counter easy hit

یوم تکبیر پوری امت مسلمہ سمیت پاکستانیوں کیلئے قابل فخر دن ہے

Yome Takbeer

Yome Takbeer

پیرس ( زاہد مصطفی اعوان ) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا۔ جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم۔ چیئرمین راجہ علی اصغر، اور پاکستان مسلم لیگ ن فرانس آزاد کشمیرکے صدر راجہ محمد اشفاق نے کہا ہے کہ یوم تکبیر پوری امت مسلمہ سمیت پاکستانیوں کیلئے قابل فخر دن ہے کہ ایک اسلامی مملکت پاکستان کو دنیا کی ساتھیوں ایٹمی طاقت بنے کا شرف حاصل ہوا، اس طرح دنیا کی دوسری بڑی ایٹمی طاقتوں میں ساتھیوں نمبر پر وطن عزیز کا نام ابھر کر سامنے آیا۔

یوم تکبیر کے موقع پر انہوں مزید کہا کہ ملکی خالق اور سب سے بڑی جماعت جس کے قائد میاں نواز شریف ہیں ، اس نے آج کے روز تمام تر عالمی دباوکے باوجود جرات سے چاغی میں ایٹمی دھماکا کر کے پاکستان کا دفاع مضبوط اور مستحکم بنا دیا، اس حقیقت کو آج مخالف سیاسی جماعتوں بھی تسلیم کررہی ہیں۔

انہوں کہا کہ ملک میں جب انتخابات ہوئے عوام نے میاں نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیے اور آئندہ انتخابات میں بھی عوام اس جماعت کو ووٹ دیں گے کیونکہ ملک کی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی ترقی ہوئی ہماری جماعت کے دور حکومت میں ہوئی، اب پاک چین معاہدہ جس کے ذریعے اربوں کی سرمایہ کاری ہوگی یہ بھی میاں نواز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں کا نتیجہ ہے۔انھوں نے مذید کہا کہ آج ہمارے دشمن ہمارے ایٹمی پروگرام سے خائف ہیں ہمارا ایٹمی پروگرام پرا من ہے۔