counter easy hit

to

شہزاد نور رومانوی ڈرامے ‘یہ عشق’ کا حصہ

شہزاد نور رومانوی ڈرامے ‘یہ عشق’ کا حصہ

پاکستان کے ٹاپ ماڈل شہزاد نور کو متعدد مرتبہ شاندار انداز میں فوٹو شوٹس اور ریمپ پر واک کرتے دیکھا گیا ہے اور اب یہ دلکش ماڈل بہت جلد ڈرامہ ‘یہ عشق’ کا حصہ بننے جارہے ہیں۔  اس ڈرامے کی کہانی عاصمہ سیانی نے تحریر کی جبکہ ہدایت کار بدر محمود ہیں۔ ڈرامہ ‘یہ عشق’ […]

علی ظفر ‘ڈیئر زندگی’ کا تاحال حصہ، عالیہ بھٹ

علی ظفر ‘ڈیئر زندگی’ کا تاحال حصہ، عالیہ بھٹ

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث اُن بولی وڈ فلموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جن میں پاکستانی اداکاروں نے کام کیا ہے اور اس کی حالیہ مثال علی ظفر کی فلم ‘ڈیئر زندگی’ ہے۔ رپورٹس کے مطابق ہندو انتہا پسند جماعتوں کی دھمکیوں کے باعث فلم ‘ڈیئر زندگی’ میں علی […]

ٹرمپ جلد ہی بھیانک حقیقت کا سامنا کرنیوالے ہیں، اوباما

ٹرمپ جلد ہی بھیانک حقیقت کا سامنا کرنیوالے ہیں، اوباما

پیرس: امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ بہت ہی جلد نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھیانک حقیقت کا سامنا کرنے والے ہیں، ٹرمپ کے ان تمام وعدوں کو حقیقت میں بدلنے کا وقت آگیا ہے جو انہوں نے اپنی صدارتی مہم کے دوران امریکی عوام سے کیے تھے۔ صدر براک اوباما ان […]

پی ٹی آئی کی دستاویز کا کیس سے کوئی تعلق ہی نہیں ،سپریم کورٹ

پی ٹی آئی کی دستاویز کا کیس سے کوئی تعلق ہی نہیں ،سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت جاری ہے ،چیف جسٹس نے کہاہے کہ ایک طرف سے 7 سو اور دوسری طرف سے 16 سو صفحات جمع کرائے گئے ہیں، کمپیوٹر نہیں کہ سب کچھ اسکین کرلیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید […]

کراچی :عام صارف مہنگی دال خریدنے پر مجبور

کراچی :عام صارف مہنگی دال خریدنے پر مجبور

کراچی کے تھوک بازاروں میں دالوں کی قیمت کم ہوئی ہیں، لیکن عام صارف اب بھی مہنگی دال خریدنے پر مجبور ہے۔ جوڑیا بازار کی ڈانڈیا مارکیٹ میں مونگ کی دال 100روپے سے110 روپے میں فروخت ہورہی ہےجبکہ ریٹیل سطح پر مونگ کی دال 130 روپے میں بیچی جارہی ہے۔ تھوک بازار میں سفید چنے […]

پنجاب کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی 3 ماہ کیلئےبند

پنجاب کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی 3 ماہ کیلئےبند

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے پنجاب بھر میں سردی کی وجہ سے گیس کی پیداوار میں کمی کے باعث صنعتوں کو گیس کی فراہمی آج سے 3 ماہ کےلئے بند کردیں ۔ سوئی گیس ناردرن کمپنی گوجرانوالہ ریجن کے ایگزیکٹو انجینئر رانا امتیاز کےمطابق صنعتوں کو سوئی گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ سردی […]

عدالت نے پنڈی کے سیاستدان کو فارغ ہونے کی سند دے دی،سعد رفیق

عدالت نے پنڈی کے سیاستدان کو فارغ ہونے کی سند دے دی،سعد رفیق

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ثبوتوں کا فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے، عدالت نے پنڈی کے سیاستدان کو فارغ ہونے کی سند دے دی ہے۔ پاناما کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں خواجہ […]

پاکستان ترنوالہ نہیں،جارحیت کا جواب دینا جانتا ہے، وزیراعظم

پاکستان ترنوالہ نہیں،جارحیت کا جواب دینا جانتا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو تر نوالہ نہ سمجھا جائے،ہمارا صبر و تحمل کمزوری نہیں، جارحیت کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ وزیر اعظم ہائوس میں لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر اجلاس ہوا ،جس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی ،مشیر قومی سلامتی ناصر […]

’کچرا جلانا ضروری تو توانائی کیلئے جلایا جائے’

’کچرا جلانا ضروری تو توانائی کیلئے جلایا جائے’

اسلام آباد: پنجاب کے چند شہروں میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے نتیجے میں صوبے بھر پر چھائی اسموگ کی چادر میں کافی حد تک کمی آئی ہے تاہم یہ مسئلہ برقرار رہنے اور ہرسال اس میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جس کی بڑی وجہ زراعت کے شعبے میں ہونے والی تبدیلیاں، […]

آسٹریلیا کو اننگز کی شکست سے بچنے کا چیلنج درپیش

آسٹریلیا کو اننگز کی شکست سے بچنے کا چیلنج درپیش

ہوبارٹ: جنوبی افریقہ نے کوئنٹن ڈی کوک اور ٹیمبا باووما کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ پر بھی گرفت مضبوط کر لی ہے اور آسٹریلیا کو اننگز کی شکست سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے۔ ہوبارٹ میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کا دوسرا دن بارش کی […]

داعش کا مغربی نوجوانوں کو ٹرمپ کے خلاف استعمال کرنے کا منصوبہ

داعش کا مغربی نوجوانوں کو ٹرمپ کے خلاف استعمال کرنے کا منصوبہ

کابل: شدت پسند تنظیم داعش نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف زہر افشانیوں کے باعث مغربی نوجوانوں کو ٹرمپ کے خلاف میدان جنگ میں اتارنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ داعش ڈونلڈ ٹرمپ کی حیران کن جیت کو ہی پروپیگنڈا کے طور پر استعمال کرکے مغربی نوجوانوں کو […]

اسرائیلی وزیراعظم اذان محدود کرنے کے بل کے حامی

اسرائیلی وزیراعظم اذان محدود کرنے کے بل کے حامی

یروشلم: اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ وہ مساجد میں اذان کی تعداد میں کمی کے بل کی حمایت کریں گے۔ تاہم حکومتی نگراں اداروں کی جانب سے اسے مذہبی آزادی کے لیے خطرہ تصور کیا جارہا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایک وزارتی کمیٹی کی جانب […]

شادی سے انکار پر سابقہ منگیتر کا قتل

شادی سے انکار پر سابقہ منگیتر کا قتل

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے قریب ایک شخص نے شادی سے انکار کرنے پر ایک خاتون کو گولی مار کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق جالیاں والہ گاؤں کی رہائشی 25 سالہ رمضانہ بی بی کی آصف نامی شخص سے منگنی ہوئی تھی تاہم بعدازاں دونوں خاندانوں نے کسی تنازعے کے بعد منگنی […]

خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے مرکزی ملزم سمیت 5 افراد گرفتار

خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے مرکزی ملزم سمیت 5 افراد گرفتار

سیالکوٹ: بھتہ نہ دینے پر ملزمان نے خواجہ سرا کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور مرکزی ملزم سمیت 5 افرد کو حراست میں لے لیا۔ سیالکوٹ کے علاقے پکی کوٹلی میں ملزمان نے خواجہ سرا سے بھتہ طلب کیا […]

پاک فوج ایل او سی پر بھارت کو بھر پور جواب دے رہی ہیں، وزیر دفاع

پاک فوج ایل او سی پر بھارت کو بھر پور جواب دے رہی ہیں، وزیر دفاع

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت نے ایل او سی پر بھاری اسلحے کا استعمال بھی شروع کردیا ہے تاہم پاک فوج ایل او سی پر بھارت کو بھر پور جواب دے رہی ہیں۔ ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی […]

ذیابیطس کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے، ملک میں4 کروڑ افرا د بیماری کا شکار

ذیابیطس کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے، ملک میں4 کروڑ افرا د بیماری کا شکار

کراچی: دنیا بھر میں ذیابیطس کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے جب کہ پاکستان میں اس خاموش قاتل کا شکار افراد کی تعداد 4 کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔ ارسطو نے ذیابیطس کے بارے میں لکھا تھا کہ اس مرض میں گوشت اورہڈیاں گھل کر یورین میں شامل ہو جاتی ہیں، شعبہ طب میں […]

موسم سرما کی روایتی بیماریوں سے بچنے کے لئے کیا کھائیں؟

موسم سرما کی روایتی بیماریوں سے بچنے کے لئے کیا کھائیں؟

کراچی: سردیوں کے موسم میں نزلہ، زکام اور کھانسی جیسی بیماریوں سے لوگوں کی بڑی تعداد متاثر ہوتی ہے لیکن کچھ چیزیں ایسی ہیں جنہیں روزمرہ غذا میں شامل کرکے سردیوں میں ان بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ مرغی کا شوربہ یا چکن سوپ ویسے تو ہر موسم میں بہتر غذا ہے لیکن خاص سردیوں […]

آج رات سب سے بڑے چاند ’’سپر مون‘‘ کا نظارہ کرنے کےلئے تیار رہئے

آج رات سب سے بڑے چاند ’’سپر مون‘‘ کا نظارہ کرنے کےلئے تیار رہئے

کراچی: چاند آج آسمان پر اپنے جوبن پر ہوگا اور معمول سے بہت بڑا اور نمایاں دکھائی دے گا جسے ’’سپر مُون‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ چاند کے بڑے ہونے کا آپ کی خوش نصیبی اور بدقسمتی سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ ایک قدرتی مظہر ہے جو اُس وقت ہوتا ہے جب چاند نہ صرف […]

ہاشم آملا سے نسلی منافرت کرنے پر آسٹریلوی شائق پر 3 برس کی پابندی

ہاشم آملا سے نسلی منافرت کرنے پر آسٹریلوی شائق پر 3 برس کی پابندی

ہوبارٹ: کرکٹ آسٹریلیا نے جنوبی افریقی بیٹسمین ہاشم آملا کے خلاف نسلی منافرت کا مظاہرہ کرنے والے تماشائی پر تین برس کیلیے پابندی عائد کردی۔ وہ اس عرصے کے دوران آسٹریلیا میں کسی بھی میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے جبکہ انھیں اپنی اس حرکت پر عدالتی کارروائی کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا، ہوبارٹ میں […]

پاکستان سے سیریز کیلئے آسٹریلوی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

پاکستان سے سیریز کیلئے آسٹریلوی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

سڈنی: سابق کپتان ای ین چیپل نے پاکستان کے خلاف  ہوم سیریزکیلیے آسٹریلوی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کردیا، وہ کہتے ہیں کہ اگر فوری طور پر صورتحال بہتر نہیں ہوئی تو سلیکٹرز کے پاس سخت فیصلوں کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا، اگلے چند ہفتے آسٹریلوی کرکٹ کیلیے کافی اہم ہیں، یہاں پرکھیل […]

امداد حسین کیس؛ مجرم کی ذہنی حالت جانچنے کیلیے میڈیکل بورڈ کی درخواست منظور

امداد حسین کیس؛ مجرم کی ذہنی حالت جانچنے کیلیے میڈیکل بورڈ کی درخواست منظور

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے دو افراد کے قتل کے جرم میں سزائے موت پانے والے قیدی امداد حسین کی ذہنی حالت جانچنے کے لیے میڈیکل بورڈ کی درخواست منظور کرلی۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے قتل کے ذہنی مریض مجرم امداد حسین کی سزا پر نظرثانی […]

اسرائیل میں اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر پر پابندی کا قانون منظور

اسرائیل میں اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر پر پابندی کا قانون منظور

تل ابیب: اسرائیلی پارلیمنٹ کے ارکان نے مساجد میں اذان دینے کےلئے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازعہ قانون منظور کرلیا ہے جس پر شدید اعتراض کیا جارہا ہے۔ اسرائیلی اخبار ’’ہاریتز‘‘ میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق، اسرائیل کے وزیراعظم بنجیمن نیتن یاہو سمیت دوسرے صہیونی ارکانِ پارلیمنٹ نے اس قانون کی […]

شراب خانوں کی بندش سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

شراب خانوں کی بندش سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد: سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے صوبے بھر میں شراب کی منظور شدہ دکانیں بند کرنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ سماعت مکمل ہونے تک سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کیا جائے۔ سندھ میں شراب کی دکانیں بند […]

آرمی چیف کی مدت ملازت میں توسیع کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر

آرمی چیف کی مدت ملازت میں توسیع کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر

لاہور: لاہور ہائی کورٹ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازت میں توسیع کے لیے متفرق درخواستیں دائر کردی گئی ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے متفرق درخواستیں دائر کی گئی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو آرمی چیف کی […]