counter easy hit

today

کتابیں اور کتابی چہرے

کتابیں اور کتابی چہرے

مجھے کتابیں اچھی لگتی ہیں اور کتابی چہرے بھی اچھے لگتے ہیں۔ میں کئی محترم خواتین و حضرات سے رابطہ رکھتا ہوں۔ میں انسان کے انسان کے ساتھ رابطے کو بہت اہمیت دیتا ہوں۔ میرے محبوب و محترم رسول کریم حضرت محمدﷺ نے اپنے ہر ساتھی سے پیار کیا جو آپ کا ساتھی نہیں تھا […]

میئر کی مشکلات

میئر کی مشکلات

دارالحکومت کا انتظام چلانے اور شہری سہولتوں کی فراہمی کے لئے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی سی ڈی اے جون 1960 ءمیں وجود میں آئی تھی۔ یہ ادارہ ایک ایگزیکٹو آرڈر کے تحت قائم کیا گیا تھا۔ ملک کے دارالحکومت کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ پاکستان کے پہلے فوجی حکمران جنرل محمد ایوب […]

آج کی سیاست ایک مزاحیہ کھیل

آج کی سیاست ایک مزاحیہ کھیل

کئی دوستوں نے مجھے فون کئے ہیں۔ صرف طنزیہ انداز میں یہ معلوم کرنے کے لئے کہ میں کس قسم کا سیاسی رپورٹر ہوں،جس کے کالموں سے یہ اندازہ ہی نہیں ہورہا کہ چودھری شجاعت حسین کی دوبئی میں پرویز مشرف سے ایک طویل ملاقات ہوچکی ہے۔پیرپگاڑا بھی اس شہر میں تھے۔ اشارے ملے ہیں […]

فن اور فنکار کے ساتھ دھوکا دہی

فن اور فنکار کے ساتھ دھوکا دہی

ممتاز ماہر تعلیم، جامعہ کراچی کے سابق شیخ الجامعہ اور قائم گنج (اترپردیش) کے علمی وادبی خانوادے کے چشم وچراغ ڈاکٹرمحمود حسین مرحوم کہا کرتے تھے کہ علم کے چار مآخذ ہوا کرتے ہیں۔یعنی ابجد، ہندسہ، عکس وترتیب اور آہنگ۔ان مآخذوں کی تشریح وہ یوں کیا کرتے تھے کہ ابجد تحریر وتقریرمیں الفاظ اور جملوں […]

بانو آپا

بانو آپا

بیٹی روشین عاقب کے نئے گھر کی مبارکباد دینے کے لیے میں اور میری بیگم اسلام آباد میں تھے سہ پہر کے وقت فون کی گھنٹی بجی دوسری طرف سے خاور نعیم ہاشمی پوچھ رہے تھے کہ بانو آپا کے بارے میں جو خبر ملی ہے اس کی تصدیق کہاں سے ہو سکتی ہے۔ میں […]

امن چاہیے

امن چاہیے

پاکستان کو ڈرانے بلکہ تباہ کرنے کے لیے بھارت نے دو کھرب روپے کے ہتھیار خریدنے کا حتمی منصوبہ بنایا ہے اس سلسلے میں کئی ممالک سے ہنگامی معاہدے کیے جا رہے ہیں۔ بھارتی فضائیہ نے 92ارب روپے کے 43معاہدے کیے ہیں جن سے کئی فضائی جنگی جہازوں کے پرزے منگوائے جا رہے ہیں۔ بھارت […]

اللہ ٹرمپ کو لمبی زندگی دے

اللہ ٹرمپ کو لمبی زندگی دے

میں ڈونلڈ ٹرمپ کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے عظیم تحفہ سمجھتا ہوں‘ ہم مسلمان اس تحفے پر اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کریں وہ کم ہو گا‘ کیوں؟ کیونکہ یہ امریکا کے پہلے صدر ہیں جنہوں نے ثابت کر دیا گورا گورا ہوتا ہے اور کالا کالا اور گندمی گندمی‘ جنہوں نے ثابت […]

افتتاح پہ افتتاح

افتتاح پہ افتتاح

میاں صاحب جب مشکل میں ہوتے ہیں تو وہ منصوبوں کے افتتاح پر نکل پڑتے ہیں۔ گزرے سال 2نومبر کو عمران خان کے لاک ڈاؤن کے وائنڈاپ کے نتیجے میں پانامہ کا کیس سپریم کورٹ میں قابل سماعت قرار پایا تو وزیراعظم اور ان کی زیرک ٹیم نے پلان بنایا کہ اب قوم کو بتایا […]

پاکستان سپر لیگ کا میلا آج سے سجے گا

پاکستان سپر لیگ کا میلا آج سے سجے گا

پاکستان سپر لیگ کا میلہ آج سے متحدہ عرب امارات میں لگے گا،پانچ ٹیمیں، ستائیس دن،چھکے لگیں گے، چوکے پڑیں گے اور بولرز اسٹمپ اُڑائیں گے، لیکن اس سے پہلے رنگارنگ اور بھرپور افتتاحی تقریب رات 8 بجے ہوگی۔ پہلے میچ میں مصباح الحق کی اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹکراؤ ڈیرن سیمی کی پشاور زلمی […]

کرائے کا مکان

کرائے کا مکان

انسان جس زمین میں پیدا ہوتا ہے اس زمین کی خاک سے اس کی نفسیاتی پرورش ہوتی ہے۔نسلیں پردیس میں پیدا ہوں اور انہی ملکوں میں پرورش پائیں، جوان ہوں تو ان کا ملک وہی سر زمین ہے۔ ہم تارکین وطن کہلاتے ہیں لیکن امریکہ میں پیدا اور جوان ہونے والی نسل امریکی ہے۔ ان […]

قلبی اطمینان مگر مجھے حاصل نہیں ہو سکا

قلبی اطمینان مگر مجھے حاصل نہیں ہو سکا

ہم میں سے اکثر لوگوں کے زیر استعمال موبائل فونوں میں ایک ایپ ہوتی ہے۔ نظر بظاہر یہ بہت کام کی شے ہے۔ ہوتا یوں ہے کہ کوئی شخص آپ سے فون کے ذریعے رابطہ کرنا چاہ رہا ہوآپ اس کا فون سن نہ پائیں تو تھوڑی دیر بعد ایس ایم ایس کے ذریعے آپ […]

مظلوم و شہید محمد افضل گُرو کی چوتھی برسی

مظلوم و شہید محمد افضل گُرو کی چوتھی برسی

9فروری کا خونی دن پھر طلوع ہونے والا ہے۔ ایک مظلوم، بیگناہ اور بے بس کشمیری مسلمان نوجوان سے وابستہ یادوں سے دل پھر ملُول ہے۔ چار سال قبل، 9فروری 2013ء کو کشمیری محمد افضل گُروکو بھارتی ہندو اسٹیبلشمنٹ نے دہلی کی تہاڑ جیل میں نہائیت ظالمانہ طریقے سے پھانسی پر لٹکا دیا تھا۔ اس […]

میرا دل

میرا دل

وہ زمانے اب یاد فراموشی کے طاق پر رکھ دیے گئے ہیں جب ساری دنیا کے باشعور اور باضمیر شہری نسل، عقیدے ، رنگ و زبان کی تفریق کے بغیر فلسطینیوں کے ساتھ تھے۔ فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنے والوں میں وہاں رہنے والے عیسائی اور معدودے چند یہودی بھی تھے، حنان اشروی، […]

ماں ہوں ناں

ماں ہوں ناں

دفتر کے پی اے نے اطلاع دی کہ کوئی صاحب آپ سے ملنا چاہتے ہیں ان کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی ہیں۔ میں نے بلالیا۔ملاقاتی ایک ریٹائرڈ سرکاری ملازم تھے۔ میں نے پوچھا توکہنے لگے ’’ہمارا بیٹا سی ایس ایس کرکے انفارمیشن سروس میں آیا تو ہمیں اس سے بہت امیدیں تھیں کہ اب […]

مردوں کوکوئی مسئلے نہیں ہوتے

مردوں کوکوئی مسئلے نہیں ہوتے

ایک شخص کسی بزرگ کے پاس آیا اورکہا میری مدد کیجیے، میرے مسائل میری طاقت سے بہت زیادہ ہیں میں انھیں حل نہیں کرسکتا۔ بزرگ نے اسے کندھوں سے پکڑا اورکہا دیکھو مجھے ابھی جانا ہے ویسے اگر تم چاہوتو میں تمہیں ایک ایسی جگہ بتاسکتا ہوں، جہاں لوگوں کوکوئی مسئلہ نہیں، میں تمہیں وہاں […]

کرانچی والا

کرانچی والا

اختر بلوچ کا شمار پاکستان کے اُن چند لکھاریوںمیں ہوتا ہے جو تاریخ کے پوشیدہ حقائق کو منظر عام پر لا کر پاکستانی قوم کے اذہان کے بند دریچوں کو کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کی کتاب ’’کرانچی والا‘‘ 224 صفحات پر ہے۔ معروف صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن آئی اے رحمن […]

یکجہتی کشمیر ‘ غیر شاعرانہ نغمہ‘ ایک منٹ خاموشی؟

یکجہتی کشمیر ‘ غیر شاعرانہ نغمہ‘ ایک منٹ خاموشی؟

حسب روایت ، آزاد کشمیر اور پاکستان سمیت دُنیا کے کئی ملکوں میں کشمیر ی عوام کی جدوجہد آزادی کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت کے عزم کا اعادہ اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ، عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لئے ، 5 فروری کو یوم یکجہتٔی کشمیر منایا گیا […]

اک بہادر آدمی اور جوڈیشل مارشل لاء

اک بہادر آدمی اور جوڈیشل مارشل لاء

حمزہ شہباز نے کہا ہے ’’میرے لئے فخر کی بات ہے کہ میں ایک مزدور کا بیٹا ہوں‘ غالباً وہ کہنا چاہتے تھے کہ میں مزدور کا پوتا ہوں۔ سنا ہے کہ بڑے میاں صاحب میاں محمدشریف حمزہ سے بہت پیار کرتے تھے۔ حمزہ نے انہیں یاد کیا ہے اور ان کے انکسار کو وقار […]

چودھری برادران اور اسحق ڈار ڈکٹیٹر کا دباﺅ

چودھری برادران اور اسحق ڈار ڈکٹیٹر کا دباﺅ

چودھری برادران چار دن کی نظر بندی کے بعد سرنڈر کر گئے، اسحق ڈار چوبیس ماہ تک ڈٹے رہے۔ اسحق ڈار کے جس بیان حلفی کا ذکر ہر روز چھڑتا ہے، وہ ردی کے ایک ٹکڑے سے زیادہ اہمیت نہیں رکھتا، ایک معزز جج صاحب کہہ چکے ہیں کہ اخبارات کی اہمیت کیا ہے، ان […]

صرف نعروں سے کام نہیں چلے گا

صرف نعروں سے کام نہیں چلے گا

بھارتی ریاست کے ظلم و جبر کا نشانہ بنے کشمیریوں سے ہمدردی اور یکجہتی کے اظہار کا ایک اور دن ہم نے اتوار کے روز منا لیا۔ روایتی جلسے، جلوس اور جذباتی تقاریر،کشمیریوں کو یاد دلانے کی ایک اور کوشش کہ ہم نے انہیں بھلایا نہیں جدید کشمیری لکھاریوں میں بشارت پیر کے بعد دوسرا […]

سولر پر اسکول صحت کے مراکز ایک منفرد منصوبہ

سولر پر اسکول صحت کے مراکز ایک منفرد منصوبہ

پاکستان اس وقت بھی توانائی کے شدید بحران کا شکا ر ہے۔ لوڈ شیڈنگ موجود ہے۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ کم ہوئی ہے۔ لیکن ختم نہیں ہو ئی ہے۔ حکمران لوڈشیڈنگ کے ختم ہونے کی نوید سنا رہے ہیں لیکن ان کی باتوں پر اگر اعتبار کر بھی لیا جائے تب بھی […]

گیم یوں چینج ہوتی ہے

گیم یوں چینج ہوتی ہے

چائنا پاکستان اکنامک کاریڈور کا مجوزہ نقشہ دیکھا جائے تو تین روٹس نظر آتے ہیں۔ مغربی کاریڈور ، وسطی کاریڈور اور مشرقی کاریڈور۔ان میں سب سے زیادہ زیرِ بحث فی الحال دو کاریڈورز ہیں۔مغربی کاریڈور جو بلوچستان اور جنوبی خیبر پختون خواہ کے پسماندہ علاقوں سے گذرے گا۔جب کہ مشرقی کاریڈور سندھ اور پنجاب کے […]

ہم مسلمان ہیں ڈرتے نہیں

ہم مسلمان ہیں ڈرتے نہیں

امریکی عدالت نے اپنے صدر کا ایک حکم کالعدم قرار دے دیا ہے جس کے بعد سات مسلمان ملکوں کے باشندوں کو امریکی ویزا ملنے کا راستہ کھل گیا ہے۔ امریکی عدالت کے اس فیصلے پر جو ظاہر ہے کہ امریکی مفادات کے مطابق ہے مسلمان ملکوں میں جشن کا سا سماں پیدا ہو گیا […]

اٹھو وگرنہ حشر نہیں ہوگا پھر کبھی

اٹھو وگرنہ حشر نہیں ہوگا پھر کبھی

ہمارے ایک بزرگ بڑے مزے سے فرمایا کرتے تھے کہ جیسی شکل ’ع‘ کی ویسی ہی ’غ‘ کی۔ دونوں میں صرف ایک نقطے کا فرق ہے۔ ہمیں یہ بات نئے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی پردھان منتری نریندر مودی کے حوالے سے یاد آرہی ہے جن میں بعض خصلتیں مشترک ہیں۔ دونوں ہی سیماب صفت […]