ایسے قیدیوں کو فوری چھوڑ دیا جائے جو عام جرائم میں قید ہیں ، خواتین اور بچوں کو بھی آزاد کیا جائے: اہلیہ وزیر اعلیٰ پنجاب
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے سماجی فلاحی ریاست کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف حکومت معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کو رہا کرے ۔ یوم آزادی کے حوالے سے اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف حکومت ایسے قیدیوں کو رہا کرے جو معمولی جرائم میں ملوث ہیں اور کافی عرصہ سے سزا کاٹ رہے ہیں ، اس کے علاوہ خواتین اور بچوں کو بھی رہا کیا جائے۔