ہوالین سٹی کا کیفے دو ہزار تیرہ میں کھولا گیا ، کیفی کی کھڑکی پر لگی گھاس پر چوزے اٹھکیلیوں میں مصروف رہتے ہیں
تائیوان: تائیوان کے ایک کیفے کے مینو میں مرغ جبکہ سجاوٹ کا حصہ چوزے ، خصوصی میزوں پر گھومتے پھرتے چوزے کسٹمرز کو خوب بھاتے ہیں ۔ چو چو کرتے چوزے ، بھاگتے دوڑتے ، کھاتے پیتے چوزے بچوں کو بھی خاص طور پر پسند ہیں ۔ ہوالین سٹی کا کیفے کے شو کے نائو کیفے دو ہزار تیرہ میں کھولا گیا ۔ اس کے مالک چو چن ینگ نے اس کی سجاوٹ پر خصوصی توجہ دی ۔ اس کی کھڑکی پر گھاس لگائی اور بھاگتے دوڑتے چوزے اس کا حصہ بنائے ۔ کیفے کی اس سجاوٹ کی وجہ سے ان کے کاروبار میں دن دوگنی رات چوگنی ترقی ہوئی ۔ چیو کہتے ہیں،وہ تین ہفتوں بعد نئے چوزے لے آتے ہیں کیونکہ اس عمر کو پہنچ کر چوزے شرارتیں کرنے لگتے ہیں اور پھر انہیں مینو کا حصہ بنا دیتے ہیں ۔