اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ ایس پی طاہر داوڑ کا معاملہ پر بات نہیں کر سکتے، یہ حساس نوعیت کا معاملہ ہے، اللہ نہ کرے کوئی افواہ سچ ہو۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی نے جب ایس پی داوڑ کے اسلام آباد سے اغوا اور افغانستان میں قتل کے حوالے سے سوال پوچھا تو جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ آج کل فوٹو شاپ اور غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، یہ ایک حساس معاملہ ہے اس پر اس طرح اوپن بات نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ یہ نیشنل سیکورٹی اور کسی کی زندگی کا سوال ہے اللہ نہ کرے کہ ایسا کوئی واقعہ ہوا ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سائبروارہم پرمسلط ہے، جن لوگوں کے پیارے لاپتا ہیں، ان کے معاملے کو سنجیدگی سے لیاجارہاہے۔
قبضہ مافیا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا کاتعلق چاہے تحریک انصاف سے ہی کیوں نہ ہو کارروائی ہوگی۔