پیرس(نمائندہ خصوصی)مودی سرکار نے آمریت کو بھی مات دیدی۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے جو نفرت کا بیج بویا ہے اس کی فصل بھی اسے ہی کاٹنا پڑے گی۔ وقت آ گیا ہے کہ بین الاقوامی برادری بھارتی مظالم پر آواز اٹھائے۔ ان خیالات کا اظہار اقبال طاہر رہنما تحریک انصاف فرانس نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حق خودارادیت دیا جائے