counter easy hit

دعوؤں کے باوجود مہنگائی کا سیلاب رکتا نظر نہیں آرہا:چوہدری طاہر رزاق

Tahir Razzaq

Tahir Razzaq

پیرس(نمائندہ خصوصی)زبانی دعوؤں اور اخباری بیانات کے باوجود مہنگائی و گرانی کا منہ زور سیلاب رکتا نظر نہیں آرہا۔ مہنگائی کی اصل وجہ ہول سیل مارکیٹوں اور سستے بازاروں میں کرپٹ لوگوں کا ہونا ہے جو کسی بھی نظم و ضبط کو ماننے کے لیے تیار نہیں ہوتے ،یہ عناصرمنافع خوری کے ایسے ایسے راستے نکال لیتے ہیں کہ انتظامیہ خود پریشان ہو جاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما مسلم لیگ ق فرانس چوہدری طاہر رزاق نے یس اُردو سے کیا،انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے دعوے ناکام ہو چکے ہیں غریب عوام اشیائے ضروریہ مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔ منافع خور غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ حکومت جب تک ان وجوہات کا صحیح ادراک کر کے درست اقدامات نہیں کرتی عوام کو ریلیف نہیں ملے گا اور اربوں روپے سبسڈی کی مد میں ضائع ہونگے۔