پیرس(عمیر بیگ)پوری دنیا پانامہ لیکس کی اہمیت کو تسلیم کررہی ہے اور متعدد ممالک کے حکمران اور اعلیٰ عہدیدار وں نے اپنی عہدوں سے استعفیٰ دیدیا مگر پاکستان میں عجیب منطق کارفرما ہے۔یہاں اس رپورٹ کو جھٹلایا جارہا ہے کہ یہ ہمارے اور جمہوریت کے خلاف سازش ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی فرانس کے سینئر رہنما اقبال طاہر نے کیا، انہوں نے کہا کہ پا نامہ لیکس کے مطابق وزیراعظم کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے ،پانامہ لیکس میں بیان کئے گئے ثبوت کافی ہیں مزید کسی کمیشن کی کوئی ضرورت نہیں۔ راجن پور میں چھوٹو گینگ کی موجودگی اور آپریشن میں پنجاب پولیس کی ناکامی نے حکمرانوں کا پول کھول دیا ہے۔پوری دنیا جاتی ہے کہ راجن پور اور ڈیرہ غازیخان سے تعلق رکھنے والے متعدد سیاستدان اور حکومتی وزرا چھوٹو گینگ کے ذریعے بھتہ خوری اور زمینوں پر قبضے میں ملوث ہیں مگر حکومت سارے ثبوت ختم کرنا چاہتی ہے