پیرس(عمیر بیگ)قومی خزانے کی لوٹ کھسوٹ اور کرپشن نے ملکی معیشت کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما اقبال طاہر نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ کرپشن کے ذمہ داروں کو کبھی معاف نہیں کیا جاسکتا۔اب کرپشن زدہ سیاستدانوں کا جگہ جگہ گھیراؤ کرنے اور انہیں عبرتناک سبق سکھانے کا وقت آگیا ہے ،ہر دور کے جمہوری اور آمر حکمرانوں نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں جس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ آج عوام کو بجلی ، پانی ، صحت، تعلیم اور روزگار کی سہولتوں سے محروم کردیا گیا ہے۔