پیرس(نمائندہ خصوصی) حکومت زر مبادلہ کے ریکارڈ ذخائر کا دعویٰ کرنے کے بجائے عوامی غربت دورکرنے پر توجہ دے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری طاہر رزاق سینئر رہنما مسلم لیگ ق فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے اور لوگوں کے لئے ضروریات زندگی حاصل کرنا بھی ناممکن ہو چکا ہے جبکہ ہمارے حکمرانوں کو اربوں ڈالر کے دعوے کرنے سے فرصت نہیں۔