اہلکاروں کے بعد قائم مقام امریکی اٹارنی جنرل بھی ٹرمپ کی متنازع […]

انسان کو گٹھری میں باندھ کر درد کا انوکھا علاج

انسان کو گٹھری میں باندھ کر درد کا انوکھا علاج

یوں تو لوگ جسمانی درد سے چھٹکارے کیلئے درد کشا ٹیبلٹس یا پھر مساج کا سہارا لیتے ہیں، تاہم جاپان میں اب جسمانی درد کا انوکھا طریقہ علاج ڈھونڈ نکالا ہے۔ ٹوکیو میں ناؤمی اکیدا نامی نرس کے ایجاد کردہ اس طریقہ علاج کوریپنگ تھراپی کا نام دیا گیا ہے، جس میں انسانوں کو کپڑے […]

بھارت کا پاکستان سے معافی تک ہاکی سیریز نہ کھیلنے کا فیصلہ

بھارت کا پاکستان سے معافی تک ہاکی سیریز نہ کھیلنے کا فیصلہ

بھارت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) پر غلط بیانی کا الزام عائد کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ تحریری طور پر غیر مشروط معافی مانگنے تک بھارت پاکستان ہاکی ٹیم کے ساتھ کوئی دو طرفہ سیریز نہیں کھیلے گا۔ ہاکی انڈیا کے ترجمان ڈاکٹر آر پی سنگھ نے کہا کہ یہ انتہائی شرمناک […]

سن 1993 سے 96 میں لندن فلیٹس کا مالک کون تھا؟ عدالت

سن 1993 سے 96 میں لندن فلیٹس کا مالک کون تھا؟ عدالت

پاناما کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے حسین نواز کے وکیل سے سوال کیا کہ1993 سے 96 میں لندن فلیٹس کا مالک کون تھا اور لندن فلیٹس کےلیے سرمایہ کہاں سے آیا۔ شریف فیملی کے بچے وہاں کیسے رہ رہے تھے؟ وزیر اعظم کے بیٹوں کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ کو […]

لندن پولیس کا بانی ایم کیو ایم کیخلاف کیس دوبارہ کھولنے سے انکار

لندن پولیس کا بانی ایم کیو ایم کیخلاف کیس دوبارہ کھولنے سے انکار

لندن پولیس نے بانی ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس دوبارہ کھولنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کیس دوبارہ کھلوانا چاہتا ہے تو ٹھوس شواہد پیش کرے۔ حکومت پاکستان نے ایم کیو ایم کے بانی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کرنے پر برطانیہ سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے […]

آسٹریلوی خواتین کا بچوں کو گود میں اُٹھاکر رقص کا مظاہرہ

آسٹریلوی خواتین کا بچوں کو گود میں اُٹھاکر رقص کا مظاہرہ

آسٹریلوی خواتین نے اپنے اپنے بچوں کو گود میں اُٹھاکر ایسےرقص کا دلچسپ مظاہرہ کیا کہ دیکھنے والے تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔ یوں تو دنیا کی ہر ماں اپنے بچوں کی دیکھ بھال بھرپور طریقے سے کرتی ہیں لیکن کچھ مائیں ایسی بھی ہیں جو نہ صرف دیکھ بھال بلکہ اُنکے ساتھ کھیل […]

فرانسیسی ائیر لائن نے امریکا جانے والے 21 مسلمانوں کو روک دیا

فرانسیسی ائیر لائن نے امریکا جانے والے 21 مسلمانوں کو روک دیا

سات مسلمان ملکوں کے شہریوں کی امریکا آمد پر پابندی کے بعد ائیر لائن نے21 مسافروں کو امریکا جانے سے روکدیا۔ ائیر لائن کے ترجمان کے مطابق امریکی حکومت نے نئی پابندیوں سے گزشتہ روز آگاہ کردیا تھااس لئے ان کے پاس امریکا جانے والی پروازوں میں مسافروں کو روکنے کے سوا کوئی چوائس نہیں […]

پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی کرنے کی تیاری

پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی کرنے کی تیاری

پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی کرنے کی تیاری کرلی گئی، اوگرا نےیکم فروری سےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوادی۔ ذرائع کے مطابق اوگرا کی سمری میں پٹرول کی قیمت میں4روپے16پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے29 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمتوں میں16روپے 71پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں12روپے53پیسے جبکہ […]