counter easy hit

ملک میں بد عنوانی کا کلچر معاشی ناانصافی کا باعث بن رہا ہے،اقبال طاہر

Tahir Iqbal

Tahir Iqbal

پیرس (عمیر بیگ )ملک میں بد عنوانی کا کلچر معاشی ناانصافی کا باعث بن رہا ہے حکومت کی ناقص پالیسیوں سے کسان فضل آگا کر بھی بد حال ہورہا ہے مزدور کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہیں شیر والے ہمیشہ جمہوریت کے نام پر بادشاہت کرتے رہے ہیں عوام کو ریلیف سے دور اور مہنگائی وقرضوں کا بوجھ غریب عوام کا مقدربنادیا گیا ہے جبکہ عمران خان مظلوم طبقوں کی آواز ہیں ان خیالات کااظہار پی ٹی آئی فرانس کے سینئر رہنما اقبال طاہر نے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو عوام کیلئے امید کی کرن ہیں کیونکہ عمران خان کا ویژن اور نوجوانوں کا جذبہ ملکر ملک میں امن ترقی اور استحکام لانے کی بنیاد بنے گا انہوں نے کہا کہ پارٹی ممبر شپ کا میاب بنا کر پی ٹی آئی اور عمران خان کی مقبولت میں مزید اضافہ کرسکتے ہیں یہی ہم سب کا مشترکہ ایجنڈا اور جدوجہد کا مقصدبھی ہے نوجون بھر پور طریقے سے گھر گھر پارٹی ممبر شپ کی کامیابی کیلئے مہم چلارہے ہیں پی ٹی آئی ایک سوچ اور نظریہ کا نام ہے ہم عمران خان کے قدم سے قدم ملا کر چلیں گے انشاء اللہ گھر گھر پی ٹی آئی کا پرچم لہرائے گا