counter easy hit

today

جھوٹ کا ناغہ ، کُھلی کِتاب ، کُچھ صفحات غائب؟

جھوٹ کا ناغہ ، کُھلی کِتاب ، کُچھ صفحات غائب؟

بہت سی خبریں ہیں لیکن کئی پر ” جھوٹ غالب ہے ۔ اِس پر مجھے مرزا غالب یاد آئے جنہوں نے کہا تھا کہ …. ” کہتا ہُوں سچّ کہ جُھوٹ کی عادت نہیں مجھے“ گویا مرزا غالب جھوٹ بولنے کو عادت سمجھتے تھے ۔ وزیراعظم نواز شریف نے دیوانِ غالب نہیں پڑھا ہوگا ۔ […]

سینٹ میں بچوں پر تشدد کی بازگشت ، معاشرے کی بے حسی کا ذکر

سینٹ میں بچوں پر تشدد کی بازگشت ، معاشرے کی بے حسی کا ذکر

جمعہ کو سینیٹ کا اجلاس پونے دو گھنٹے تک جاری رہا اگرچہ سینیٹ کے چیئرمین میاں رضا ربانی نے سینیٹ میں بروقت اجلاس شروع کرنے کی روایت قائم کی ہے لیکن کبھی کبھار ایک دو منٹ کی تاخیر ہو جاتی ہے جمعہ کو بھی سینیٹ کا اجلاس ایک منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا چیئرمین […]

”موت او موت، تجھے موت ہی آئی ہوتی“

”موت او موت، تجھے موت ہی آئی ہوتی“

شائد قدرت کو مجھ سے نوحے لکھوانا ہی مقصود ہے کہ جب کالم لکھنے میں کچھ وقفہ آ جاتا ہے اور بادل نخواستہ بھی کالم لکھنے کو دل نہیںکرتا تو قدرت کی جانب سے مجھے کسی عزیز دوست کی ازلی جدائی کا جھٹکا لگا دیا جاتا ہے۔ اور یہ لاہور پریس کلب والے بھی بہت […]

آرمی چیف کو فوج کے اضطراب کا سامنا

آرمی چیف کو فوج کے اضطراب کا سامنا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ معمول کے دوروںمیں مصروف ہیں، جمعہ کے روز وہ سنٹرل کمانڈ کھاریاں پہنچے، وہاں کے بریگیڈ کمانڈر ایک زمانے میں نوائے وقت میں لکھا کرتے تھے ۔ کھاریاں میں فوج کے افسروں اور جوانوں سے آرمی چیف نے خطاب کیا۔مگر انہیں سامنے بیٹھے مجمع سے غیر متوقع طور پر […]

جہاں قبریں ماتم کررہی ہوں

جہاں قبریں ماتم کررہی ہوں

اگر کوئی شخص چیخ چیخ کر یہ کہنا شروع کردے کہ ہم سب بیس کروڑ ایک ایسی گاڑی میں سوار ہیں جس کے بریک فیل ہوچکے ہیں اور جو بغیر ڈرائیور کے اپنی پوری رفتار سے اندھادھند بھاگی جارہی ہے، جس کی نہ تو کوئی سمت ہے اور نہ ہی کوئی منزل۔ تو ظاہر ہے […]

عزت اور اقتدار

عزت اور اقتدار

پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پاناما لیکس جیسا کوئی مالیاتی اسکینڈل نظر نہیں آتا۔ اس اسکینڈل کی وجہ سے پاکستان کی سیاست ایک بھونچال کا شکار ہے۔ اس اسکینڈل کے حوالے سے اگرچہ ساری حزب اختلاف حکومت کے خلاف صف بستہ نظر آتی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ سوائے عمران خان کی تحریک انصاف […]

سابق و لاحق وزیراعلیٰ اور تین انار

سابق و لاحق وزیراعلیٰ اور تین انار

سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا دورہ چین مکمل طور پر ناکام رہا ہے، ہم اسے وزیراعلیٰ می شناسد یا دورہ را دورہ وال می شناسد کے کھاتے میں ڈال کر بھول جاتے ہیں لیکن ایک تو آج کل ہم نے کسی بھی ’’غالب‘‘ کی طرف داری چھوڑ […]

دہشت گردی ایک فکری مطالعہ

دہشت گردی ایک فکری مطالعہ

تشدد کا  سفر ایک طویل اور دردناک تاریخ رکھتا ہے لیکن سفر میں سب سے بڑا سنگ میل 1979 میں سوویت یونین کی افغانستان میں مداخلت کے بعد ریاستی سطح پر تشدد کی سرپرستی اہم ترین ہے۔ جب مغرب نے ریاست پاکستان کی سرپرستی کی ۔مغرب نے افغانستان میں جنگ  جیتنے کے لیے لوگوں کو […]

میں نے اس سے یہ کہا

میں نے اس سے یہ کہا

اس ملک میں فی الوقت اگر کوئی شے سب سے زیادہ شفاف اور جمہوری ہے تو وہ بیس نکاتی نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ہے۔دو برس پہلے اسے جمہوری انداز میں تمام سرکردہ سیاسی جماعتوں اور متعلقہ اداروں کی رضامندی اور تائید سے اختیار کیا گیا۔مگر منظوری دینے اور عمل درآمد کروانے والے شائد […]

پی ٹی آئی کے سارے دلائل آج دم توڑ گئے،رہنما ن لیگ

پی ٹی آئی کے سارے دلائل آج دم توڑ گئے،رہنما ن لیگ

رہنما ن لیگ کا کہنا ہے کہپی ٹی آئی کے سارے دلائل آج دم توڑ گئے،خود کو اسٹیپنی وکیل قرار دینے والے پی ٹی آئی کے وکیل آج بھاگ گئے۔ پاناما کیس کی سماعت کے دوران ن لیگی رہنماؤں دانیال عزیز اورمائزہ حمید نے سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ 7ماہ الزامات […]

” صدرِ سُخن وَر“۔ جشنِ سر سیّد میں !

” صدرِ سُخن وَر“۔ جشنِ سر سیّد میں !

الحمرا لاہور میں مَیں نے تحریکِ آزادی کے نامور راہنما اور دو قومی نظریہ¿ کے علمبردار سرسیّد احمد خان کے دو سو سالہ جشن ولادت کی تقریب میں 10 جنوری کو صدر ممنون حسین ” مہمان خاص“ کی حیثیت سے دیکھا اور سٹیج پر اُن کے ساتھ ہی رونق افروز تھے سابق صدرِ پاکستان جناب […]

خواجہ آصف کا راحیل شریف کو اسلامی فوجی اتحاد کا سربراہ بنائے جانے پر ’’یوٹرن‘‘

خواجہ آصف کا راحیل شریف کو اسلامی فوجی اتحاد کا سربراہ بنائے جانے پر ’’یوٹرن‘‘

بدھ کو سینٹ کے اجلاس میں ایک بار پھر جنرل (ر) راحیل شریف کی 39اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کا سربراہ بنائے جانے کی بازگشت سنی گئی قبل اس کے کہ پارلیمنٹ میں ایک نیا طوفان کھڑا ہو جائے حکومت پاکستان نے اپنے موقف میں ’’یو ٹرن‘‘ لے لیا، وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک […]

میرا قلم اور زبان

میرا قلم اور زبان

حال ہی میں ’’لاپتہ‘‘ ہوئے چند نوجوانوں کے حوالے سے میں نے انتہائی محتاط زبان اور غیر جذباتی انداز میں جو کالم لکھا،اس نے انٹرنیٹ پر متحرک چند افراد کو ناراض کردیا ہے۔ مجھے خبر نہیں کہ یہ لوگ اپنے اصل نام استعمال کررہے ہیں یا نہیں۔ اسلام اور پاکستان سے یہ لوگ البتہ والہانہ […]

چوتھا ادبی میلہ

چوتھا ادبی میلہ

5 سے 8جنوری تک اسلام آباد میں اکادمی ادبیات پاکستان کے زیراہتمام چوتھی عالمی ادبی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ میں نے ادارے کے چیئرمین ڈاکٹر قاسم بوگیو سے وعدہ کیا تھا کہ اس میں ضرور شریک ہوں گا مگر بدقسمتی سے کانفرنس کے آغاز سے ایک دن قبل میرے چھوٹے بھائی محسن اسلام کو […]

جنرل راحیل شریف کا ایشو

جنرل راحیل شریف کا ایشو

شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سعودی عرب کے وزیر دفاع ہیں‘ یہ شاہ سلیمان کے صاحبزادے ہیں اور یہ 23 جنوری 2015ء کواپنے والدکی جگہ وزیر دفاع بنے‘ یہ دو بار پاکستان تشریف لائے‘ یہ پہلی مرتبہ 10 جنوری 2016ء کو آئے‘  یہ چند گھنٹے پاکستان رہے‘جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی اور واپس […]

کبھی لندن تک

کبھی لندن تک

میں یہ کالم قسطوں میں لکھ رہا ہوں کیوں کہ بجلی بھی قسطوں میں آ رہی ہے اور میں بجلی کی آمد پر قلم چلاتا ہوں۔ بات یہ نہیں کہ میں روشنی دینے والی بجلی کی بات کر رہا ہوں جو اکثر خراب رہتی ہے اور اس کی آمد کے انتظار میں ہر کام رکا […]

کرپشن کا ناسور

کرپشن کا ناسور

کرپشن ایک ایسا عفریت ہے جو کسی ریاست کے نظم حکمرانی اور معاشرتی ڈھانچے کو تہہ وبالا کرنے کا باعث بنتی ہے۔ لیکن یہ جنم بری حکمرانی کے بطن سے لیتی ہے۔ کرپشن مختلف شکلوں اور انداز سے معاشرے کو چاٹتی اور برباد کرتی ہے۔ مالیاتی بدعنوانیاں اس کا صرف ایک رخ ہیں۔ اس کے […]

چودھری نثار نے اپوزیشن کو لاجواب کردیا واک آئوٹ میں عافیت سمجھی

چودھری نثار نے اپوزیشن کو لاجواب کردیا واک آئوٹ میں عافیت سمجھی

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اپوزیشن کی جانب سے اٹھائے جانے والے سوالات کا جواب دینے کے لئے میں آگئے، وہ پوری تیاری کر کے ایوان میں آئے تھے ،وہ مخالفین کو آڑے ہاتھوں لینے کیلئے کیل کانٹوں ‘‘سے لیس ہو کر آئے ،چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری […]

راحیل شریف ان دی لائن آف نیو فائر

راحیل شریف ان دی لائن آف نیو فائر

جنرل راحیل شریف ریٹائرمنٹ کے کچھ عرصہ بعد سعودی عرب گئے تو ساتھ ہی ا فواہوں اور تبصروں کا بازار گرم ہو گیا۔ پاکستانی قوم میں پہلے تو پیشہ وار جگت باز تھے، اب یہ پیشہ ور ہاتھ ملتے رہ گئے ہیں کہ یہاں تو ہر کوئی ان کا دھندہ لے اڑا۔ جنرل راحیل شریف […]

2018 ء کے انتخابات کے بعد

2018 ء کے انتخابات کے بعد

پانامہ پیپرز کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے ایک فاضل جج نے آبزرویشن دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر موجودہ ارکان اسمبلی کو آئین کی آرٹیکل 62 اور 63 میں دیئے گئے معیار پر پرکھا جائے تو پھر پارلیمنٹ میں سینیٹر سراج الحق کے علاوہ کوئی بھی رکن نااہل ہونے سے نہیں بچ […]

سوشل میڈیا پر چیک کا یہ مطلب؟

سوشل میڈیا پر چیک کا یہ مطلب؟

عمر کے اس حصے میں مجھے ’’لاپتہ‘‘ ہونے یا اپنے ’’باغیانہ‘‘ خیالات کی وجہ سے جیل جانے کا کوئی شوق نہیں فکرصرف اس بات کی کھائے جارہی ہے کہ نام نہاد ریاستی مفاد وغیرہ کے تحفظ پر مامور چند افراد کچھ ایسی حرکتیں کرنا شروع ہوگئے ہیں جو مجھے اپنے ملک کے بارے میں نادم […]

302 حادثات اور وزارت ریلوے

302 حادثات اور وزارت ریلوے

میرے کالم کے ’’ٹائٹل‘‘ سے شاید کئی لوگوں کو اختلاف ہو، لیکن اخبارات کے جھوٹے سچے ریکارڈ کے مطابق موجودہ حکومت کے دور میں ٹرین حادثوں کی تعداد 530 ہے لیکن  میں نے سوچا ادھر اُدھر کی ناقابل اعتبار رپورٹ سے بہتر ہے کہ سینیٹ و قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ہی کی رپورٹ پر […]

ذکر موسم وغیرہ کا

ذکر موسم وغیرہ کا

وادی سون کے پہاڑوں سے اترنے والی سردی جب ہڈیوں کے آر پار گزرنی شروع ہوئی تو میں نے اپنے گاؤں سے بھاگ کر لاہور کا قصد کیا جو اب میرا دوسرا گاؤں ہے لیکن افسوس کہ لاہور نے بھی اپنے اس بیٹے کی نگہداشت سے انکار کر دیا اور وہ سردی جو پہاڑی گاؤں […]

ایک سرکاری عمرے کی رُوداد

ایک سرکاری عمرے کی رُوداد

چند روز پہلے کسی صاحب نے ماضی کے ایک حکمران کی معیّت میں پروٹوکول کے ساتھ عمرہ کرنے اور خانہ کعبہ کے اندر جانے کی کہانی لکھی جسے پڑھکر مجھے بھی ایک سرکاری عمرے کی روداد یاد آگئی ہے۔ 1993 کے ماہِ رمضان کی بات ہے راقم اُسوقت پرائم منسٹر کے ساتھ اسٹاف آفیسر تھا […]