ممبئی: بالی ووڈ کی بیگم کرینہ کپورخان اپنے بیٹے تیمور علی خان سے بے انتہا محبت کرتی ہیں اور انہیں روزانہ 20،000 بار پیار کرتی ہیں۔
Taimoor worried about unusual movements of Kareena
بالی ووڈ کی نوابی جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور کے صاحبزادے تیمور علی خان اس وقت بالی ووڈ کے کسی بھی سپر اسٹار سے زیادہ مقبول ہیں،وجہ ہے ان کا معصوم حسن جو کسی کو بھی دیوانہ بناسکتا ہے،تیمور کے حسن پر پورے بھارت کے ساتھ ان کی والدہ کرینہ کپوربھی فدا ہیں اور انہیں روزانہ 20،000 بار پیار کرتی ہیں۔ حال ہی میں کرینہ نے میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں تیمور سے اپنی محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تیموراتناخوبصورت ہے کہ اس پر بلا وجہ ہی پیار آتا ہے، اس کی آنکھیں ،ہونٹ اور سنہری بال سب کچھ اتنا پیارا ہے کہ آپ اس سے ایک منٹ بھی دور نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ میں روزانہ تیمور کو 20،000 بار پیار کرتی ہوں یہاں تک کہ وہ زچ ہوجاتا ہے اور مجھے دھکے دینے لگتا ہے اور کئی بار تو رونے لگ جاتا ہے۔
تیمور کیلئے میری دیوانگی دیکھ کر سیف بھی اکثر غصہ ہوجاتے ہیں اور مجھے منع کرتے ہیں کہ میں تیمور کو اتنا پیار نہ کروں لیکن میں تیمور سے دور رہی ہی نہیں پاتی وہ ہے ہی اتنا معصوم کہ کوئی بھی اس سے دور نہیں رہ سکتا ،وہ ان بچوں میں سے ہے جنہیں دیکھ کر بلاوجہ ہی پیار کرنے کا دل چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ 7 ماہ کے تیمور کو ان کے والدین چھٹیاں منانے سوئزرلینڈ لے کر جارہے ہیں پیدائش کے بعد یہ تیمور کا پہلا سفر ہے ، اس سفر کو لے کر سیف کرینہ بہت خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ تیمور کی پیدائش کے بعد بے تحاشہ مصروفیات کے باعث ہم اپنے بیٹے کو کہیں بھی گھمانے نہ لے جاسکے تھے لیکن اب ہم اپنی ساری خواہشات پوری کریں گے۔