counter easy hit

trump

امریکی صدر ٹرمپ سے فلسطینی صدر محمود عباس کی ملاقات

امریکی صدر ٹرمپ سے فلسطینی صدر محمود عباس کی ملاقات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں امن معاہدہ اتنا مشکل نہیں جتنا لوگ سوچتےہیں، امریکا امن معاہدہ کرانے کیلئے پرعزم ہے ،فلسطینی صدرنے کہا کہ امن صرف دوریاستی حل میں ہے،جو دہشت گردی کےخلاف جنگ میں بھی مددگار ہوگا۔ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ سے فلسطینی صدرمحمود عباس نے […]

کینیڈی کا قتل: ٹرمپ اہم دستاویزات سامنے لاسکتے ہیں

کینیڈی کا قتل: ٹرمپ اہم دستاویزات سامنے لاسکتے ہیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جان ایف کینیڈی کے قتل کی اہم دستاویزات منظر عام پر لاسکتے ہیں ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم میں سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل کی سازش کو حصہ بنایا تھا۔ جان ایف کینیڈی کی پراسرار ہلاکت پر 20 لاکھ صفحات پہلے ہی منظر عام پر آچکے ہیں […]

شمالی کوریا کے خلاف ’سرپرائز‘ کارروائی کریں گے، ٹرمپ

شمالی کوریا کے خلاف ’سرپرائز‘ کارروائی کریں گے، ٹرمپ

واشنگٹن ڈی سی: امریکا اور شمالی کوریا کے مابین تنازعہ ہر روز شدید تر ہوتا جارہا ہے کیونکہ شمالی کوریا کی جانب سے حالیہ میزائل تجربات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بحیرہ شمالی چین میں ’’سرپرائز‘‘ کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔ اپنے بیان میں ٹرمپ نے شمالی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی کا امکان […]

شمالی کوریا سے ’بڑی جنگ‘ کا خطرہ ہے، ٹرمپ

شمالی کوریا سے ’بڑی جنگ‘ کا خطرہ ہے، ٹرمپ

واشنگٹن ڈی سی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر شمالی کوریا اپنے میزائل اور جوہری پروگرام سے باز نہ آیا تو اس کے ساتھ ’ایک بڑی جنگ‘ بھی چھڑسکتی ہے لیکن وہ اس معاملے کو سفارتی سطح پر حل کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ خبر رساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویو […]

عوام اور کارپوریٹ ٹیکس پر ٹرمپ نے نئی تجاویز پیش کر دیں

عوام اور کارپوریٹ ٹیکس پر ٹرمپ نے نئی تجاویز پیش کر دیں

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے عوام اور کارپوریٹ ٹیکس میں کمی کی تجاویز پیش کردیں ہیں۔ وائٹ ہاوس سے جاری ٹیکس پلان سمری کے مطابق امریکی صدر نے بریکٹ 7 سے 3 تک کرنے کی تجویز دی۔ انہوں نے بچے اور ڈیپینڈنٹ رکھنے والےخاندانوں کیلئے ٹیکس ریلیف کی تجویز دی ہے۔ گھرکی ملکیت اور چیریٹی کے […]

پاکستان سے بہتر تعلقات کے خواہش مند ہیں، ٹرمپ

پاکستان سے بہتر تعلقات کے خواہش مند ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن:  امریکا میں تعینات پاکستان کے نئے سفیراعزازاحمدچوہدری نے صدرڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی اورانہیں اپنی سفارتی اسنادپیش کیں جب کہ پاکستانی سفیرنے امریکی صدرکوپاکستانی قیادت اورعوام کی نیک خواہشات پہنچائیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ملاقات میں اعزازچوہدری نے پاکستان امریکا تعلقات کی بہتری کیلیے نیک خواہشات کا اظہارکیا اورکہا کہ پاکستانی قیادت اورعوام […]

امریکی عدالت نے ٹرمپ کا ایک اور حکم نامہ معطل کردیا

امریکی عدالت نے ٹرمپ کا ایک اور حکم نامہ معطل کردیا

سان فرانسسکو: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عدالتی محاذ پر ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ سان فرانسسکو میں فیڈرل کورٹ نے غیر ملکی تارکینِ وطن سے رعایت برتنے والے شہروں کے خلاف پابندیوں کا نیا صدارتی حکم نامہ معطل کردیا ہے۔ امریکا میں تقریباً 200 شہروں اور علاقوں کو ’’سینکچوئری سٹیز‘‘ کہا جاتا […]

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کی ملاقات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کی ملاقات

واشنگٹن: امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی اور اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔ امریکی صدر کے ساتھ ملاقات میں اعزاز چودھری نے پاکستانی قیادت اورعوام کی طرف سے دونوں ممالک میں تعلقات کی بہتری کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ […]

ٹرمپ پناہ گزین کیمپوں کا دورہ کریں تاکہ ان کی تکلیف سمجھ سکیں، ملالہ یوسف زئی

ٹرمپ پناہ گزین کیمپوں کا دورہ کریں تاکہ ان کی تکلیف سمجھ سکیں، ملالہ یوسف زئی

نیویارک: ملالہ یوسف زئی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شامی پناہ گزین کیمپوں کا دورہ کرلیں تاکہ ان لوگوں کی تکالیف اور مسائل کو درست طور پر سمجھ سکیں۔ کینیڈین ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں دنیا کی سب سے کم عمر نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے […]

ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے مسئلے پر چین کو دھمکی دے ڈالی

ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے مسئلے پر چین کو دھمکی دے ڈالی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین نے شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کا مسئلہ حل کرانے میں مدد نہ کی تو امریکا خود بھی اپنے طور پر اقدام کرسکتا ہے۔ برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا کہ شمالی کوریا پر چین سے تعاون کے حصول کے […]

ٹرمپ کے زیراستعمال فراری 2 لاکھ 70 ہزار ڈالر میں نیلام

ٹرمپ کے زیراستعمال فراری 2 لاکھ 70 ہزار ڈالر میں نیلام

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے زیر استعمال رہنے والی فراری 2 لاکھ 70 ہزار ڈالر میں نیلام کردی گئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق 2007 نیلامی سے قبل فلوریڈا کے برووڈ کاؤنٹی کنونشن سینٹر میں نمائش کے لئے پیش کی گئی۔ ماہرین نے اندازہ لگایا تھا کہ یہ نایاب گاڑی دولاکھ 50ہزار سے تین لاکھ50ہزار […]

کیلیفورنیا: ہنٹنگ ٹن ساحل پر ٹرمپ کے حامی اور مخالفین آمنے سامنے

کیلیفورنیا: ہنٹنگ ٹن ساحل پر ٹرمپ کے حامی اور مخالفین آمنے سامنے

کیلیفورنیا کے ہنٹنگ ٹن ساحل پر ٹرمپ کے حامی اور مخالف آمنے سامنے آگئے ،دونوں فریقین کے درمیان زبردست دھینگا مشتی ہوئی ،پولیس نے پہلے تو بیچ بچائوکرایا بعد میں جھگڑا کرنے والوں کو دھرلیا۔ ہنٹنگ ٹن ساحل پر ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان گھونسے، ڈنڈے، لاتیں اور آنسو گیس سمیت ہر ہتھیار […]

ٹرمپ انتظامیہ کو اوباما کیئر کا متبادل نیا بل واپس لینا پڑ گیا

ٹرمپ انتظامیہ کو اوباما کیئر کا متبادل نیا بل واپس لینا پڑ گیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو زور کا جھٹکا لگا ہے، وائٹ ہاوس کی کوششوں کے باوجود ری پبلکن رہنماؤں کے تحفظات دور نہ ہو سکے۔ ایوان نمائندگان سے ہی غیر حا ضر ہوگئے، ٹرمپ انتظامیہ کو اوباما کئیر کا متبادل نیا ہیلتھ کئیر بل واپس لینا پڑ گیا،ٹرمپ نے مستقبل قریب میں نیا بل نہ […]

ٹرمپ ہیلتھ کیئر پروگرام کیلئے ووٹنگ ملتوی، واشنگٹن میں مظاہرہ

ٹرمپ ہیلتھ کیئر پروگرام کیلئے ووٹنگ ملتوی، واشنگٹن میں مظاہرہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے ہیلتھ کیئر پروگرام کے لیے ایوانِ نمائندگان میں ووٹنگ ملتوی ہو گئی ہے۔ دوسری جانب دارالکحومت واشنگٹن ڈی سی میں اوباما ہیلتھ کیئر کی مجوزہ منسوخی کے خلاف مظاہرہ کیا گیا ہے۔ اوباما ہیلتھ پروگرام کو منسوخ کرنے کے لیے ہونے والی ووٹنگ کےموخر ہونے سے صدر ٹرمپ کو […]

ٹرمپ نے سی آئی اے کو ڈرون حملوں کا اختیار دے دیا

ٹرمپ نے سی آئی اے کو ڈرون حملوں کا اختیار دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کو مشتبہ عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کے لیے ڈرون حملے کرنے کا اختیار دے دیا۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا تھا کہ یہ اقدام سابق امریکی صدر براک اومابا کی انتظامیہ کی پالیسی سے یکسر […]

ٹرمپ سے ملاقات کیلئے سعودی نائب ولی عہد امریکا روانہ

ٹرمپ سے ملاقات کیلئے سعودی نائب ولی عہد امریکا روانہ

سعودی نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے امریکا روانہ ہوگئے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق سعودی شاہ سلمان کے بیٹے نائب ولی عہدہ شہزادہ محمد بن سلمان کی یہ ڈونلڈ ٹرمپ سے پہلی ملاقات ہوگی۔سعودی پریس ایجنسی نے سعودی رائل کورٹ کے حوالے سے بتایا […]

ٹرمپ پرتنقید کرنےوالے خضرخان کی سفری سہولیات کا جائزہ

ٹرمپ پرتنقید کرنےوالے خضرخان کی سفری سہولیات کا جائزہ

ٹرمپ پرتنقید کرنےوالے خضرخان کی سفری سہولیات کا جائزہ خضر خان اور ان کی اہلیہ غزالہ خان—فائیل فوٹو: اے ایف پی واشنگٹن: عراق جنگ میں ہلاک ہونے والے ایک مسلمان امریکی فوجی کے والد نے امریکی حکام کی جانب سے اپنی سفری سہولیات کا جائزہ لینے کا علم ہونے پر ٹورنٹو میں اپنا خطاب منسوخ […]

سفری پابندیاں: ‘ٹرمپ کے نئے آرڈر میں عراق کو استثنیٰ’

سفری پابندیاں: ‘ٹرمپ کے نئے آرڈر میں عراق کو استثنیٰ’

واشنگٹن: امریکی حکام کے مطابق سفری پابندیوں کے حوالے سے جاری ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے حکم نامے میں عراق کا نام شامل نہیں ہوگا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں برس جنوری میں جاری کیے گئے متازع سفری حکم نامے کے مسترد ہونے کے بعد آئندہ چند دنوں میں ایک نئے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط […]

آسکرز کی تقریب میں ڈونلڈ ٹرمپ کے تذکرے

آسکرز کی تقریب میں ڈونلڈ ٹرمپ کے تذکرے

فلمی دنیا کے مشہور ترین ایوارڈز 89ویں اکیڈمی ایوارڈز (آسکرز) کی پروقار تقریب میں نئے امریکی صدر کا نام بھلے سب کی زبان پر نہ آیا ہو لیکن ڈونلڈ ٹرمپ کا خیال سب کے ذہن پر طاری رہا۔اکیڈمی ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر سمیت ایوارڈ تقریب کے میزبان جمی کیمل کے مذاق بھی نئے امریکی صدر کے […]

ٹرمپ کی سفری پابندی عام شہریوں کیلئے نہیں، شامی صدر

ٹرمپ کی سفری پابندی عام شہریوں کیلئے نہیں، شامی صدر

دمشق: شامی صدر بشارالاسد نے نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفری پابندی کی حمایت میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پابندی صرف دہشت گردوں پر عائد ہوتی ہے جبکہ شام کے عام شہری اس کی زد میں نہیں آئیں گے۔شامی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازع حکم نامے پر تبصرہ اپنے ایک […]

ٹرمپ کا امیگریشن پر نیا حکم نامہ جاری کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا امیگریشن پر نیا حکم نامہ جاری کرنے کا فیصلہ

امریکی صدر نے7 مسلم ملکوں پر پابندی کا حکم نامہ معطل ہونے کے بعد امیگریشن سے متعلق نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ نیا حکم نامہ پیر یا منگل کے روز جاری کیا جاسکتا ہے۔ اپنے ملک کو محفوظ بنانے کے لیے جو ضروری ہوگا وہ کریں گے۔ […]

مجھے سفری پابندیاں لگانے کا اختیار ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

مجھے سفری پابندیاں لگانے کا اختیار ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

ٹرمپ نے عدالتی کارروائی کو شرمناک اور سیاسی قرار دے دیا ،ان کا کہنا ہے کہ مجھے سفری پابندیاں لگانے کا اختیار ہے ، سادہ سا قانون نالائق طالب علم بھی سمجھ سکتا ہے ، مگر ججوں کی سمجھ میں نہیں آرہا ۔ ٹرمپ نے اپنے نامزد جج کا عدلیہ سے محاذ آرائی پر ناپسندیدگی […]

لندن میں ٹرمپ سے مشابہ 700 سال قدیم مجسمہ

لندن میں ٹرمپ سے مشابہ 700 سال قدیم مجسمہ

لندن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مشابہہ 7 سو سال قدیم مجسمے نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ لندن کے نوٹنگھم شائر کیتھڈرل میں ایک مجسمہ نصب ہے جو صرف سر پر مشتمل ہے اور چھت کے قریب کمان پر تراشا گیا ہے۔ مجسمے کے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سات […]

اللہ ٹرمپ کو لمبی زندگی دے

اللہ ٹرمپ کو لمبی زندگی دے

میں ڈونلڈ ٹرمپ کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے عظیم تحفہ سمجھتا ہوں‘ ہم مسلمان اس تحفے پر اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کریں وہ کم ہو گا‘ کیوں؟ کیونکہ یہ امریکا کے پہلے صدر ہیں جنہوں نے ثابت کر دیا گورا گورا ہوتا ہے اور کالا کالا اور گندمی گندمی‘ جنہوں نے ثابت […]