counter easy hit

نانا کے ادھورے مشن کو بلاول بھٹو پورہ کریں گے،چوہدری طاہر زمان کائرہ

Tahir Zaman Kaira

Tahir Zaman Kaira

لالہ موسیٰ(جمیل احمد طاہر) پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما سابق صدر ضلع گجرات چوہدری طاہر زمان کائرہ ،پی پی پی سٹی لالہ موسیٰ کے صدر ملک محمدشفیق مجدنے پی پی پی کے بانی چیئرمین ،قائد عوام سابق وزیر اعظم دوالفقار علی بھٹو کی 37ویں برسی کے موقع پر جیالے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند سالوں سے جاری مفاہمتی پالیسی نے پیپلز پارٹی کو بہت نقصان پہنچایا ہے،نانا کے ادھورے مشن کو بلاول بھٹو پورہ کریں گے، ذوالفقار علی بھٹو کے کارناموں کی فہرست اتنی طویل ہے کہ گنوانے لگوں تو وقت کم پر جائے وہ ایک دور اندیش لیڈر تھے وہ ایک امیر گھرانے میں پیدا ہوئے مگر ان کے دل میں غریبوں کے لئے تڑپ تھی اور وہ ان کے لئے کچھ کر گزرنے کی تڑپ اور جذبہ رکھتے تھے اس وقت ملک کے معاشی حالات خراب تھے والدین اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے مشکلات کا شکار تھے مسلم امہ انتشار کا شکار تھی انھوں نے مسلم امہ کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا اور عرب ممالک کو تیل کے ہتھیار سے روشناس کروایا وہ جانتے تھے کہ صہیونی طاقتیں مسلمانوں کے خلاف اکھی ہو چکی ہیں اس لئے ہمیں ایٹمی طاقت بننا ہو گا انھیں علم تھا کے ہندو بنیا پاکستان کو تسلیم نہیں کرتا اس لئے انھوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر ناقابل تسخیر بنایا مزدوروں، کسانوں کو ان کے حقوق دلوائے تعلیمی ادارے قومیائے طالب علموں کو تعلیمی و سفری سہولیات دیں جنگی قیدی رہا کروائے لوگوں کوبیرون ممالک بھیجوایا جن کی وجہ سے آج ملک چل رہا ہے انھوں نے جان دے دی مگر عوام کے حقوق کی جنگ میں سمجھوتہ نہیں کیا وہ مفاہمت کر لیتے تو طویل عرصہ اقتدار کر سکتے تھے ان کی بیٹی نے بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جام شہادت نوش کیا وہ اچھی طرح جانتی تھیں کہ کون لوگ ان کی حکومت کو ختم کرنا چاہتے ہیں انھوں نے کہا کہ پچھلے چند سالوں میں مفاہمتی پالیسی نے پیپلز پارٹی کو بہت نقصان پہنچایا ہے چےئر مین بلاول بھٹو اپنے نانا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی جان وقف کئے ہوئے ہیں آج ان کا نعرہ ہے کہ جو مشن ان کے نانا سے پورا نہ ہو سکا اسے وہ پورا کریں گے وہ پنجاب میں بھی آئیں گے ان کی خواہش ہے کہ پرانے کارکنوں سے مل کر ان کے مشوروں سے استفادہ کروں ،انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکنوں نے محنت کی جس کے ثمرات لالہ موسیٰ میں بلدیاتی الیکشن میں سامنے آئے ہیں اگر اسی طرح نظریاتی کارکن محنت کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں کامیاب نہ ہو۔اس موقع پر سابق سٹی صدر شیخ طارق،نائب صدر پی پی لالہ موسی مہر عبدالرزاق ،ملک محمد مشتاق،خان نیاز خان،ملک عبدالستار،ملک اسلام الٰہی،مہر محمدحفیظ، ندیم صدیقی نے بھی خطاب کیا اور پی پی پی کے قائدین ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے قائدین نے جانوں کے نذرانے پیش کئے جبکہ دوسری جماعتوں کے کارکنوں سے قربانیان مانگی جاتی ہیں جیا لوں نے آمریت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ برسی کے موقع پر اجتماعی دعا کروائی گئی اور کارکنوں نے شمعیں بھی روشن کیں پی پی پی لالہ موسیٰ کے جنرل سیکرٹری حاجی شکیل قریشی و دیگر کارکنان بھی اس موقع پر موجود تھے فضا زندہ ہے بھٹو زندہ ہے بی بی کے نعروں سے گونجتی رہی۔