اٹلی کے شہر میلان میں فری اسٹائل اسنو بورڈنگ ورلڈ کپ کا انعقاد کیا گیا۔ بِگ ایئر نامی اس مقابلے میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے شرکت کی،ایونٹ کے دوران مرد اور خواتین کے درمیان فری اسٹائل اسنو بورڈنگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ شرکاء نے اپنی مہارت دکھاتے ہوئے اسنو […]
اقوام متحدہ کی عالمی ثقافتی میراث کی فہرست ميں شامل ہر چوتھے قدرتی مقام کو بھی موسمياتی تبدیلیوں کے سبب شدید خطرہ لاحق ہے۔ يہ انکشاف تحفظ فطرت کی عالمی تنظیم آئی یو سی این کی جانب سے جرمن شہر بون ميں جاری عالمی ماحولياتی کانفرنس کے موقع پر جاری کردہ ایک رپورٹ ميں کيا […]
دنیا میں کچھ کھانے ایسے بھی ہیں جنہیں مہنگے ترین ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ کھانے کے شوقین افراد ہمیشہ نِت نئے کھانوں کی تلاش میں رہتے ہیں۔ ریستوران والے بھی ان کے لیے نئے نئے کھانے اپنے مینیو میں شامل کرتے رہتے ہیں۔ دنیا میں کچھ کھانے ایسے بھی ہیں جنہیں مہنگے ترین ہونے […]
طب کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والی اہم ترین دریافت ’’ایکسرے’’ کو منظر عام پر آئے 122 برس ہو گئے ہیں، دنیا بھر میں آج ریڈیالوجی کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ یہ دن ایکسرے کے موجد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منایا جاتا ہے، جرمنی سے تعلق رکھنے والے ولہیم کانراڈ […]
پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ سروس متاثر ہوگئی ہے۔ سماجی رابطے کی مشہور اور تیز ترین ایپلیکشن واٹس ایپ کی سروس دنیا بھر میں متاثر ہونے سے صارفین پریشان ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ایپلیکیشن واٹس ایپ کی سروس کچھ دیر کے لیے دنیا بھر میں بند ہوگئی جس کے نتیجے میں صارفین کو اپنے […]
ٹوکیو: نیٹو سربراہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائلوں کی پہنچ یورپ تک ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں وہ پوری دنیا کےلئے خطرہ بن گیا ہے۔ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں سلامتی اور دفاعی امور کے ماہرین اورافسران سے خطاب کرتے ہوئے نیٹو سربراہ جینس اسٹولنبرگ کاکہنا تھا کہ شمالی کوریا صرف جاپان نہیں بلکہ پوری دنیا کے لئے […]
ممبئی : بالی ووڈ کی وہ شخصیات جنہوں نے اپنی کارکردگی کے باعث نہ صرف بالی ووڈ میں نام کمایا بلکہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی اپنا نام درج کرایا ہے۔ کترینہ کیف اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں تاہم 2013 ان کیلئے کچھ زیادہ ہی خاص رہا کیونکہ اْس سال […]
اسلام آباد: امام کعبہ شیخ صالح بن حمید کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب امت مسلمہ میں نہایت اہمیت کے حامل ملک ہیں۔ امام کعبہ پاکستان کے 3 روزہ دورے کے بعد سعودی عرب روانہ ہوگئے، وفاقی وزیر مواصلات ڈاکٹر حافظ عبدالکریم اور قائم مقام سعودی سفیر نے ایئر پورٹ پر الوداع کیا۔ اس موقع پر […]
واشنگٹن: دنیا بھر سے امریکا آنے والی پروازوں کو نئے سیکیورٹی اقدامات پرعمل کی ہدایت کر دی گئی۔ مسافروں کو طیارے میں سوار ہونے سے پہلے انٹرویو دینا ہو گا۔ نئے سیکیورٹی اقدامات کا اطلاق آج سے ہو گا۔ امریکا میں سفری قوانین مزید سخت، دنیا بھر سے آنے والی پروازوں کو نئے سکیورٹی اقدامات پر […]
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عالمی بینک نے ملک میں سیاسی بے یقینی کی صورتحال کو معیشت کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرداخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ چار سال کے دوران بار بار معاشی ترقی کا پہیہ جام کرنے کی کوششیں کی گئیں لیکن حکومت […]
ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے انعام بٹ ساتھی ریسلر عنائیت اللہ کے ساتھ وطن واپس پہنچ گئے۔ لاہورائیرپورٹ پر دونوں ریسلرز کا شاندار استقبال کیا گیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔دونوں ریسلرز نے ترکی کے شہر ڈیلان میں ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں حصہ لیا تھا۔ […]
سابق اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہےکہ کرکٹ بورڈ اب کراچی سمیت دیگر شہروں کی طرف آئے کیونکہ ہمیں دنیا کو بتانا ہے صرف لاہور نہیں پورا پاکستان محفوظ ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ہمارے پاس اس وقت جو ٹیم ہے اچھی ہے اور یہی کمبی […]
لندن: عالمی فہرست میں ٹوکیو پہلے، سنگاپور دوسرے، ممبئی 45 ویں، لندن 82.10 پوائنٹس کیساتھ 20 ویں، نیو یارک 81.01 پوائنٹس کیساتھ 21 ویں، جبکہ پیرس 79.71 پوائنٹس کیساتھ 24 ویں نمبر پر رہا۔ عالمی جریدے دی اکانومسٹ نے دنیا کے 60 محفوظ ترین شہروں کی لسٹ جاری کردی جس میں کراچی آخری نمبر پر رہا […]
واشنگٹن: چین کی تاریخی کوشش کی وجہ سے دنیا میں انتہائی غربت کی زندگی بسر کرنے والے افراد کی شرح گر کر 10 فیصد سے کم رہ گئی ،جم یونگ کی پریس کونفرنس آئی ایم ایف نے چین کے مالیاتی عمل انگیزی کی وجہ سے 2017 ,اور 2018 میں اس کی اقتصادی صورتحال کو اپ گریڈ […]
کراچی دنیا کے 60 محفوظ ترین شہروں میں شامل کراچی: شہر قائد کو دنیا کے 60 محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں شامل کردیا گیا ہے۔ معروف برطانوی مالیاتی گروپ ’’اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ‘‘ نے دنیا کے 60 محفوظ شہروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان کا واحد شہر کراچی شامل ہے جسے سب سے آخری […]
اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے ہیٹ ٹرک کرکے ارجنٹینا کو ورلڈکپ 2018 میں پہنچا دیا۔ امریکا فٹ بال ورلڈ کپ 2018 میں کو الیفائی کرنے میں ناکام رہا اور ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا۔ ارجنٹینا نے کوالیفائنگ میچ میں ایکواڈور کو تین ایک سے شکست دے دی ۔اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے ہیٹ ٹرک کر […]
سڈنی: فٹبال ورلڈ کپ دو ہزار اٹھارہ کوالیفائر میں سنسنی خیز مقابلے، آسٹریلیا نے شام کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔ جنگ سے تباہ حال شامی شائقین میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔ فٹبال ورلڈ کپ دوہزار اٹھارہ کوالیفائنگ کیلئے زبردست مقابلے جاری ہیں، سڈنی میں آسٹریلیا اور شام […]
لاہور: پاکستانی ڈراموں سے اپنی پہچان بنانے والی اداکارہ سجل علی نے اب فن موسیقی میں بھی نام کمانے کی ٹھان لی ہے۔معروف اداکارہ سجل علی نے اداکاری کے میدان میں کامیابی کے بعد موسیقی کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا۔ پاکستانی ڈراموں سے اپنی پہچان اور بالی ووڈ فلم مام سے سرحد کے اس […]
دنیا کی بہت خوبصورت لیکن وہیل چیئر استعمال کرنے والی خواتین کا پولینڈ میں منعقدہ اپنی طرز کا پہلا مس وہیل چیئر ورلڈ مقابلہ بیلاروس کی ایک لڑکی نے جیت لیا۔ اس مقابلے کا مقصد معذوروں سے متعلق عمومی سوچ کو تبدیل کرنا تھا۔ اس مقابلے میں مس وہیل چیئر ورلڈ کا اعزاز بیلاروس کی […]
ریاض: سعودی عرب کے قیام کی 87 ویں سالگرہ پر 87 غوطہ خوروں کی ٹیم نے قومی پرچم کو بحر احمد کے پانی میں 87 میٹر گہرائی میں اتارا سعودی عرب میں 87 غوطہ خوروں نے مملکت کا 87 میٹر طویل پرچم بحرِ احمر کے اندر 87 میٹر کی گہرائی تک پہنچا دیا۔ یہ کارنامہ مملکت […]
میانمار کی روہنگیا اقلیت پر ’ینگون سیکورٹی فورسز‘ کے مظالم کے خلاف اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر میں تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ یہ اقلیت اس وقت دنیا کے کن ممالک میں پناہ لیے ہوئے ہے، جرمن نشریاتی ادارے ’ڈوئچے ویلے‘ نے اس حوالے سے یہ تصاویر اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کی […]
پیرس (یس اردو نیوز) قاری فاروق احمد فاروقی نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ کی قربانی قیامت تک اہل اسلام کیلئے مشعل راہ ہے، آپؑ کے سیرت و کردار سے اُمت مسلمہ کے قلوب قیامت تک منور ہوتے رہیں گے، آپؑ قوت و شجاعت کے پیکر تھے۔ واقعہ کربلا ہمیں باطل حکمران کے سامنے کلمہ حق بلند […]
لاہور: ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کے پاکستان آنے کی بڑی خوشی ہوئی، امید ہے کہ مستقبل میں مزید انٹرنیشنل ٹیمیں بھی آئیں گی۔ گزشتہ دنوں لاہور میں ’’شکر فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ‘‘ کی افتتاحی تقریب میں بات چیت کرتے ہوئے یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ یہاں آ کر بڑا مزہ آیا، […]
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے واضح کیا ہے کہ افغانستان میں امن سے ہماری دائمی خوشحالی کے راستے نکلتے ہیں۔ اس لیے دنیا پاکستان کی اس ضرورت بلکہ مجبوری کو کیوں نہیں سمجھتی کیونکہ افغانستان میں بدامنی کے ساتھ ہی نہ صرف پورے پاکستان کا امن متاثرہوا بلکہ لاکھوں افغان مہاجرین کی وجہ سے […]