لاہور: پلوامہ حملے کے بعد جہاں ایک طرف بھارت نے پاکستان پر حملے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا وہیں دوسری جانب سوشل میڈیا پر دونوں ممالک کے صارفین میں بھی ایک بحث چھڑ گئی۔ بھارتی اور پاکستانی صارفین نے ایک دوسرے پر خوب نشتر چلائے ۔ بھارتی
صارفین نے پاکستان پر حملہ کرنے کی دھمکیاں دیں اور پاکستانی صارفین نے انہیں جس انداز میں جواب دیا اُس نے بھارتیوں کی نیندیں اُڑا دیں۔تاہم اب ایک پاکستانی خاتون صارف نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان کے ساتھ جنگ چھیڑی تو ہم تاج محل کو نمل یونیورسٹی میں تبدیل کر دیں گے۔ ساتھ ہی خاتون صارف نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا اور کہا کہ پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ اب بند ہونا چاہئیے۔ یہی نہیں سوشل میڈیا پر #سٹاپ بلیمنگ پاکستان کے نام سے ایک ٹرینڈ بھی بنا ہوا ہے جو اس وقت کافی مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔اس ٹرینڈ کو استعمال کرتے ہوئے پاکستانی صارفین بھارتی صارفین کی بینڈ بجانے میں مصروف ہیں جس سے بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگ گئی ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ خدا انڈیا پہ رحم کرے کیونکہ اگر جنگ ہوئی تو ہم انڈیا پہ رحم نہیں کریں گے۔ ایک صارف نے تو رائے طلب کر لی اور کہا کہ ہم تاج محل کو یونیورسٹی بنائیں گے یا پھر اسٹیڈیم؟ ایک صارف نے کہا کہ بھارت کی بچگانہ حرکتیں دیکھ کر میں شکر ادا کرتا ہوں کہ میں پاکستانی ہوں اور اب پاکستان کے لیے میرے دل میں عزت و احترام مزید بڑھ گیا ہے۔پاکستان کے حکام اور میڈیا کسی بھی مشکل حالات میں نہایت سمجھداری سے کام لیتے ہیں۔ یہی نہیں ایک صارف نے تو پاکستان اور بھارت کو ملا کر ایک نقشہ بھی تیار کر لیا، اور ساتھ انشاء اللہ بھی لکھ دیا۔ واضح رہےکہ پلوامہ حملے کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کا ویڈیو پیغام بھی نشر کیا گیا جس میں انہوں نے بھارت کو واضح کیا کہ اگر بھارت کی جانب سےحملہ کیا گیا تو پاکستان جواب دینے کا سوچا گا نہیں ، فی الفور زبردست جواب دے دے گا ۔ سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کے اس رد عمل کو بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔