پیرس(نمائندہ خصوصی)حکمرانوں کا رمضان پیکیج صرف دکھاوا ہے۔ حکمران مدت پوری کرنے کے لئے تاریخی جھوٹ سے کام لے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے سینئر رہنما چوہدری طاہر رزاق نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ دیہات کو شہروں کے برابر سہولیات دینے کا اعلان کرنے والے وہاں رمضان بازار لگانا کیوں بھول گئے۔ انہوں نے کہا کہمہنگائی اور منافع خوری کو نظر انداز کرنا افسوسناک ہے