وہاڑی( علی وارث کلیم)مسلم لیگ(ن) کی رہنما سا بق امیدوار صوبائی اسمبلی اور فرنیڈز اتحاد گروپ کے رہنما رانا طا ہر محمود خاں نمبردار نے کہا کہ 23مارچ یوم پاکستان ایک قومی دن ہے اسکو اچھے طریقے سے منانا ہم سب کی اولین ترجیح ہے اُس دن مرکزی تقریب کو مسلم لیگ کے ایم پی اے اور اسکے ساتھیوں نے ٹائم کا بہا نہ بنا کر خراب کرنے کی کوشش کی جوکہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے وزیرا علیٰ پنجاب کو اس کا نوٹس لینا چا ہیے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے ڈیرہ بھٹہ شادی خان پر ہنگامی پریس کا نفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر سا بق چیئرمین بلدیہ ظفر اقبال جٹ ، سا بق وائس چیئرمین بلدیہ ملک منور حسین ، وائس چیئرمین عبدالتواب جوئیہ ، وائس چیئرمین چودھری زاہد فاروق ، سابق امیدوار چیئرمین رانا محمد ثاقب ، سابق ناظم عرفان خاں ڈاھا ، سابق امیدوار چیئرمین راضوان خان ڈاھا ایڈووکیٹ ، سٹی کونسلرز رانا فخر السلام ، راؤ محمد خلیل سابقہ کونسلر ، چودھری زاہد بشیر ، رانا مجا ہد اسلام ،ڈاکٹر عبدالشکور اعوان ودیگر معززین موجود تھے رانا طا ہرمحمود خان نمبردار نے مزید کہا کہ ایم پی اے میاں ثاقب خورشید کا وطیرہ بن چکا ہے نا جائز کام نہ کرنے والے ایماندار افسران کو بلیک میل کرکے تنگ کیا جا تا ہے یوم پا کستان کی مرکزی تقریب سے اٹھ کر جا نا اور پھر ڈی سی او نا صر جما ل ہو تیانہ کے خلاف پریس کا نفرنس کے ذریعے بے جا الزام تراشی افسوسناک عمل ہے اس سے قومی دن کے وقار کو مجروع کرنے کی ناکام شروع ہے جسے کوئی بھی محب وطن قبول نہیں کرے گا اگر ایم پی اے کو ڈی سی او سے ذاتی رنجش ہے تو اس دن کا احترام کر تے ہوئے کسی اور دن کا انتخاب کرلیتا، انہوں نے کہا کہ ہمار ے آباؤاجداد نے قیام پا کستان کے لیے اپنے جان ومال کی قربانی دے کر یہ خطہ زمین حاصل کیا تھا اس پارے وطن کے خلاف ہرقسم کی سا ز ش ناکام بنا دی جا ئے گی انہوں نے قا ئد میاں محمد شہبا زشریف سے مطالبہ کیا ہے کہ قومی دن خو خراب کرنے کی کوشش کرنے والے ایم پی اے میاں ثاقب خورشید اور ساتھیوں کے خلاف نوٹس لیں اورپاکستان کے نظریہ کا نقصان پہنچا نے کی کو شش پر کا رروائی عمل میں لا ئی جا ئے