counter easy hit

will

سی پیک منصوبے کے فوائد کاریک ملکوں کو بھی پہنچیں گے: نواز شریف

سی پیک منصوبے کے فوائد کاریک ملکوں کو بھی پہنچیں گے: نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف کا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کاریک کا مقصد رکن ملکوں میں پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنا ہے، ایک دوسرے کے ساتھ تعاون سے غربت کا خاتمہ ہو گا اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبے کے فوائد کاریک […]

غزہ کے جنگجوئوں کے ساتھ اگلی جنگ آخری ہوگی ،اسرائیل

غزہ کے جنگجوئوں کے ساتھ اگلی جنگ آخری ہوگی ،اسرائیل

اسرائیل کے وزیر دفاع ایویگڈور لیبر مین نے کہا ہے کہ غزہ کے جنگجوؤں کے ساتھ اگلی جنگ آخری ثابت ہو گی کیونکہ اس میں تمام جنگجوؤں کا مکمل طور پر خاتمہ کر دیا جائے گا۔ لیبرمین نے ان خیالات کا اظہار فلسطینی اخبار القدس کے ساتھ ایک انٹرویو میں کیا، انہوں نے یہ بھی […]

’اے دل ہے مشکل‘ کرن جوہر آج راج ناتھ سے ملاقات کریں گے

’اے دل ہے مشکل‘ کرن جوہر آج راج ناتھ سے ملاقات کریں گے

بھارتی فلم ساز کرن جوہر کی مشکل حل کرنے کیلئے آج وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سےملاقات کررہے ہیں اور ملاقات میں فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی ریلیزپر حکومت سے سیکیورٹی کا مطالبہ کیا جائے گا۔ فلم سازوں کا وفد آج راج ناتھ سے ملاقات کرے گا اور فلم کی ریلیز کے موقع پر […]

سمیعہ ممتاز کامیڈی سیریل ’فالتو لڑکی‘ میں جلوہ گر ہوں گی

سمیعہ ممتاز کامیڈی سیریل ’فالتو لڑکی‘ میں جلوہ گر ہوں گی

سیریل کا سکرپٹ فصیح باری خان نے تحریر کیا ہے ، ڈرامہ سیریل کی ہدایات کیلئے مظہر معین کا انتخاب کیا گیا ہے کراچی: معروف ڈرامہ نگار فصیح باری خان ایک وقفہ کے بعد ہدایتکار مظہر معین کی نئی ٹی وی ڈرامہ سیریل فالتو لڑکی کے سکرپٹ کے لئے رضا مند ہوگئے جس کی ریکارڈنگ […]

دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے ناسور پر فوری قابو پانا ہو گا: ملیحہ لودھی

دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے ناسور پر فوری قابو پانا ہو گا: ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ مین جاری بحران شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ مشرق وسطیٰ تشدد کی لہر پر عالمی برادری نے رد عمل نہ دیا تو بڑا نقصان ہو گا۔ نیو یارک : ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ پر بحث […]

28 اکتوبر کو لال حویلی کے باہر وارم اپ جلسہ ہو گا: شیخ رشید

28 اکتوبر کو لال حویلی کے باہر وارم اپ جلسہ ہو گا: شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا ہے کہ قوم تیار ہوجائے ، ملک کو حکمرانوں سے نجات دلانے کا وقت آگیا ہے اسلام آباد:شیخ رشید نے 28 اکتوبر کو لال حویلی کے باہر وارم اپ جلسے کا اعلان کر دیا ۔ جلسے سے عمران خان بھی خطاب کریں گے ۔ شیخ رشید کا کہنا ہے […]

اگر صدر بنی تو ملک کا قرضہ ختم کردوں گی، ہیلری

اگر صدر بنی تو ملک کا قرضہ ختم کردوں گی، ہیلری

ڈونلڈ ٹرمپ اور ہیلری کلنٹن کے مابین تیسرا اور آخری مباحثہ اختتام پذیر ہوا، مباحثے میں ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ اگر وہ صدر بنیں تو ملک کا قرضہ ختم کردیں گی۔اس مقصد کے لیے وہ عوام پر سرمایہ کاری کریں گی۔ مباحثےمیں دونوں امیدواروں کے حامی بہت پرجوش نظرآئے۔ ووٹروں کو متوجہ کرنے […]

دنیاکے تیز ترین انسان کی زندگی اب بڑے پردے پرپیش ہوگی

دنیاکے تیز ترین انسان کی زندگی اب بڑے پردے پرپیش ہوگی

اپنی رفتار سے دنیا پر دھاک بٹھانے والے، دنیاکے تیز ترین انسان یوسین بولٹ کی زندگی اب بڑے پردے پر پیش کی جائے گی ،یوسین بولٹ پر بننے والی دستاویزی فلم آئی ایم بولٹ کا ٹریلر پیش کردیا گیا،فلم نومبر میں ریلیز کی جائے گی۔ جمیکن اسٹار یوسین بولٹ کی زندگی پر بننے والی دستاویزی […]

ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی کا آغازآج سے ہوگا

ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی کا آغازآج سے ہوگا

ایشین چیمپئنزٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ آج سے ملائشیا میں کھیلا جا رہا ہے۔ دفاعی چیمپئن پاکستان اپنی مہم کا آغاز میزبان ملائشیا کے خلاف میچ سے کرے گا۔ چوتھی ایشین چیمپئنز ٹرافی ملائیشیا کے شہر کوانتان میں ہو رہی ہے، ایونٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور میزبان ملائیشیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم میں […]

امید ہے آج اسلام آباد یونائیٹڈ کا بہتر کمبینیشن بنے گا: شرجیل خان

امید ہے آج اسلام آباد یونائیٹڈ کا بہتر کمبینیشن بنے گا: شرجیل خان

پی ایس ایل کی چیمپئن ٹیم کے چیمپئن بلے باز شرجیل خان نے چیمپئنز کے چینل دنیا نیوز پر اپنے جوش و جذبے کا اظہار کر دیا، کہتے ہیں ان کی فٹنس بہتر ہو رہی ہے، اب بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ہی چیمپئن بنے گی۔ اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ کی چیمپئن ٹیم […]

وزیراعظم نے چار مطالبات نہ مانے تو پھر ‘گو گو’ ہو گا، بلاول کی وارننگ

وزیراعظم نے چار مطالبات نہ مانے تو پھر ‘گو گو’ ہو گا، بلاول کی وارننگ

بلاول بھٹو زرداری نے کہا پیپلز پارٹی یو ٹرن نہیں لیتی۔ نواز شریف پورے ملک کے وزیراعظم بنیں۔ چار مطالبات نہ مانے تو پھر “گو گو “ہوگا۔ لاڑکانہ: نوڈیرو ہاؤس میں پریس کانفرس سے خطاب کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے چار مطالبات پر ڈٹ گئے۔ کہتے ہیں وفاقی حکومت […]

اب فیصلہ اسلام آباد میں ہو گا: کپتان ڈٹ گئے، حامد اور محمد یار ہراج کھلاڑی بن گئے

اب فیصلہ اسلام آباد میں ہو گا: کپتان ڈٹ گئے، حامد اور محمد یار ہراج کھلاڑی بن گئے

سابق وفاقی وزیر حامد یار ہراج اور محمد یار ہراج نے عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا، کہتے ہیں عمران خان پاکستان میں امید کی واحد کرن اور تبدیلی کے علمبردار ہیں۔ ملتان:سابق وفاقی وزیر حامد یار ہراج اور محمد یار ہراج نے عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا۔ […]

حکیم سعید،12مئی اور سانحہ بلدیہ کے مجرموں کو سزا ملے گی، گورنر سندھ

حکیم سعید،12مئی اور سانحہ بلدیہ کے مجرموں کو سزا ملے گی، گورنر سندھ

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ کراچی سے ملنے والا اسلحہ فوج،پولیس اور رینجرز سے لڑنے کیلئے خریدا گیا ،یہ کس نے خرید ا تھا پتا لگا لیا ہے،سانحہ 12مئی میں ملوث ملزمان کو چوراہے پر لٹکائیں گے، چاہے ان کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہونہیں چھوڑیں گے۔ ڈائو یونیورسٹی […]

سپریم کورٹ میں کرپشن کے ثبوت لائیں سیاست چھوڑ دوں گا: شہباز شریف

سپریم کورٹ میں کرپشن کے ثبوت لائیں سیاست چھوڑ دوں گا: شہباز شریف

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف اور ق لیگ جتنی چاہیں سازشیں کر لیں تمام ناکام ہوں گی لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اسلام آباد بند کرنے والوں کو لاہور سے بند کھانے کا مشورہ دے ڈالا ۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر میاں نواز شریف کے خلاف ایک پائی کی […]

گیس پاورمنصوبوں سے 3600میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، شہباز شریف

گیس پاورمنصوبوں سے 3600میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، شہباز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کاکہناہےکہ توانائی منصوبوں کیلئے چین کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،پنجاب میں گیس پاور منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے،ان منصوبوں کی تکمیل سے 3ہزار600 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ ن خیالات کااظہارشہباز شریف نے چین کی معروف کمپنی ہاربن الیکٹرک انٹرنیشنل کے چیئرمین مسٹرگوایوسے ملاقات میں کیا۔ […]

اکتوبر خیریت سے گزر جائیگا

اکتوبر خیریت سے گزر جائیگا

اکتوبرکا مہینہ پت جڑ کا مہینہ ہوتا ہے۔ اس مہینہ میں درختوں کے پتے گرنے لگتے ہیں۔ پھول اور سبزہ غائب ہو جاتے ہیں۔ خزاں کے موسم میں ایک خاص قسم کی یاسیت کا ماحول ہوتا ہے۔ اس سال اکتوبرگزشتہ سالوں کے مقابلے میں قدرے گرم ہے۔ خاص طور پر دن کے وقت دھوپ کی […]

پاکستان 2018 میں اپنا پہلا ’’ریموٹ سینسنگ‘‘ سیٹلائٹ خلا میں بھیجے گا

پاکستان 2018 میں اپنا پہلا ’’ریموٹ سینسنگ‘‘ سیٹلائٹ خلا میں بھیجے گا

کراچی: پاکستان سال 2018 میں اپنا پہلا ’’ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ‘‘ خلا میں روانہ کرے گا جس سے پاکستان ریموٹ سینسنگ کے شعبے میں خودکفالت حاصل کرسکے گا۔ پاکستانی کے قومی خلائی و فضائی تحقیقی ادارے (سپارکو) کی جانب سے پاکستان میں ’’بین الاقوامیخلائی ہفتہ‘‘ کی تقاریب کے افتتاح پر چیئرمین سپارکو نے کہا ہے کہ پاکستان […]

بھارتی انتہا پسند کبھی پاکستانی فنکاروں کوعزت نہیں دیں گے، ندیم

بھارتی انتہا پسند کبھی پاکستانی فنکاروں کوعزت نہیں دیں گے، ندیم

کراچی: سینیئر اداکار ندیم نے کہا ہے کہ بھارت جاکر کام کرنے والے فنکاروں کو پاکستان کی فلم انڈسٹری کے فروغ اور ترقی میں کردار ادا کرناچاہیے۔ سینیئر اداکار ندیم نے کہا ہے کہ بھارت جاکر کام کرنے والے فنکاروں کو پاکستان کی فلم انڈسٹری کے فروغ اور ترقی میں کردار ادا کرناچاہیے کیونکہ اپنے ملک میں […]

سیکڑوں برطانوی فوجی ملازمت چھوڑنے لگے؛ مقدمات کا خوف ان پہ طاری ہوگیا

سیکڑوں برطانوی فوجی ملازمت چھوڑنے لگے؛ مقدمات کا خوف ان پہ طاری ہوگیا

برطانوی مسلح افواج ہرماہ سیکڑوں فوجیوں سے محروم ہورہی ہیں۔ یہ فوجی اپنی مرضی سے بری فوج، بحریہ اور فضائیہ کو خیرباد کہہ رہے ہیں۔ یہ حیران کن انکشاف ایک برطانوی روزنامے میں شایع ہونے والی رپورٹ میں کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 2010ء میں مسلح افواج سے استعفا دینے والے سپاہیوں اور افسران کی […]

حکومت دھرنے سے قبل پی ٹی آئی سے مذاکرات کرے گی، ذرائع

حکومت دھرنے سے قبل پی ٹی آئی سے مذاکرات کرے گی، ذرائع

کراچی: پانامہ لیکس کی تحقیقات کے معاملے پر تحریک انصاف اور حکمراں مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت کے درمیان سیاسی جنگ عروج پر پہنچ گئی ہے، حکومت دھرنے سے قبل تحریک انصاف سے مذاکرات کرے گی، پی ٹی آئی قیادت نے 2 نومبر کو اسلام آباد میں طویل المدت دھرنا دینے کے ساتھ اگلے مرحلے […]

ماڈل عریشمہ ڈھول بجانے کے ساتھ اب پروڈکشن ہائوس چلائیں گی

ماڈل عریشمہ ڈھول بجانے کے ساتھ اب پروڈکشن ہائوس چلائیں گی

جوہر ٹائون میں قائم کئے جانے والے پروڈکشن ہائوس کے تحت ملک میں فیشن شوز ، میوزیکل پروگرامز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا لاہور:ماڈل اور ڈھول سٹار عریشمہ کول نے پروڈکشن ہائوس بنانے کا فیصلہ کرلیا ، میوزیکل شوز ، فیشن ایونٹ کا انعقاد کریں گی ۔ عریشمہ کول نے اس حوالے […]

ن لیگ کے پارٹی انتخابات آج ہوں گے

ن لیگ کے پارٹی انتخابات آج ہوں گے

حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کے پارٹی انتخابات آج ہوں گے، صدر کے عہدے پر محمد نواز شریف کے مقابلے میں پرنس آ گیا ، تاہم راجہ ظفر الحق بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو جائیں گے۔ جولائی 2012 کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے پارٹی انتخابات کا انعقاد ہورہا ہے،صدارت کے امیدوار ہیں ایک […]

پاکستان سپر لیگ کیلئے کرکٹرز کی ڈرافٹنگ بدھ کو ہوگی

پاکستان سپر لیگ کیلئے کرکٹرز کی ڈرافٹنگ بدھ کو ہوگی

فروری میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کیلئے پلیئرز ڈرافٹنگ بدھ کو دبئی میں ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ و پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد دبئی پہنچ گئے ہیں۔ 414کھلاڑیوں پر مشتمل پلیئرز ڈرافٹنگ میں کئی ٹاپ […]

لندن: پولیس کو آئندہ برس باڈی کیمرے دیئے جائیں گے

لندن: پولیس کو آئندہ برس باڈی کیمرے دیئے جائیں گے

لندن میں 22ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو آئندہ برس کے موسم گرما تک باڈی کیمرے دے دیے جائیں گے۔ ان آلات کی بڑے پیمانے پر تعیناتی کئی برس سے جاری آزمائشوں اور جانچ کے بعد کی جائے گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان باڈی کیمروں سے انہیں متاثرین کو انصاف کی جلد فراہمی […]