پیرس(عمیر بیگ)ن لیگ کے درباریوں کی فوج مسلسل قائد عمران خان کے خلاف زہر اگل رہی ہے۔ پانامی لیکس کے انکشافات نے نام نہاد شرفا کی کرپشن بے نقاب کی تو نا اہل حکمرانوں کی نیند حرام ہو گئی۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی فرانس کے سینئر رہنما اقبال طاہر نے ایک ملاقات میں کیا، انہوں نے کہا کہ ما ضی میں تو شریف فیملی مشرف سے معافی مانگ کر جدہ جابیٹھی تھی لیکن اس بار قومی خزانہ لوٹنے والے احتساب سے بچ نہیں پائیں گے