counter easy hit

to

اوم پوری کا پاکستان اورپاکستانی فنکاروں سے لگاؤ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں

اوم پوری کا پاکستان اورپاکستانی فنکاروں سے لگاؤ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں

ممبئی: اوم پوری کا شمار بھارت کے ان فنکاروں میں ہوتا تھا جو حق اور سچ بات کہنے سے کبھی نہیں گبھرائے اور انہوں نے ہمیشہ بھارت کے متعصبانہ میڈیا میں پاکستان کا موقف اور پاکستانیوں سے ملنے والی محبت کو اجاگر کیا جس کی وجہ سے ان کے خلاف غداری کے مقدمات بھی درج ہوئے […]

پاناما کیس؛ سچ تک پہنچنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، سپریم کورٹ

پاناما کیس؛ سچ تک پہنچنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، سپریم کورٹ

 اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کرنے والے بینچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ سچ تک پہنچنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا لارجر بینچ پاناما کیس کی سماعت کررہا ہے، سماعت کے آغاز پر اسحاق ڈار […]

ملازمہ تشدد کیس:آئندہ سماعت میں بچی کوپیش کرنے کا بھی حکم

ملازمہ تشدد کیس:آئندہ سماعت میں بچی کوپیش کرنے کا بھی حکم

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ تشدد کا شکار ہونے والی طیبہ ہماری بچی ہے، اسے تلاش کرکے عدالت میں پیش کیا جائے، ضرورت پڑی تو ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرائیں گے۔ پولیس کو بدھ تک تفتیش مکمل کرکے عدالت کو آگاہ کرنے اور آئندہ سماعت میں بچی کو تلاش کر کے […]

نیسکول سے متعلق دستاویزات پر دستخط جعلی ہیں،مریم نواز

نیسکول سے متعلق دستاویزات پر دستخط جعلی ہیں،مریم نواز

سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت میں مریم نواز نے عدالت میں جواب جمع کرادیا ہے۔ مریم نواز کے مطابق نیسکول سے متعلق دستاویزات پر دستخط جعلی ہیں، یہ دستاویزات نام نہاد پاناما لیکس کا حصہ نہیں ۔ مریم نواز نے سپریم کورٹ میں اپنے جواب میں مزید بتایا ہے کہ شمیم ایگری فارمزالمعروف رائے […]

اوباما گوانتانا موبے کے4قیدی سعودیہ منتقل کرسکتے ہیں

اوباما گوانتانا موبے کے4قیدی سعودیہ منتقل کرسکتے ہیں

امریکی صدر باراک اوباما عہدہ صدارت کے منصب سےجاتےجاتے ایک اور ٹرمپ مخالف اقدام کرسکتے ہیں اور یہ اقدام گوانتاناموبے کے4 قیدیوں کی سعودی عرب منتقلی کا اعلان ہوسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک امریکی عہدیدارنے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما 24 گھنٹوں کے دوران گوانتانامو بے جیل کے چار قیدیوں کی […]

زیرکفالت کو واضح کیے بغیردلائل ہوا میں قلعہ ہیں،سپریم کورٹ

زیرکفالت کو واضح کیے بغیردلائل ہوا میں قلعہ ہیں،سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں پاناما پیپرز کیس کی سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ ہم اسحاق ڈار، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور وزیر اعظم کی نااہلی چاہتے ہیں ، وزیراعظم کے بچوں کو صرف اپنی پوزیشن واضح کرنے کے لئے فریق بنایا ہے۔ ججز نے ریمارکس دیے کہ زیرکفالت ہونے کو واضح کیے […]

ارشد خان ’‘چائے والا‘‘ کا شوبز کی دنیا چھوڑنے کا فیصلہ

ارشد خان ’‘چائے والا‘‘ کا شوبز کی دنیا چھوڑنے کا فیصلہ

 اسلام آباد: چائے والا کے نام سے سوشل میڈیا پر مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے والے ارشد خان نے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ پر فیس بک پر تصویر شائع ہونے کے بعد اسلام آباد میں چائے کے ڈھابے پر کام کرنے والے ارشد خان عرف ’چائے والا‘ نے […]

دلچسپ و عجیب تصویر لینے کی کوشش

دلچسپ و عجیب تصویر لینے کی کوشش

ماسکو : روسی خلائی ماہرین سال 2017کے دوران ہماری کہکشاں میں موجود بلیک ہول کی تصویر لینے کی کوشش کریں گے۔ روسی میڈیا کے مطابق سال نو کے موقع پر بہت سے اداروں اورشخصیات کی جانب سے جہاں نئے عزم کا اظہارکیا جارہاہے وہیں روسی خلائی ادارے کے ماہرین بھی کسی سے پیچھے نہیں۔روسی خلائی […]

چین سے برطانیہ تک مال بردار ٹرین سروس کا آغاز

چین سے برطانیہ تک مال بردار ٹرین سروس کا آغاز

بیجنگ /  لندن: چین نے اپنے مشرقی صوبے ژے جیانگ سے برطانیہ کے دارالحکومت لندن تک کے لیے مال بردار ٹرین سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے مشرقی صوبے ژے جیانگ سے لندن تک کے لئے مال بردار ٹرین سروس کا آغاز کر دیا ہے، یہ […]

وزیراعلیٰ پنجاب نے گرمیوں میں لوڈشیڈنگ میں کمی کی نوید سنادی

وزیراعلیٰ پنجاب نے گرمیوں میں لوڈشیڈنگ میں کمی کی نوید سنادی

بلوکی: وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ بجلی کی پیداوار کے متعدد منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں جب کہ گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ کم ہوگی۔ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے ہیڈ بلوکی میں گیس سے 1200 میگاواٹ بجلی کے پیداواری یونٹ کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ دھرنوں اور ہڑتالوں کے باوجود ترقیاتی کام […]

پاکستان مسلسل 6 ٹیسٹ میچز میں حریف ٹیم کو 2 بار آؤٹ کرنے میں ناکام

پاکستان مسلسل 6 ٹیسٹ میچز میں حریف ٹیم کو 2 بار آؤٹ کرنے میں ناکام

سڈنی: پاکستان مسلسل 6 ٹیسٹ میچز میں حریف ٹیموں کو دو بار آؤٹ کرنے میں ناکام رہا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف جاری سیریز سے قبل یو اے ای میں ویسٹ انڈیزکے خلاف آخری ٹیسٹ اور دورہ نیوزی لینڈ کے دونوں میچز میں بھی گرین کیپس حریف ٹیم کو 2 بار آؤٹ کرنے میں ناکام رہے تھے۔ […]

کترینہ نے سلمان سے پھر رابطے بڑھانا شروع کر دیئے

کترینہ نے سلمان سے پھر رابطے بڑھانا شروع کر دیئے

ممبئی: بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے حالیہ اپنی چند فلموں کی مسلسل ناکامی کے بعد ایک مرتبہ پھر پرانے دوست سلمان خان سے آئندہ فلم کے لئے مشورہ کرنے کی ٹھان لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف ان دنوں اپنی فیملی کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے امریکا میں موجود ہیں لیکن وہ جلد […]

چین : رشوت کے الزام میں سابق افسر کو 10 سال قید کی سزا

چین : رشوت کے الزام میں سابق افسر کو 10 سال قید کی سزا

چین میں فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سابق افسر کو ویکسین بنانے والی کمپنیوں سے رشوت کے الزام میں 10 برس قید کی سزا سنادی گئی۔ چینی اخبار کے مطابق ادارے کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ین ہونگ زہنگ کو 10 برس قید اور 5 لاکھ یوآن جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے، ان پر الزام […]

فیصل آباد: دھند کے باعث وین نہر میں جاگری

فیصل آباد: دھند کے باعث وین نہر میں جاگری

فیصل آباد میں دھند کے باعث طلبہ کی وین نہر میں جا گری۔ شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت 20طلبہ کو نکال لیا جبکہ سات کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تاندلیانوالہ میں پیش آیا جہاں شدید دھند کے باعث ایک وین جس میںا سکول کے 20طلبہ سوار […]

موسم بدلا ہے امید ہے یہاں بھی حالات بدلیں گے، عمران خان

موسم بدلا ہے امید ہے یہاں بھی حالات بدلیں گے، عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ موسم بدلا ہے امید ہے یہاں بھی حالات بدلیں گے۔ سماعت سے قبل سپریم کورٹ کے باہر گفتگو میں پی ٹی آئی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ امید ہے اب حالات بدل جائیں گے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپنا معیار اوروقارکھودیا،کُل جماعتی […]

احتساب عدالت کی میرخالدلانگو کو پیش ہونے کی ہدایت

احتساب عدالت کی میرخالدلانگو کو پیش ہونے کی ہدایت

کوئٹہ میں احتساب عدالت نے بلوچستان میگاکرپشن کیس کاریفرنس جلد دائر کرنےاور کیس میں گرفتار سابق مشیرخزانہ میر خالد لانگو کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کردی ۔ بلوچستان میگا کرپشن کیس کی سماعت کوئٹہ کی احتساب عدالت میں ہوئی، کیس کےسلسلے میں سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اور کنٹریکٹرسہیل مجید احتساب عدالت […]

پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار نہیں، آندرے رسل

پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار نہیں، آندرے رسل

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر آندرے رسل کا کہنا ہے کہ وہ پی ایس ایل کا فائنل یا پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے لیے ابھی تیار نہیں ہیں ۔ ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر آندرے رسل ،آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک اور انگلینڈ کے اسپنر مونٹی پینسر نے بچوں کو بیٹس پر آٹو […]

پاناما پیپرز کیس کی سماعت روزانہ کرنے کا فیصلہ

پاناما پیپرز کیس کی سماعت روزانہ کرنے کا فیصلہ

سپریم کورٹ نے پاناما پیپرزکیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جسٹس آصف سعیدکھوسہ نے ریمارکس دئیے کہ کیس میں کسی صورت التوا نہیں دیا جائے گا،سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہو گی۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس گلزار احمد، جسٹس شیخ عظمت […]

وقت کا پہیہ الٹا چل گیا

وقت کا پہیہ الٹا چل گیا

کہتے ہیں گیاوقت لوٹ کر نہیں آتا یا وقت کا پہیہ الٹا نہیں چل سکتا لیکن در حقیقت ایسا ہو گیا ہے۔ سان فرانسسکو:  امریکی فضائی کمپنی یونائیٹڈ ایئر کے طیارے نےیکم جنوری 2017کو شنگھائی سے اڑان بھریاور جب وہ امریکا کے شہر سان فرانسسکو میں اترا تو وہاں تاریخ تھی،31دسمبر 2016 اور اس طیارے […]

ناراضگی ختم ، جاپانی شہری نے بیوی سے بولے بغیر بیس سال گزار دیئے

ناراضگی ختم ، جاپانی شہری نے بیوی سے بولے بغیر بیس سال گزار دیئے

بیٹے نے والدین کی ناراضگی کا معاملہ ٹی وی چینل پر اٹھایا تو اس کے باپ نے مجبور ہوکر اپنی بیوی سے بات چیت کا سلسلہ شروع کر دیا ٹوکیو: جاپانی شہری نے بیوی سے بات چیت کیے بنا بیس سال گزار دیئے ۔ ناراضی کی وجہ سے اشاروں کی زبان استعمال کرتا رہا ۔بیس […]

ہمسایوں کے ساتھ باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں، وزیراعظم

ہمسایوں کے ساتھ باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کی صدارت میں خارجہ پالیسی اور سیکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا جس میں خارجہ پالیسی میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی طے گئی۔ یس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل […]

اکشے کمار پہلی بار کرن جوہرکی فلم میں جلوہ گرہونے کو تیار

اکشے کمار پہلی بار کرن جوہرکی فلم میں جلوہ گرہونے کو تیار

ممبئی: بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کماراپنی بہترین اور مختلف اداکاری کے باعث ہدایتکاروں اورپروڈیوسرز کی نظروں میں رہتے ہیں اور اب وہ معروف پروڈیوسر کرن جوہر اور دبنگ سلمان خان کی فلم میں جلوہ گرہوں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں خطروں کے کھلاڑی کے نام سے مشہوراداکاراکشے کمارنے سماجی […]

فواد خان نے ہمیشہ پاکستانی اقدار کا پاس رکھا، عالیہ

فواد خان نے ہمیشہ پاکستانی اقدار کا پاس رکھا، عالیہ

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے  اداکار فواد خان نے ہمیشہ پاکستانی اقدار کا پاس رکھا اور کبھی ان پر سجھوتہ نہیں کیا۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کیمطابق عالیہ  بھٹ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایک فلم ’’کپوراینڈسنز‘‘ کی شوٹنگ کے دوران ہیرو کو کچھ بولڈ سین کرنا […]

سید نور نے نئی فلم ’’چین نہ آئے‘‘ بنانے کا اعلان کردیا

سید نور نے نئی فلم ’’چین نہ آئے‘‘ بنانے کا اعلان کردیا

 کراچی: ہدایت کارسید نور نے نئی فلم’’چین نہ آئے‘‘بنانے کا اعلان کردیا جس کا اعلان انھوں نے گذشتہ شام کراچی کے مقامی ہوٹل میں فلم کی افتتاحی تقریب سے کیا۔تقریب میں انڈسٹری کے معروف سینئرفنکاروں نے شرکت کی۔ سید نور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوتے کہا کہ سینئر اور نئے لوگوں کواپنے ساتھ ملاکر کام […]