لندن…….اس بی مانو کو تو دیکھئے جو شیشے میں اپنا ہی عکس دیکھ کر ایسی حواس باختہ ہوئی کہ سوچنے سمجھنے کی سوجھ بوجھ ہی کھو بیٹھی۔اپنے عکس کو دیکھ کر یوں عجیب و غریب حرکتیں شروع کی کہ دیکھ کر انسان سوچ میں پڑ جائے کہ بی مانو کو شیر کی خالہ آخر کیوں کہا جاتا ہے۔کبھی تو اُچھل اُچھل کو خود پر ہی لپکی تو کبھی گول گول چکر کاٹتے ہوئے ایسی دوڑ لگائی کہ محوِ رقص نظر آئی ۔اب اسے بی مانو کا ڈر کہیں اشتیاق کا عالم مگر اس کی دل موہ لینے والی ادائیں چہرے پر مسکراہٹ ضرور بکھیر دیتی ہیں۔