counter easy hit

حکمرانوں کو اقتدار میں رہنے کا حق نہیں،اقبال طاہر

 Tahir Iqbal

Tahir Iqbal

پیرس(عمیر بیگ) تھانوں میں لوگ قتل ہو رہے ہیں ،پنجاب حکومت کہاں ہے ؟قوم سے کوئی بھی وعدہ پورا نہ کر نیوالے حکمرانوں کو اقتدار میں رہنے کا حق نہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما اقبال طاہر نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا ، انہوں نے کہا کہ ،ن لیگ والے اقتدار میں آنے سے پہلے پنجابی فلموں کے ہیرو جیسی بڑھکیں مارتے رہے ہیں مگر اقتدار میں آنے کے بعد انکا انداز سیاست تبدیل ہو چکا ہے، حکومت عوام کے مسائل حل مرنے کی بجائے ان کی مشکلات میں اضافے کا سبب بن گئی ہے، لوگ غربت کے ہاتھوں خود کشیاں کر رہے ہیں جبکہ حکمران چین کی بانسری بجا رہے ہیں ۔