counter easy hit

today

تحریک پاکستان کے کارکن نثار احمد نثار کی وفات، نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کردی گئی

تحریک پاکستان کے کارکن نثار احمد نثار کی وفات، نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کردی گئی

راولپنڈی(اصغر علی مبارک)محترمہ فاطمہ جناح ؒ اور مرد آہن خان عبدالقیوم خان کے دست راست ، سٹی لیب کے سی ای او اور مالک ڈاکٹر جمال ناصر، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر، اور ایم ڈی سٹی لیب زبیر ناصر کے والد بزرگوار جناب نثٓاراحمد نثارآج راولپنڈی میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے، انا للہ […]

طاہرالقادر​ی اور آصف زرداری میں ٹیلی فونک رابطہ، آج شام ملاقات بھی ہوگی

طاہرالقادر​ی اور آصف زرداری میں ٹیلی فونک رابطہ، آج شام ملاقات بھی ہوگی

کراچی: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری آج شام بلاول ہاؤس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔ شریک چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری اورسربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، گفتگو کے دوران آصف زرداری نے طاہر القادری کو آج شام بلاول ہاؤس […]

پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے صدر محمد نواز شریف سے وزیر اعظم شاھد خاقان عباسی کی پنجاب ھاؤس اسلام آباد میں ملاقات –

پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے صدر محمد نواز شریف سے وزیر اعظم شاھد خاقان عباسی کی پنجاب ھاؤس اسلام آباد میں ملاقات –

پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے صدر محمد نواز شریف سے وزیر اعظم شاھد خاقان عباسی کی پنجاب ھاؤس اسلام آباد میں ملاقات اسلام آباد(اصغر علی مبارک)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف کی آج وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور […]

تین نیب ریفرنسز کی سماعت، نواز شریف ففٹی کے قریب مگر کس چیز میں ، کسی بھی وزیر اعظم کا انوکھا ریکارڈ

تین نیب ریفرنسز کی سماعت، نواز شریف ففٹی کے قریب مگر کس چیز میں ، کسی بھی وزیر اعظم کا انوکھا ریکارڈ

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف 3 نیب ریفرنسز کی سماعت آج ہو گی۔ احتساب عدالت نے استغاثہ کے 6گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کررکھا ہے۔نواز شریف 12ویں مرتبہ احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔نواز شریف کے خلاف 3 نیب ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کریں گے۔ […]

ممتاز شیعہ راہنما اور تحریک جعفریہ پاکستان کے لیڈر آج صبح طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

ممتاز شیعہ راہنما اور تحریک جعفریہ پاکستان کے لیڈر آج صبح طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

تحریک جعفریہ پاکستان کے مرکزی رہنما کی نماز جنازہ آج دن ایک بجے راولپنڈی کی امام بارگاہ یادگار حسین المعروف مولاداد کے امامبارگاہ میں ادا کی جائیگی، جس میں جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد سے بڑی تعداد میں لوگ شریک ہونگے۔ اسلام آباد(اصغر علی مبارک) اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی کے داماد […]

اے آر رحمٰن کی آج 51ویں سالگرہ

اے آر رحمٰن کی آج 51ویں سالگرہ

موسیقی کے بادشاہ اور عالمی شہرت یافتہ بھارتی موسیقار و گلوکار اے آر رحمٰن آج اپنی 51ویں سالگرہ منا رہےہیں۔ چھ جنوری 1967ء کو بھارتی ریاست چنئی میں پیدا ہونے والے اللہ رکھا رحمٰن کا بچپن میں نام دلیپ تھا جو ان کی والدہ نے تبدیل کردیااور اور دلیپ ۔۔اللہ رکھا رحمٰن ہوگئے۔ اے آر […]

دنیا بھر میں کشمیری آج یوم حق خود ارادیت منا رہے ہیں

دنیا بھر میں کشمیری آج یوم حق خود ارادیت منا رہے ہیں

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں کشمیری آج یوم حق خود ارادیت منارہے ہیں، عوامی احتجاج کو روکنے کے لیے مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت نے سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق سمیت بیشتر حریت قیادت کو نظربند کردیاہے۔ یوم حق خود ارادیت کے موقع پر کشمیریوں نےبھارتی تسلط سے […]

پیپلز پارٹی آج میر پور خاص میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

پیپلز پارٹی آج میر پور خاص میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

پاکستان پیپلز پارٹی آج میر پور خاص میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے جا رہی ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری جلسے سے خطاب کریں گے۔ میر پور خاص کے گاما اسٹیڈیم میں پنڈال سجایا گیا ہے جہاں تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اسٹیڈیم کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب ہیں۔ […]

امریکی دھمکیاں، پارلیمنٹ کی مشترکہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

امریکی دھمکیاں، پارلیمنٹ کی مشترکہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

امریکی صدر کی دھمکیوں کے بعد کی صورتحال پر غور کےلیے پارلیمنٹ کی مشترکہ قومی سلامتی کمیٹی کااہم اجلاس آج ہوگا۔ ٹرمپ کے حالیہ بیان اور پاکستان کےجوابی بیانیے پرتفصیلی غور کیاجائےگا۔اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہناہےکہ وزیرخارجہ خواجہ […]

ٹرمپ پاکستان کی امداد روکنے سےمتعلق اراکین کانگریس کو آج آگاہ کریں گے

ٹرمپ پاکستان کی امداد روکنے سےمتعلق اراکین کانگریس کو آج آگاہ کریں گے

امریکی صدر پاکستان کی امداد روکنے سےمتعلق اراکین کانگریس کو آج آگاہ کریں گے ، امریکا کے پاکستان سے نئے مطالبات بھی سامنے آنےکا امکان ہے۔پاکستان کی امداد روکنے سے متعلق سوال پرترجمان وائٹ ہاؤس سارا سینڈر ز نے کہا کہ اس بارے میں حتمی فیصلہ ہوتے ہی آگاہ کردیا جائےگا۔ ادھر امریکی صدر کی […]

تین ریفرنسوں پر نوازشریف اور مریم کیخلاف آج سماعت ہوگی

تین ریفرنسوں پر نوازشریف اور مریم کیخلاف آج سماعت ہوگی

سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے خلاف3 نیب ریفرنسز پر سماعت آج پھر ہو گی، تینوں ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔اب تک فلیگ شپ انوسٹمنٹ کی 18، ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کی17جبکہ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی 21 سماعتیں ہوچکی ہیں۔ نواز شریف10، […]

شرجیل میمن کی درخواست خارج! انعام اکبر اور محمد یوسف کابویو گرفتار

شرجیل میمن کی درخواست خارج! انعام اکبر اور محمد یوسف کابویو گرفتار

اسلام آباد(یس اردو نیوز)سپریم کورٹ نے سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی درخواست ضمانت خارج کردی ہے جبکہ سرکاری اشتہارات میں کروڑوں روپے کی بد عنوانی کے اسکینڈل کے شریک ملزمان نجی اشتہارت کمپنی کے مالک انعام اکبر اور محمد یوسف کابویو کی درخواست ضمانت خارج ہونے پر انھیں سپریم کورٹ کے احاطے سے […]

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی عمران خان سے ملاقات

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی عمران خان سے ملاقات

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی عمران خان سے ملاقات مجموعی ملکی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال Post Views – پوسٹ کو دیکھا گیا: 67

نوازشریف آج وطن واپس پہنچیں گے

نوازشریف آج وطن واپس پہنچیں گے

سابق وزیراعظم آج سعودی عرب سے وطن واپس پہنچیں گے، جہاں وہ لاہور ایئر پورٹ پر لینڈ کرکے کل صبح خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد جائیں گے۔مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف بروز بدھ کو اپنی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے ہمراہ احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔ذرائع کے […]

پاکستان کی ترقی کے خلاف سارے مخالفین آج اکھٹے ہیں، عابد شیرعلی

پاکستان کی ترقی کے خلاف سارے مخالفین آج اکھٹے ہیں، عابد شیرعلی

جہلم: وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ترقی کے خلاف سارے مخالفین آج اکھٹے ہیں۔ جہلم میں کھلی کچہری سے خطاب کے دوران عابد شیر علی نے کہا کہ کراچی کی ایک فیکٹری میں 150 مظلوم افراد کو ز ندہ جلا دیا گیا، عمران خان اور طاہر القاری نے ان کے […]

خیبر پختونخوا: 17 اضلاع میں 108 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب

خیبر پختونخوا: 17 اضلاع میں 108 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب

خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں 108 خالی بلدیاتی نشستوں پرضمنی انتخاب میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے،ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے4لاکھ 84 ہزارووٹرزرجسٹرڈ ہیں، پولنگ شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔ مانسہرہ کی 3تحصیلوں میں8ولیج کونسلوں میں ضمنی انتخابات کے لیے 37پولنگ اسٹیشنز پر135پولیگ بوتھ بنائے گئےہیں جن پر صبح8بجے سے پولنگ کا […]

داغے گئے میزائل کا نشانہ شاہ سلمان تھے، حوثیوں کا دعویٰ

داغے گئے میزائل کا نشانہ شاہ سلمان تھے، حوثیوں کا دعویٰ

سعودی عرب نے یمن سے ریاض پر کیے گئے حوثی باغیوں کے میزائل حملے کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے جس کا نشانہ شاہ سلمان کی رہائش گاہ تھی۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب حکام کا کہنا تھا کہ انہوں نے گزشتہ روز یمن کے حوثی باغیوں […]

پیرس ، چوہدری فرانس کمپنی کی طرف سے قائداعظم ایوارڈز کا انعقاد، بول ٹیلی ویژن کے اینکر امیر عباس اور پروڈیوسر بشام یوسف کی شرکت کیلئے پاکستان سے پیرس آمد

پیرس ، چوہدری فرانس کمپنی کی طرف سے قائداعظم ایوارڈز کا انعقاد، بول ٹیلی ویژن کے اینکر امیر عباس اور پروڈیوسر بشام یوسف کی شرکت کیلئے پاکستان سے پیرس آمد

پیرس(یاسرالیاس)پاکستان کے معروف صحافی اور بول ٹی وی کے اینکر پرسن امیر عباس اور بول ٹی وی کے پروڈیوسر ہشام یوسف پیرس پہنچ گئے۔ وہ پیرس میں چوہدری فرانس کمپنی کے آصف چوہدری کی طرف سے بائیس دسمبر کو ہونے والے قائداعظم ایوارڈ شو میں شرکت کریں گے۔ اس ایوارڈ شو کے مہمان خصوصی سفیر […]

فاٹا اصلاحات بل:اپوزیشن کا آج بھی قومی اسمبلی سے واک آؤٹ

فاٹا اصلاحات بل:اپوزیشن کا آج بھی قومی اسمبلی سے واک آؤٹ

 فاٹا اصلاحات بل پر حکومت اپوزیشن ڈیڈلاک ختم نہیں ہوسکا، اپوزیشن آج بھی قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کرگئی۔فاٹا کے انضمام یا الگ صوبہ سے متعلق قومی اسمبلی کےاجلاس میں آج بھی گرما گرمی ہوئی، خورشید شاہ سمیت اپوزیشن اراکین نے ایوان سے آج بھی واک آؤٹ کیا۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کی […]

سپریم کورٹ؛ اورنج لائن کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

سپریم کورٹ؛ اورنج لائن کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

اسلام آباد: سپریم کورٹ اورنج لائن میٹرو ٹرین کیس کا فیصلہ آج سنائے گی۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے سے متعلق پنجاب حکومت کی اپیلوں پر فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ عدالت عظمیٰ نے آج کیلئے مقرر مقدمات کی سماعت شروع کر دی ہے جو مکمل ہونے کے بعد محفوظ فیصلہ سنایا جائے گا۔ پنجاب حکومت نے لاہور […]

کلبھوشن یادیو کیس پر حتمی جواب کی تیاری آج وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی

کلبھوشن یادیو کیس پر حتمی جواب کی تیاری آج وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی

اسلام آباد: بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکے معاملے پر پاکستانی حکام عالمی عدالت انصاف میں بھارت کامقابلہ کرنے کیلیے حتمی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ خاور قریشی کی سربراہی میں پاکستان کے وکلاء کی ٹیم آج (جمعرات کو) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کوپاکستان کے حتمی جواب سے متعلق بریفنگ دے گی جو13دسمبرکوعالمی عدالت میں جمع کرایا جائے گا۔ یہ بھی […]

معروف قوال عزیز میاں کی 17ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

معروف قوال عزیز میاں کی 17ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

راولپنڈی: عزیز میاں نے قوالی میں نیا انداز متعارف کروا کر اپنے ہم عصروں میں ایک ممتاز حیثیت حاصل کی۔ عبدالعزیز عرف عزیز میاں قوال 17 اپریل 1942 کو بھارت کے شہر میں پیدا ہوئے اور دس سال کی عمر میں استاد عبدالوحید خان سے فنِ قوالی کی تربیت لینا شروع کی۔ انہوں نے 1947 میں […]

عالی جی کی دوسری برسی کے موقع پر تقریب آج ہوگی

عالی جی کی دوسری برسی کے موقع پر تقریب آج ہوگی

ڈاکٹر جمیل الدین عالی کی دوسری برسی کے موقع پر تقریب آج کراچی جم خانے میں ہو گی ،ڈاکٹر سیتہ پال آنند کا یادگاری لیکچر ہوگا۔ انجمن ترقی اردو پاکستان، روٹری کلب کراچی کہکشاں اور کراچی جیم خانہ کی لائبریری وادبی کمیٹی کے زیراہتمام اردو کے ممتاز شاعر اور دانشور ڈاکٹر جمیل الدین عالی کی […]

پیپلز پارٹی آج اسلام آباد میں میدان سجائے گی

پیپلز پارٹی آج اسلام آباد میں میدان سجائے گی

پیپلز پارٹی اپنے 50 ویں یوم تاسیس پر آج اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں میدان سجائے گی ۔پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نئی سیاسی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔ پیپلز پارٹی کے قیام کے 50سال مکمل ہونے پر وفاقی دارلحکومت کے پریڈ گراؤنڈ میں بڑے جلسے کی تیاریاں کر لی گئیں ، […]