پیرس (عمیر بیگ)وہ وقت دور نہیں جب کرپشن کے بت منہ کے بل گر جائیں گے۔ہماری کرپشن کے خلاف تحریک تیزی سے کامیاب ہوئی ہے اور دوسری جماعتوں نے بھی اب ایسی ہی تحریک شروع کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے سینئر رہنما چوہدری طاہر رزاق نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ قائداعظم اور علامہ اقبال کے پاکستان میں کرپشن کا عروج پر پہنچ جانا ان کی ارواح کو تکلیف پہنچانے کے مترادف ہے۔ پاکستان لاتعداد قربانیوں کے بعد وجو د میں آیا مگر یہاں کچھ لوگوں نے ان بزرگوں کو بھلادیا ،مفاد پرستوں نے اپنے آباؤ اجداد کا راستہ ترک دیا جس وجہ سے ہم مشکلات میں پھنس گئے۔ ان تین سالوں میں عوام کی فلاح کے لئے کچھ نہیں کیا گیا ،عوام کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا گیا ،ان کے بنیادی حقوق سلب کرلئے گئے ا ورمہنگائی عروج پر پہنچ گئی