پیرس(عمیر بیگ)حکمرانوں کی ترجیحات میں عوامی مسائل نہیں بلکہ کمیشن ہے ،اربوں روپے کی لاگت سے بننے والے منصوبے کھٹائی میں پڑے ہیں،جبکہ کمیشن والے منصوبے دنوں میں پایہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما اقبال طاہر نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا ، انہوں نے کہا قوم کا قیمتی سرمایہ سڑکوں اور پُلوں کی نظر ہو رہا ہے،ملک کو اس قوت توانائی بحران کا سامنا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کے کاروبار ختم ہو چکے ہیں ، بے روزگاری میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے ،انہوں نے کہا کہ لوگوں کا جسم اور روح کا رشتہ برقرار رکھنا دشوار ہے جبکہ حکومت کے کانوں میں جوں نہیں رینگتیاور حکومت کو اپنے اللوں تللوں سے ہی فرصت نہیں ،انہوں نے کہا کہ آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہو گا اور ان سب کرپٹ حکمرانوں کا بلا متیاز احتساب ہو گا