counter easy hit

سبق آموز خبر ملاحظہ کیجی

ممبئی(ویب ڈیسک) وجےپت سنگھانیا کا شمار بھارت کے امیر ترین افراد میں ہوتا تھا مگر اولاد کی محبت میں بیٹے کو اپنی 12ہزار کروڑ روپے کی تمام جائیدادتھما دی جس نے اپنے ہی باپ کو کوڑی کوڑی کا محتاج کر دیا ہے۔ بھارت کےتیسرے بڑے بزنس برانڈ’ریمنڈ‘کے مالک وجے پت سنگھانیا ایک زمانے میں لندن سے خود جہاز اڑا کر بھارت پہنچ گئے تھے، اس وقت یہ اجازت دنیا میں صرف چند لوگوں کو حاصل تھی۔ وجے پت سنگھانیا نے بیٹے کو تحفہ دے کر جو غلطی کی تھی اکوسدھارنے کی کوششوں میں ممبئی کی سڑکوں پر سر گرداں پھرتے نظر آتے ہیں۔80 سالہ وجے سنگھانیا نے بیٹے کےخلاف قانونی جنگ کا اعلان کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ قانون کی اس شق کے تحت یہ کیس اپنے بیٹے کے مقابلے پر لڑوں گا جس میں والدین بچوں کو تحائف میں دی گئی جائیداد واپس لینے کے مجاذ ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ’ میں نے اپنے بیٹے گوتم سنگھانیاسے دو سال سے کوئی بات نہیں کی ہے۔ریمنڈ بزنس اس کے حوالے کرنا میری زندگی کی سب سے بڑی بیوقوفی تھی۔اس ن ے مجھے پائی پائی کا محتاج کر دیا۔‘ انہوں نے والدین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اپنی زندگی میں اپنی پوری جائیداد بچوں کے نام کرنے کی غلطی کبھی نہ کریں۔دوسری جانب گوتم سنگھانیا کا کہنا ہے کہ’ میں نے کوئی غلطی نہیں کی ، ریمنڈ بزنس میرے ہاتھ میں آنے کے بعد بہت ترقی کر گیا ، میں نے اس پر بہت محنت کی ہے۔جب یہ بزنس میرے والد کے ہاتھوں میں تھا تو ایسا کامیاب نہیں تھا جیسا اب ہے۔‘

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website