پیرس(نمائندہ خصوصی)کرپٹ عناصر کاکڑا احتساب وقت کی اہم ضرورت ہے۔منی لانڈرنگ کرکے قومی دولت باہر بھجوانے والوں کو قوم اچھی طرح پہچان چکی ہے۔اب عوام حکمرانوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے سینئر رہنما چوہدری طاہر رزاق نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں تمام سیاسی وغیر سیاسی افراد چاہے وہ بیورہ کرٹیس ہوں یا تاجر سب کا بلا تفریق احتساب ہونا چاہئے۔حکمران اپنی تجوریاں بھرنے اور دولت چھپانے کیلئے مختلف حیلے بہانے تلاش کر رہے ہیں