counter easy hit

will

مدد ہمیشہ پلٹ کر آتی ہے

مدد ہمیشہ پلٹ کر آتی ہے

دنیا کا کوئی مذہب یا نظریہ ایسا نہیں جو ضرورت مندوں کی دامے درمے قدمے مدد سے روکتا ہو یا اس کی حوصلہ افزائی نہ کرتا ہو۔ اسلام میں اس جانب طرح طرح سے توجہ دلائی گئی ہے۔ بھلے وہ زکواۃ جیسا بنیادی رکن ہو،  صدقے، خیرات پر بار بار زور ہو یا ہمسائے کے […]

مردم شماری کا ڈیٹا قابل بھروسہ بنانے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ

مردم شماری کا ڈیٹا قابل بھروسہ بنانے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ

حکومت نے مردم شماری کا ڈیٹا قابل بھروسہ بنانے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے ۔ غلط معلومات دینے والے کو 6ماہ قید اور 50ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مردم شماری کے مشاہدے کیلئے غیرملکی مبصرین کو دعوت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیاہے ۔ اقوام متحدہ، یورپ اورامریکہ سمیت […]

’فاٹا کے ضم ہونے سے دہشت گردی ختم ہوجائے گی‘

’فاٹا کے ضم ہونے سے دہشت گردی ختم ہوجائے گی‘

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان سے فوائد حاصل کرنے کے لیے فاٹا میں جلد از جلد استحکام قائم کرنا ہوگا جبکہ فاٹا کے خیبر پختونخوا میں ضم ہونے سے دہشت گردی ختم ہوجائے گی۔ پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک […]

لاہورمیں پی ایس ایل فائنل شیڈول کے مطابق یقینی بنایا جائے گا، آرمی چیف

لاہورمیں پی ایس ایل فائنل شیڈول کے مطابق یقینی بنایا جائے گا، آرمی چیف

دہشتگردوں نے پاکستان کے دل پر حملہ کیا تو پاک فوج کےسپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ نے کیا دبنگ اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ لاہورمیں پی ایس ایل فائنل شیڈول کے مطابق یقینی بنایا جائے گا،ان کا کہناتھا کہ دہشتگردوں کاملک بھرمیں پیچھا کیاجائےگا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان […]

پی ایس ایل: آج لاہور قلندرز اور پشاور زلمی ٹکرائیں گے

پی ایس ایل: آج لاہور قلندرز اور پشاور زلمی ٹکرائیں گے

پاکستان سپر لیگ میں آج لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان مقابلہ ہے ،، دونوں ٹیموں کو ایک میچ میں شکست ہوئی ہے تو ایک میں کامیابی ملی ہے ۔ دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیدیم میں آج قلندرز دھمال ڈالنے کےلیے پر عزم ہے اوراس کا ٹاکرا پشاور زلمی سے ہے ۔ لاہور قلندر […]

ٹریفک کی بندش، شملہ پہاڑی چوک کو ری ڈیزائن کیا جائے گا

ٹریفک کی بندش، شملہ پہاڑی چوک کو ری ڈیزائن کیا جائے گا

پریس کلب کے باہر شملہ پہاڑی کے اطراف آئے دن احتجاج، جلسے اور ریلیاں اس چوک پر ٹریفک جام کا سبب بنتے ہیں۔ لاہور:  لاہور کے علاقے شملہ پہاڑی چوک کو ٹریفک کی بندش کے مسائل حل کرنے کے لئے ری ڈیزائن کیا جائے گا۔ شہریوں نے بھی اقدام کو سراہا ہے۔ پریس کلب کے […]

اس سال کا پہلا چاند گرہن ہفتے کو ہو گا

اس سال کا پہلا چاند گرہن ہفتے کو ہو گا

اس سال کا پہلا چاند گرہن ہفتےکو ہوگا، پاکستان میں جزوی طور پر نظر آئے گا ۔ امریکا کے خلائی تحقیق کے ادارے ناسا کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز رات تین بجے کے بعد ہوگا، پونے چھ بجے چاند گہن عروج پر ہوگا ۔ چاند کو گہن لگنے کا عمل […]

پی ایس پی کیخلاف درخواستوں کا فیصلہ 28 فروری کو سنایا جائیگا

پی ایس پی کیخلاف درخواستوں کا فیصلہ 28 فروری کو سنایا جائیگا

قومی پرچم کو بطور پارٹی پرچم استعمال کرنے اور ترانے کے الفاظ پر جماعت کا نام رکھنے پر الیکشن کمیشن پاک سرزمین پارٹی کے خلاف دائر درخواستوں پر 28 فروری کو فیصلہ سنائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ پی ایس پی کے جلسوں میں پاکستانی جھنڈے لہرانے سے ایسا تاثر ملتا ہے […]

پاکستان سپر لیگ کا میلا آج سے سجے گا

پاکستان سپر لیگ کا میلا آج سے سجے گا

پاکستان سپر لیگ کا میلہ آج سے متحدہ عرب امارات میں لگے گا،پانچ ٹیمیں، ستائیس دن،چھکے لگیں گے، چوکے پڑیں گے اور بولرز اسٹمپ اُڑائیں گے، لیکن اس سے پہلے رنگارنگ اور بھرپور افتتاحی تقریب رات 8 بجے ہوگی۔ پہلے میچ میں مصباح الحق کی اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹکراؤ ڈیرن سیمی کی پشاور زلمی […]

جس نے محنت کی وہ فیتا کاٹے گا، برداشت کرو، وزیراعظم

جس نے محنت کی وہ فیتا کاٹے گا، برداشت کرو، وزیراعظم

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ محنت کا پھل ملنے کی خوشی ہو رہی ہے، اب فیتہ نہیں کاٹیں گے تو کیا کریں گے؟ فیتہ کاٹ رہے ہیں تو برداشت کرو اوراللہ کا شکر ادا کرو۔ محنت کا پھل ملنے کی خوشی ہو رہی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے شیخو پورہ میں بھکی […]

پاک بحریہ کی کثیر القومی امن مشقیں 10 فروری سے ہوں گی

پاک بحریہ کی کثیر القومی امن مشقیں 10 فروری سے ہوں گی

پاکستان نیوی کی کثیرالقومی بحری مشقیں ” امن ” دس فروری سے شروع ہوں گی جو 14 فروری تک جاری رہیں گی۔کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی کہتے ہیں مشقوں میں امریکا ،روس،چین کے دستے حصہ لے رہے ہیں ، مشقوں سے ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ ہوگا۔ کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل عارف […]

پاکستانی معیشت دنیا کی 16 ویں بڑی معیشت بن جائے گی

پاکستانی معیشت دنیا کی 16 ویں بڑی معیشت بن جائے گی

پاکستانی معیشت 2050 تک دنیا کی 16ویں بڑی معیشت بن جائے گی ،تین دہائیوں میں پاکستانی معیشت کا حجم 42 کھرب ڈالر سے تجاوز کرجائے گا ۔ مینجمنٹ کنسلٹنسی نے اپنی رپورٹ ’عالمی معیشت 2050‘ میں آئندہ تین دھائیوں میں عالمی معیشتوں کی بدلتی درجہ بندی کا تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق2016 […]

چین اور امریکا کی جنگ دنیا کے لیے تباہ کن ہو گی

چین اور امریکا کی جنگ دنیا کے لیے تباہ کن ہو گی

چین کی کمیونسٹ جماعت نے کہا ہے کہ چین اور امریکا کی جنگ دنیا کے لیے تباہ کن ہوگی۔ غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بنتے ہی امریکا اور چین کے درمیان جنگ کے آثار نمایاں ہوتے جارہے ہیں۔ایسا ہوا تو دنیا دو دھڑوں میں تقسیم ہوجائے گی۔ امریکی صدر […]

ثانیہ مرزا اب بچوں کو ٹینس کی تربیت دیں گی

ثانیہ مرزا اب بچوں کو ٹینس کی تربیت دیں گی

ثانیہ مرزا اب بچوں کو ٹینس کھیلنے کی تربیت دیں گی۔ٹینس اسٹار نے حیدر آباد میں اپنے گھر کے قریب کڈز اکیڈمی قائم کر دی ۔ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے 2013 میں اپنی پہلی اکیڈمی کی بنیاد رکھی ،اب انہوں نے دوسری اکیڈمی کو صرف بچوں کے لیے مخصوص کیا ہے ۔ ثانیہ مرزا […]

پاکستان کرکٹ کا مستقبل، کل دبئی میں اہم اجلاس ہوگا

پاکستان کرکٹ کا مستقبل، کل دبئی میں اہم اجلاس ہوگا

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی تباہ کن کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ کے بڑے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے ساتھ بدھ کو دبئی میں سر جوڑ کر بیٹھ رہے ہیں جس میں مستقبل کی حکمت عملی بنائی جائے گی۔ مصباح الحق کے مستقبل سمیت نئے کھلاڑیوں […]

آئی سی سی بورڈ آف ڈائریکٹرز 12 پر مشتمل ہو گا

آئی سی سی بورڈ آف ڈائریکٹرز 12 پر مشتمل ہو گا

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے افغانستان اور آئرلینڈ کو ٹیسٹ کا درجہ ملنے کے بعد آئی سی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں دس کے بجائے بارہ ملک شامل ہوگئے ہیں۔ ٹیسٹ کھیلنے والے ملک کے بورڈ کے سربراہ ڈائر یکٹرز ہوں گے جبکہ ایسوسی ایٹ ملکوں کا کردار محدود کردیا گیا ہے۔ […]

اٹھو وگرنہ حشر نہیں ہوگا پھر کبھی

اٹھو وگرنہ حشر نہیں ہوگا پھر کبھی

ہمارے ایک بزرگ بڑے مزے سے فرمایا کرتے تھے کہ جیسی شکل ’ع‘ کی ویسی ہی ’غ‘ کی۔ دونوں میں صرف ایک نقطے کا فرق ہے۔ ہمیں یہ بات نئے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی پردھان منتری نریندر مودی کے حوالے سے یاد آرہی ہے جن میں بعض خصلتیں مشترک ہیں۔ دونوں ہی سیماب صفت […]

دبئی: پاکستان سپر لیگ ٹرافی کی تقریب رونمائی آج ہوگی

دبئی: پاکستان سپر لیگ ٹرافی کی تقریب رونمائی آج ہوگی

پاکستان سپر لیگ ٹرافی کی تقریب رونمائی آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگی،پانچوں ٹیموں کے کپتان اور چیئرمین پی ایس ایل بھی موجود ہوں گے۔ پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایڈیشن شروع ہونےمیں صرف تین دن رہ گئے ہیں ،پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب نو فروری کو ہوگی۔ […]

پاناما کیس کی سماعت رواں ہفتے بھی نہیں ہوگی

پاناما کیس کی سماعت رواں ہفتے بھی نہیں ہوگی

سپریم کورٹ کے جسٹس عظمت سعید کے مکمل صحت یاب نہ ہونے کے باعث پاناما پیپرز لیکس کیس کی سماعت رواں ہفتے بھی نہیں ہوسکے گی ۔ ڈاکٹرز کی جانب سے جسٹس عظمت سعید کو مزید آرام کی ہدایت کے بعد کیس کی سماعت کرنے والا پانچ رکنی بینچ اسلام آباد میں دستیاب نہیں ہو […]

کینسر کا عالمی دن آج منایا جائے گا

کینسر کا عالمی دن آج منایا جائے گا

دنیا بھر میں کینسر کا عالمی دن4 فروری کو منایا جا رہا ہے جس کامقصد سرطان سے آگاہی اوراس مرض سے بچاؤکے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہے۔ مختلف ممالک میں اس دن کی مناسبت سے سول سوسائٹی، حکومتوں اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز، مذاکرے، واکس اور تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا […]

بھاری سامان اب آپ نہیں روبوٹ اٹھائیں گے

بھاری سامان اب آپ نہیں روبوٹ اٹھائیں گے

جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں جہاں نئی مشینوں کی ایجادات نے انسانی زندگی میں آسانیاں پیدا کی ہیں وہیں اب جدید روبوٹس نے بھی کئی کاموں کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ اٹلی کی ایک معروف کمپنی نے بڑے ڈرم کی صورت والا ایسا ہی ایک مشقت کرنے والا روبوٹ تیار کرلیا ہے جو […]

ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی سے پناہ گزین متاثر ہوں گے، انجلیناجولی

ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی سے پناہ گزین متاثر ہوں گے، انجلیناجولی

ہالی ووڈاسٹار انجلیناجولی نےامریکی صدرکوخبردارکیاہےکہ انکی امیگریشن پالیسی سے پناہ گزین متاثر ہوں گے، ٹرمپ کی امریگریشن پالیسی سے شدت پسندی بڑھے گی۔ ہالی ووڈاسٹارکاکہناہےکہ مذہب کی بنیاد پرامتیاز برتنا آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ امریکا کی سلامتی ضروری ہے مگر فیصلوں کی بنیاد حقائق پر ہونی چاہیے۔ Post Views […]

سیکورٹی کیلئے پولیس کے محافظ لو گے تو بل بھی دینا پڑیگا

سیکورٹی کیلئے پولیس کے محافظ لو گے تو بل بھی دینا پڑیگا

پولیس کے گن مین سیکورٹی کی غرض سے چاہییں تو اس کے پیسے دینا پڑیں گے، اس سلسلے میں کراچی پولیس کے سیکورٹی یونٹ 2 کی جانب سے عدالتی حکم پر ایک تاجر کو مہیا کیے گئے چار پولیس اہلکاروں کی 5 سالہ خدمات کا بل 92 لاکھ روپے سے زائد کی صورت میں مانگ […]

قوم دھرنا گروپ کا آئندہ بھی احتساب کرے گی، شہباز شریف

قوم دھرنا گروپ کا آئندہ بھی احتساب کرے گی، شہباز شریف

پنجاب کےوزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم نےووٹ کی طاقت سے دھرنا گروپ اور ماضی کے کرپٹ حکمرانوں کا پہلے بھی احتساب کیااور آئندہ بھی کرے گی، جھوٹ کا طوفان اٹھانے والوں کو ڈر ہے کہ ترقیاتی منصوبے مکمل ہو گئے تو ان کی رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو جائے گی۔ […]