تائی پے……تائيوان ميں زلزلے کے نتیجے ميں منہدم ہونے والی عمارت کے ڈیولپر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق تین روز قبل تائيوان کے جنوبی شہر تاینان ميں 6اعشاریہ 4 کی شدت سے آنے والے زلزلے کے باعث 16منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں 39 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔
ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کا کام اب بھی جاری ہے۔ اس دوران استغاثہ نے منہدم ہونے والی عمارت کی وجوہات جاننے تک عمارت کے ڈیولپر کو حراست میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں مقامی مجسٹریٹ کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کردیا ہے۔ امدادی عملے نے ملبے تلے دبے 210 کو زندہ نکال لیا ہے جبکہ امکان ہے اب بھی قريباً سو سے زائد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔