پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے 16 اگست کو مال رود پر دھرنے کا اعلان کردیا۔
Tahir-ul-Qadri announces relly on Mall road on 16 August
طاہرالقادری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دھرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ 16 اگست کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کی بیوائیں مال روڈ پر آئیں گی اور مجھے ان سے اظہار یکجہتی کے لیے وہاں جانا پڑے گا۔ طاہرالقادری نے کہا کہ شہدا کی بیوائیں کب تک مال روڈ پر بیٹھیں گی اس کا مجھے کچھ پتا نہیں۔ خیال رہے کہ طاہرالقادری کینیڈا سے وطن واپس پہنچے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا کو انصاف دلانے تک واپس نہیں جائیں گے۔