counter easy hit

today

مصباح آج آسٹریلیا کا ٹور کرنے والے تیسرے معمرترین کپتان بن گئے

مصباح آج آسٹریلیا کا ٹور کرنے والے تیسرے معمرترین کپتان بن گئے

برسبین: برسبین ٹیسٹ کے لیے سکہ اچھلتے ہی مصباح الحق آسٹریلیا کا دورہ کرنے والے تاریخ کے تیسرے معمر ترین کپتان بن گئے، اس وقت ان کی عمر 42 برس اور 200 دن ہے، ان سے قبل ڈبلیو جی گریس (1891-92) اور ویلی ہیمنڈ (1946-47) 43 برس کی عمر میں کینگرو کے دیس میں اپنی ٹیموں […]

طیارہ حادثہ، میتیں آج سے ورثا کے حوالے کی جائیں گی

طیارہ حادثہ، میتیں آج سے ورثا کے حوالے کی جائیں گی

حویلیاں طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کی ڈی ۔این۔اے کے ذریعے تصدیق کے بعد میتوں کو ورثاکو حوالگی آج سے شروع ہو جائے گی۔جنید جمشید کی میت وصول کرنے ان کے بھائی ہمایوں جمشید اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، میت سی۔ون 30 طیارے کے ذریعے شام سات بجےکراچی پہنچا دی جائے گی۔ پمز اسپتال […]

قطری شہزادے، ڈینگی کا شِکار اور بابا ٹلّ !

قطری شہزادے، ڈینگی کا شِکار اور بابا ٹلّ !

مَیں نے خواب میں دیکھا کہ میرے ڈرائنگ روم میں میرے سامنے والے سنگل صوفے پر میرے دوست بابا ٹلّ بیٹھے ہیں وہ بِلاتمہید بولے کہ ”اثر چوہان صاحب! مَیں اِس لئے آپ کی خدمت میں حاضر ہُوا ہُوں کہ آپ کی وساطت سے چند دِل عزیز وزیراعظم میاں نواز شریف، خادمِ اعلیٰ پنجاب میاں […]

اُجالے کی طرح اُجلے سفید بال اور ہسپتال؟

اُجالے کی طرح اُجلے سفید بال اور ہسپتال؟

میں آج لاہور کے جنرل ہسپتال کی اہمیت اور مسائل کے حوالے سے بات کرنا چاہتا ہوں مگر یہاں میوہسپتال ایک لجپال ہسپتال ہے۔ اسے میوہسپتال کے اے ایم ایس ڈاکٹر ظہیر ہسپتالوں کا داتا دربار کہتے ہیں۔ آجکل یہاں ایم ایس ڈاکٹر امجد شہزاد ہیں۔ وہ شاعر ہیں‘ بہت نفیس آدمی ہیں۔ احکام جاری […]

گوادر ہائوسنگ سکیمیں……شور مچاتی نوسربازی

گوادر ہائوسنگ سکیمیں……شور مچاتی نوسربازی

اپریل 2016کے آغاز کے ساتھ ہی ہمارے ہاں پانامہ۔پانامہ کا وِرد شروع ہوگیا اب یہ برس ختم ہونے کو ہے ملک کی اعلیٰ ترین عدلیہ کا 5 رکنی بنچ بھی ابھی تک طے نہیں کر پایا کہ پانامہ دستاویزات میں منکشف ہوئی آف شور کمپنیاں جن کے مالک ہونے کا وزیر اعظم کے بیٹے اعتراف […]

انتقام کی انگیٹھی

انتقام کی انگیٹھی

چلوہمارے حکمرانوں اورخواتین کی ایک بات تو مشترک نکلی۔ تازہ ترین برطانوی ماہرین کی تحقیق کے مطابق خواتین بولتی ہیں تو بس بولتی ہی رہتی ہیں، خواتین ایک دن میں نسبتاً پانچ گھنٹے بے مقصد باتوں اورگپوں میں ضایع کرتی ہیں ۔ ایک عام عورت نیند سے بیداری کے بعد ایک تہائی یا پانچ گھنٹے […]

بھارت کی پاکستان دشمنی

بھارت کی پاکستان دشمنی

اس حقیقت سے تو انکار ممکن ہی نہیں ہے کہ بھارت پاکستان کا سب سے بڑا اور ازلی دشمن ہے۔ اس کی آنکھوں میں پاکستان کا وجود روز اول سے ہی کانٹے کی طرح کھٹکتا ہے۔ انڈین نیشنل کانگریس جو عرف عام میں کانگریس پارٹی کے نام سے جانی جاتی ہے ۔ اس کے بعض […]

سرکلر ریلوے کی خوش خبری

سرکلر ریلوے کی خوش خبری

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خوش خبری سنائی ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف نے کراچی سرکلر ریلوے کو دوبارہ فعال کرنے کے منصوبے کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں شامل کرلیا ہے۔ وفاقی حکومت نے کراچی اربن ٹرانسپورٹ کارپوریشن کا انتظام صوبائی حکومت کے حوالے کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیراعلیٰ […]

ہماری بدلتی زندگی

ہماری بدلتی زندگی

عجیب اتفاق ہے کہ تاریخوں میں بھی یکسانیت آ گئی ہے اور عربی اور عیسوی مہینوں کی تاریخیں مل گئی ہیں۔ میں ان تاریخوں میں کچھ لکھنے کی کوشش کر رہا ہوں آج دس ربیع الاول اور دس دسمبر کو جب لاہور میں سردی کی ہلکی سی لہر اٹھی اور اس نے اہل لاہور کو […]

حقوق انسانی کا وجود اور انسان

حقوق انسانی کا وجود اور انسان

ہر سال 10 دسمبر آتی ہے اور گزر جاتی ہے۔ دنیا کے تمام ملک سرکاری طور پر اس روز کو ’انسانی حقوق کے عالمی دن‘ کے طور پر مناتے ہیں اور ان ہی ملکوں میں حقوق انسانی کی کھلم کھلا خلاف ورزی بھی ہوتی رہتی ہے۔ یہ جو 2016 کا سال گزرا ہے، اس میں […]

سیاست اقتدار کا بے رحم کھیل

سیاست اقتدار کا بے رحم کھیل

ہم پر جو سیاسی اور معاشی نظام مسلط ہے وہ ہرگز قابل ستائش نہیں۔ یہ قوت واختیار والوں کو بادشاہی کی طرح من مانیاں کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ امیر لوگوں کی ہوس زر کو جائز ٹھہراتے ہوئے انہیں مزید مالدار ہونے کی آسانیاں فراہم کرتا ہے۔ تھوڑے سے حساس دل کا مالک بھی اسے […]

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلا س آج ہوگا

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلا س آج ہوگا

چیئرمین تحریک انصاف نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا ۔ پاناما لیکس سے متعلق آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ تحریک انصاف کے مطابق چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج شام کو ہو گاجس میں اراکینِ اسمبلی شرکت کریں گے ۔پی ٹی آئی کے اجلاس […]

سپاہی روتے نہیں ہیں

سپاہی روتے نہیں ہیں

ہمارے دوست ایک کرنل صاحب تھے جو ہندو پاک جنگوں کے حوالے سے غازیوں، شہیدوں اور ان کے بچوں کے بارے میں لکھا کرتے تھے۔ اب بھی جنگوں والا موسم ہے اور ستمبر کو گزرے چند دن ہی ہوئے ہیں، جنگ ستمبر کی یادیں تازہ ہیں۔ ان دنوں میں کالج سے فارغ ہوا تھا، ہم […]

ایک سیلفی کافی ہے

ایک سیلفی کافی ہے

ڈی این اے دو طرح کا ہوتا ہے۔ایک وہ جو آپ کے نسلی و جسمانی شجرے کا ڈاکخانہ ہے۔دوسرا ڈی این اے لسانی ہے۔جو آپ کے تہذیبی پس منظر کا چٹھا کھول کے رکھ دیتا ہے۔زبان کھلی نہیں کہ آپ کھل گئے۔اس لسانی ڈی این اے کی گواہی میں قرآن کہتا ہے ’’ بولو کہ […]

اپنے ہاتھوں کی لگائی گِرہیں

اپنے ہاتھوں کی لگائی گِرہیں

میں نے اپنی عمر کے بارہ برس بھی پورے نہیں کئے تھے کہ ہر جمعے اپنے سکول کی نمائندگی کے لئے ریڈیو پاکستان لاہور کے معلوماتِ عامہ کے ایک شو میں جانا شروع ہوگیا۔ اس کوئز میں کامیاب رہنے والا طالب علم آئندہ جمعے کے مقابلہ میں بھی شمولیت کا حق دار ہوا کرتا۔ میری […]

زرعی اصلاحات اور انتخابی اصلاحات

زرعی اصلاحات اور انتخابی اصلاحات

ہر ملک میں منتخب حکومتوں کا پہلا کام یہ ہوتا ہے کہ وہ اہم قومی مسائل کا جائزہ لے کر انھیں حل کرنے کے لیے ترجیحات کا تعین کرتی ہیں اور ایسی پالیسیاں بناتی ہیں جو قومی مسائل کو حل کرنے میں معاون ثابت ہوں۔ لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ 69 سالوں […]

پانچ دن۔ پانچ شہر

پانچ دن۔ پانچ شہر

پیٹربرد،برمنگھم، بریڈ فورڈ، اولڈم اور نیلسن وہ پانچ شہر تھے جہاں 30 نومبر سے 4 دسمبر تک ہم نے ایک ایک رات قیام کیا۔ پیٹر برد اور نیلسن باقی تینوں شہروں کے مقابلے میں چھوٹے بھی تھے اور نئے بھی کہ یہاں اس سے پہلے کبھی آنا نہیں ہوا تھا۔ ہر جگہ پر میزبان یوکے […]

قرشی میں اندھیرا اور سردی تھی

قرشی میں اندھیرا اور سردی تھی

گیٹ کی دوسری طرف سناٹا تھا‘ فلائٹ کا وقت ہو چکا تھا‘ ائیرپورٹ پہنچنا ضروری تھا لیکن میں ساڑھے تیرہ سو سال کا سفر کر کے وہاں پہنچا تھا‘ میں اس عاشق رسولؐ  کو سلام کیے بغیر کیسے واپس جاسکتا تھا جس کے سامنے میدان بدر میں سگا والد آیا تو اس نے اللہ اکبر […]

عزیزمیاں قوال کی 16 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

عزیزمیاں قوال کی 16 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

 لاہور: قوالی میں منفرد مقام رکھنے والے عزیز میاں قوال کی 16 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ عزیز میاں کا شمار پاکستان کے مقبول ترین قوالوں میں ہوتا ہے وہ اپنی قوالیوں میں اکثر علامہ اقبال اور قتیل شفائی کی شاعری استعمال کرتے تھے۔ عبدالعزیزالمعروف عزیز میاں قوال 17 اپریل 1942 کو نئی دلی میں پیدا […]

بھارتی رویہ جون 1999ءمیں بھی ایسا ہی تھا

بھارتی رویہ جون 1999ءمیں بھی ایسا ہی تھا

پاکستان کے مشیر خارجہ کی ”ہارٹ آف ایشیائ“ کانفرنس میں شرکت کے لئے امرتسر میں موجودگی پر معترض ہماری قومی حمیت کے خود ساختہ ٹھیکیداروں کو چند حقائق غالباََ یاد نہیں رہے۔ ان میں سے اہم ترین حقیقت یہ ہے کہ افغانستان میں دائمی امن کے قیام کے لئے اس تنظیم کو متعارف ہمارے برادر […]

مظلوم روہنگیا مسلمان

مظلوم روہنگیا مسلمان

اگر دنیا کے کسی دورافتادہ گوشے میں کسی غیر مسلم کی نکسیر بھی پھوٹ جاتی ہے تو انسانی حقوق کے تحفظ کی ٹھیکیدار اورعلمبردار نام نہاد تنظیمیں آسمان سر پر اٹھالیتی ہیں لیکن جب مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جاتے ہیں تو ان تنظیموں کو گویا سانپ سونگھ جاتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں آزادی […]

بھارت کا ایک سفر

بھارت کا ایک سفر

میں ان دنوں پھر لاہور میں ہوں اپنے گاؤں سے میلوں دور اس شہر میں ایک مصنوعی زندگی بسر کر رہا ہوں ضرورت کی ہر چیز کے لیے ایک بازار ہے جہاں میں اپنی مہینے بھر کی کمائی لٹا دیتا ہوں جب کہ میرے گاؤں میں اس کا کوئی تصور بھی نہیں ہوتا۔ گاؤں میں […]

ٹویٹرانہ جمہوریت اور وٹس ایپ آمریت !

ٹویٹرانہ جمہوریت اور وٹس ایپ آمریت !

’ سوشل میڈیا اور ابلاغ ’’ کے موضوع پر اگر کوئی شخص کچھ کہنے کے لیے سب سے زیادہ غیر موزوں ہے تو وہ میں ہوں۔مگر غلطی میری ہے۔مجھے اپنے مدعوئین کو پیشگی آگاہ کرنا چاہیے تھا کہ بھائی اس موضوع پر بات کرنے کے لیے صرف ان اصحاب کو زحمت دیں جن کے پاس […]

فیڈ ل کاسترو کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی

فیڈ ل کاسترو کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی

کیوبا کے انقلابی رہنما فیڈ ل کاسترو کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی ،فیڈ ل کاسترو کی خواہش کے مطابق ملک میں ان کی کوئی یادگار نہیں بنائی جائے گی، نہ ہی ان کا کوئی مجسمہ لگایا جائے گا۔ کیوبا میں انقلابی رہنما فیڈ ل کاسترو سے عوام کی والہانہ عقیدت کا سلسلہ […]