اسلام آباد(ایس ایم حسنین)بھارت میں آگرہ کا معروف تاج محل 6 ماہ بعد عوام کیلئے کھول دیا گیا۔ کورونا وائرس کے باعث تاج محل 6 ماہ تک بند رہنے کے بعد سیاحوں کے اصرار پر حفاظتی اقدامات کے بعد کھولا گیا۔تاج محل میں آنے والے سیاحوں کیلئے تھرمل اسکریننگ کی مشینیں نصب کرد گئی ہیں اور تاریخی عمارت میں سیاحوں کو سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔