counter easy hit

to

مجھے گردے کی پیشکش کرنے والوں میں زیادہ مسلمان ہیں، سشما سوراج

مجھے گردے کی پیشکش کرنے والوں میں زیادہ مسلمان ہیں، سشما سوراج

نئی دہلی:بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے کہاہے کہ انھیں گردے کاعطیہ دینے کے خواہشمند پرستاروں کا تعلق کئی مذاہب سے ہے اور ان میں مسلمانوں کی تعدادزیادہ ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آل انڈیاانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزنئی دہلی میں کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلیے داخل بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے بیان […]

پاکستان کا بھارت کیخلاف سخت سفارتی وجوابی جنگی اقدام کا فیصلہ

پاکستان کا بھارت کیخلاف سخت سفارتی وجوابی جنگی اقدام کا فیصلہ

کراچی: پاکستان نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اورورکنگ باؤنڈری کی مسلسل خلاف ورزی اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافے کے بعد مودی حکومت کے عزائم کوناکام بنانے سخت ترین سفارتی و جوابی جنگی اقدام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس اقدام کے تحت اگر بھارت نے ان خلاف ورزیوں […]

بھارت: گوگل میپ کا کام اب ٹوائلٹ کی تلاش

بھارت: گوگل میپ کا کام اب ٹوائلٹ کی تلاش

بھارتی جنتا پارٹی کی مودی سرکار نے حکومت سنبھالتے ہی ملک میں بیت الخلاء کی کمی کو پورا کرنے کیلئے مہم شروع کی، لیکن اب حالیہ فیصلے نے مودی سرکار کے ڈھول کا پول کھول دیا ہے۔ بھارت میں بیت الخلاء کی کمی کے اہم مسئلے پر توجہ دینے کے بجائے مودی سرکار نے ’جنتا‘کونئی […]

پیگی وٹسن خلا میں جانے والی معمر ترین خاتون

پیگی وٹسن خلا میں جانے والی معمر ترین خاتون

امریکا کی 57 سالہ پیگی وٹسن خلا میں جانے والی معمر ترین خاتون بن گئیں، عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ پیگی وٹسن تیسری بار خلائی سفر پر روانہ ہو کر خلا میں جانے والی معمر ترین خاتون بن گئی ہیں، جس کے بعد ان کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ پیگی وٹسن […]

امریکا، یورپی یونین نیٹو برقرار رکھنے پر متفق، روس سے حلب میں بمباری بند کرنے کا مطالبہ

امریکا، یورپی یونین نیٹو برقرار رکھنے پر متفق، روس سے حلب میں بمباری بند کرنے کا مطالبہ

برلن / برسلز: نیٹو نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا ہے کہ وہ روس پر دباؤ برقرار رکھیں، جرمن شہر برلن میں امریکی صدر باراک اوباما اور یورپی رہنماؤں نے نیٹو کے ذریعے مل کر کام کرنے کو موجودہ وقت کی ضرورت کہا ہے۔ اس بات کی تصدیق وائٹ ہاؤس نے بھی کردی ہے۔ […]

سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس میں اپیل کے حق کا بل پیش

سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس میں اپیل کے حق کا بل پیش

اسلام آباد: عدالت عظمیٰ کے براہ راست اختیار سماعت اور ازخود نوٹس کے مقدمات  کے فیصلوں سے متاثرہ افرادکو اپیل  کا حق دینے کیلیے ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا ہے۔ 24 ویں آئینی ترمیم کے تحت آئین کی شق 184میں ذیلی شق چارکا اضافہ کردیا جائیگا۔ مجوزہ ترمیم کے تحت آرٹیکل 184ذیلیشق […]

اسلحہ برآمدگی کیس؛ تفتیشی افسر کی فیصل رضاعابدی کے خلاف مقدمہ ختم کرنے کی درخواست

اسلحہ برآمدگی کیس؛ تفتیشی افسر کی فیصل رضاعابدی کے خلاف مقدمہ ختم کرنے کی درخواست

کراچی: سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ان سے برآمد ہونے والا اسلحہ غیر قانونی نہیں لہذاٰ مقدمہ ختم کرکے داخل دفترکیا جائے۔ سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے سے متعلق  کیس کی سماعت ملیر کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے کی۔ تفتیشی افسر نے عدالت […]

سپریم کورٹ پاناما لیکس کا جو فیصلہ دے گی ہمیں قبول کرنا ہوگا، عمران خان

سپریم کورٹ پاناما لیکس کا جو فیصلہ دے گی ہمیں قبول کرنا ہوگا، عمران خان

مانچسٹر: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ چیف ایگزیکٹو کٹہرے میں کھڑا ہے جس سے پوچھ گچھ ہوگی تاہم عدالت پاناما لیکس کا جو فیصلہ دے گی ہمیں قبول کرنا ہوگا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان برطانیہ کے شہر مانچسٹر پہنچ گئے جہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے […]

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے حکومتی اجازت مل گئی

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے حکومتی اجازت مل گئی

پاکستان ہاکی فیڈریشن کو آئندہ ماہ بھارت میں ہونیوالے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے حکومت کی اجازت مل گئی ۔ٹیم کو بھارت روانگی کیلئے ویزے کا انتظار ہے ۔ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ آٹھ سے اٹھارہ دسمبر تک بھارت کے شہر لکھنو میں کھیلا جائے گا ۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز […]

یونیورسٹی کیس ،ٹرمپ ڈھائی کروڑ ڈالر دینے پر رضا مند

یونیورسٹی کیس ،ٹرمپ ڈھائی کروڑ ڈالر دینے پر رضا مند

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی یونیورسٹی کے حوالے سے دائر کیس کو ختم کرنے کے لیے ڈھائی کروڑ ڈالر ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے ۔ مقدمہ غیر فعال ٹرمپ یونیورسٹی کے ان سابقہ طالب علموں کی جانب سے دائر کیا گیا تھا ،جن کا دعویٰ تھا کہ ان سے ریئل […]

جہانگیر بدر!اپنی زمین سے جڑا ہوا ایک شخص

جہانگیر بدر!اپنی زمین سے جڑا ہوا ایک شخص

سیاست کوئی آسان کام نہیں ہے، ان لوگوں کے لئے تو بالکل آسان نہیں جنہوں نے فلرٹیشن نہیں کرنی بلکہ ایک نظریے اور ایک پرچم تلے رہتے ہوئے اس راستے کی مشکلات صبر اور حوصلے سے برداشت کرنا ہے۔ جہانگیر بدر ایک ایسے ہی سیاست دان تھے۔ ذوالفقار علی بھٹو جب سیاست میں آئے تو […]

جمہوریت اور حق کی آواز خاموش ہو گئی

جمہوریت اور حق کی آواز خاموش ہو گئی

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر حاجی محمد عدیل اب ہم میں نہیں رہے اور ان کے انتقال سے پاکستان میں پارلیمان کے ایوانوں میں جمہوریت اور تمام اقوام کو ان کے جائز حقوق فراہم کرنے کے لیے جدوجہد کرنے والی ایک اہم آواز ہمیشہ کے لیے خاموش ہو گئی ہے۔ ابھی کل […]

بنگلہ دیش کی روہنگیا مسلمانوں کو روکنے کے لیے سرحد پر اضافی فوج

بنگلہ دیش کی روہنگیا مسلمانوں کو روکنے کے لیے سرحد پر اضافی فوج

بنگلہ دیش نے میانمار سے روہنگیا مسلمان اقلیت سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد کو ملک میں داخل ہونے سے روکنے کے لے سرحد پر اضافی سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔ میانمار میں فوج کے کریک ڈاؤن سے بچنے کے لیے سینکڑوں روہنگیا مسلمان سرحد پار کر کے بنگلہ دیش میں داخل ہونے کی […]

افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات میں ہی مسائل کا حل ہے: ملیحہ لودھی

افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات میں ہی مسائل کا حل ہے: ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کہتی ہیں کہ افغانستان میں مفاہمتی عمل کیلئے عالمی برادری کو بھی کردار ادا کرنا ہو گا۔ نیو یارک: (یس اردو نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان […]

امید ہے ڈونلڈ ٹرمپ روس سے متعلق پالیسی جاری رکھیں گے، اوباما

امید ہے ڈونلڈ ٹرمپ روس سے متعلق پالیسی جاری رکھیں گے، اوباما

برلن: امریکی صدر باراک اوباما نے امید ظاہر کی ہے کہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ عہدہ سنبھالنے کے بعد روس سے متعلق امریکی پالیسیاں جاری رکھیں گے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر تین روزہ دورہ پر جرمنی کے شہر برلن میں موجود ہیں جہاں جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس […]

مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے پر بھارتی فوج مشتعل، جنازے کے شرکا پر تشدد

مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے پر بھارتی فوج مشتعل، جنازے کے شرکا پر تشدد

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے ایک معمر شخص کی نمازجنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ سری نگر کے رہائشی75سالہ غلام محمد خان رواںماہ کی 2 تاریخ کو بھارتی فورسز کے اہلکاروں کی طرف سے چلائے گئے آنسو گیس کا شیل لگنے سے زخمی ہوگئے تھے اوروہ کل صبح […]

پاناما کیس؛ تحریک انصاف کا ناقص کارکردگی پر وکیل حامد خان کو ہٹانے کا فیصلہ

پاناما کیس؛ تحریک انصاف کا ناقص کارکردگی پر وکیل حامد خان کو ہٹانے کا فیصلہ

اسلام آباد: تحریک انصاف نے پاناما کیس میں ناقص کارکردگی پر وکیل حامد خان کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے. پاناما کیس میں ناقص کارکردگی پر تحریک انصاف نے عدالت میں وکیل حامد خان کو وکالت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی زرائع کا کہنا ہے کہ حامد خان کو ہٹانے کا فیصلہ چیئرمین عمران […]

پارلیمنٹ کے اجلاس میں طیب اردگان نے’’ زوردار‘‘ خطاب کرکے ’’ میلہ ‘‘لوٹ لیا

پارلیمنٹ کے اجلاس میں طیب اردگان نے’’ زوردار‘‘ خطاب کرکے ’’ میلہ ‘‘لوٹ لیا

ترک  صدر  رجب  طیب اردگان نے پاکستان کی پارلیمنٹ سے ’’فی البدیہہ‘‘ اور پر اعتماد لہجے میں خطاب کر کے میلہ لوٹ لیا وہ ترکی کے واحد لیڈر ہیں جنہیں مسلسل تیسری بار پارلیمنٹ سے خطاب کا اعزاز حاصل ہوا ہے پاکستان اور ترکی کے درمیان دیرینہ تعلقات کے با عث ترکی صدر کنہان ایورن […]

سربراہان مملکت کی تنخواہ 18لاکھ ڈالر سےایک ڈالر تک

سربراہان مملکت کی تنخواہ 18لاکھ ڈالر سےایک ڈالر تک

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ بطور صدر آئین کی پابندی کرتے ہوئے سالانہ کم از کم ایک ڈالر تنخواہ وصول کریں گے۔ اس کا مطلب ہے کہ ٹرمپ اپنی سالانہ مقررہ تنخواہ مع الاؤنسز 4 لاکھ ڈالر میں سے 3 لاکھ 99 ہزار 999 ڈالر سے دست بردار […]

پشاور: اے این پی کے حاجی محمد عدیل انتقال کرگئے

پشاور: اے این پی کے حاجی محمد عدیل انتقال کرگئے

عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر حاجی محمد عدیل پشاور میں وفات پا گئے ہیں، وہ ایک عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ حاجی محمد عدیل کے صاحبزادے محمد عدنان جلیل کے مطابق ان کے والد گردے فیل ہونے کی وجہ سے سی ایم ایچ میں انتقال کرگئے،جن کی نماز جنازہ آج […]

مشیل اوباما کو ’بندر‘ کہنے پر تنازع، میئر مستعفی

مشیل اوباما کو ’بندر‘ کہنے پر تنازع، میئر مستعفی

امریکی ریاست مغربی ورجینیا کی ایک میئر بیویرلی والنگ نے مشیل اوباما کے بارے میں ایک نسل پرستانہ فیس بک پوسٹ کے بعد پیدا ہونے والے تنازعے کے پیشِ نظر استعفیٰ دے دیا ہے۔ خیال رہے کہ پامیلارمزے ٹیلر نامی ایک خاتون جو کلے کاؤنٹی میں ایک غیر منافع بخش گروہ چلاتی ہیں انھوں نے […]

’ترک اساتذہ کو پاکستان چھوڑنے کا حکم اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج‘

’ترک اساتذہ کو پاکستان چھوڑنے کا حکم اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج‘

پاک ترک ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے حکومت پاکستان کی جانب سے ترک عملے کو 20 نومبر تک ملک سے نکل جانے کے مہلت دیے جانے کے فیصلے کو اسلام ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان کے پاکستان پہنچنے سے چند گھنٹوں قبل منگل کو پاک […]

غیر مناسب تصاویر شائع ہونے پر رونی کی غیر مشروط معافی

غیر مناسب تصاویر شائع ہونے پر رونی کی غیر مشروط معافی

انگلینڈ کی فٹبال ٹیم کے کپتان وین رونی نے عبوری مینیجر گیرتھ ساؤتھ گیٹ سے ٹیم کے ہوٹل میں بین الاقوامی ڈیوٹی کے دوران ایک شادی کی تقریب کی تصاویر سامنے آنے پر غیر مشروط معافی مانگی ہے۔ وین رونی کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں انھوں نے ان تصاویر کو […]

ہارنے کے بعد گھر سے نکلنے کو دل نہیں کرتا تھا: کلنٹن

ہارنے کے بعد گھر سے نکلنے کو دل نہیں کرتا تھا: کلنٹن

امریکی صدارتی انتخاب میں شکست کے بعد پہلی عوامی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے ہلیری کلنٹن نے ایک تقریر میں کہا ہے کہ ایک ہفتہ قبل ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد وہ سخت مایوس ہو گئی تھیں۔ انھوں نے واشنگٹن ڈی سی میں کہا کہ وہ اس قدر مایوس تھیں کہ اپنے گھر سے […]