پیرس(عمیر بیگ)حکمرانوں کی کرپشن نے ملکی معیشت کوکھوکھلا کردیا ہے۔حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ عوام کے بنیادی حقوق اوران کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے مگر میاں برادران اپنے ساتھیوں اور عزیزو اقارب کو نواز رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما اقبال طاہر نے ایک ملاقات میں کیا، انہوں نے کہاکہ زرداری اورشریف برادران نے ملک میں صرف شاہی نظام کو فروغ دیا ہے۔