پیرس (عمیر بیگ )کشکول توڑنے کے دعویداروں نے بڑا کشکول اٹھا لیا آئے روز بجلی اور گیس پر ٹیکس لگا کر غریبوں کا خون نچوڑا جارہا ہے حکومت نے آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر قرضہ حاصل کرکے ہر آنے والے بچے کو لاکھوں کا مقروض بنادیا ہے اس ملک کو کسان مزدور اور غریب مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے آئیر وز بجلی و گیس پر ٹیکس لگا کر غریبوں کا خون نچوڑا جارہا ہے جبکہ تمام اداروں کو کوڑیوں کے عوض فروخت کرکے من پسند افراد کو نوازا جارہا ہے کشکول توڑنے کا نعرہ لگانے والوں نے پہلے سے بڑا کشکول اٹھا لیا ہے ان خیالا ت کا اظہارپاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما اقبال طاہر نے کیا انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل کشکول توڑنے کا نعرہ لگانے والوں نے خود بڑے کشکول پکڑ لئے ہیں مک مکا کرنے اور ملکی دولت لوٹنے والوں کو عوام مسترد کردیں گے