پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال سسرالی جھگڑوں سے تنگ آگئیں، شوہر کو الٹی میٹم دے دیا کہ گھر والوں اور مجھ میں سے کسی ایک کو چُن لو۔
باکسر عامر خان فریال اور ان کے اہل خانہ کی مثلث ہر روز نئی سے نئی خبروں کا مرکز بن رہی ہے، کچھ روز پہلے عامر اور فریال ایک ساتھ سامنے آئے اور دونوں نے عامر کے بھائی کی شادی کی تقریب میں بھی شرکت نہ کی تو ایسا لگا جیسے فریال اور عامر میں اب سب اچھا ہو گیا ہے لیکن برطانوی اخبار ڈیلی میل نے خبر دی ہے کہ فریال نے اب عامر کو الٹی میٹم دے دیا ہے۔اخبار کے مطابق فریال نے عامر کو وارننگ دے دی کہ خاندان والوں اور فریال میں سے کسی ایک کا انتخاب کرلو، اخبار کے مطابق فریال سسرالی رشتے داروں سے بالآخر مکمل بیزار ہو گئی ہیں، اخبار کے مطابق فریال نے عامر کی ہر حرکت پر نظر رکھی ہوئی ہے۔