تائی پے……تائیوان میں غیرمعمولی ٹھنڈ پڑنے سے 50 سے زائد افراد موت کے شکارہو گئےہیں۔ ہلاک ہونے والے افراد میں زیادہ تر عمر رسیدہ افراد تھے۔
تائیوان ،جنوبی کوریا، ہانگ کانگ، جنوبی چین ، جاپان سمیت مشرقی ایشیا میں امسال سردی میں اضافہ ہوا ہے۔تائیوان کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت چار ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جو غیر معمولی طور پر کم درجہ حرارت ہے۔تائیوان کے حکام نے لوگوں کو اور خاص طور پر عمر رسیدہ افراد کو متنبہ کیا ہے کہ وہ جتنا ممکن ہو سکے مکانوں ہی میں رہیں اور اپنے آپ کو گرم رکھیں۔دوسری جانب جنوبی کوریا کے جیجو جزیرے کا ہوائی اڈہ بند ہونے کے باعث 500 اندرون ملک اور بیرون ملک پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔جسکے باعث 60 ہزار سیاح پھنس گئے ہیں۔