counter easy hit

ہندو انتہا پسند ماہرہ خان کے پرانے بیان کو لے کر پروپیگنڈے پر اتر آئے

ممبئی: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے بھارت سے متعلق دیئے گئے پرانے بیان کو ہندو انتہا پسندوں نے نشانے پر رکھ لیا ہے اور اسے لے کر فلم ’’رئیس‘‘ میں روڑے اٹکانے کے لیے پروپیگنڈے پر اتر آئے ہیں۔

Take the old statement of Mahira Khan, Hindu extremist came down propaganda

Take the old statement of Mahira Khan, Hindu extremist came down propaganda

بالی ووڈ میں فلم ’’رئیس‘‘ سے کیرئیر شروع کرنے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا بھارت سے متعلق دیا گیا پرانا بیان ان دنوں سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہورہا ہے جسے ہندو انتہا پسند پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کررہے ہیں تاکہ ماہرہ کی شاہ رخ خان کے ساتھ پہلی بالی ووڈ فلم ’’رئیس‘‘ میں روڑے اٹکائے جاسکیں۔

نامور کامیڈین عمر شریف کی میزبانی میں ٹی وی شو کے دوران ماہرہ خان نے بھارت سے متاثر ہونے سے گریز کرنے مشورہ دیا تھا جب کہ یہ ویڈیو 2011 میں ہونے والے ٹی وی شو کی ہے جس میں ماہرہ کا کہنا تھا کہ ہمیں بھارت سے بالکل بھی متاثر نہیں ہونا چاہیے کیوں کہ ہم بالی ووڈ نہیں ہیں۔ اداکارہ کی 5 سال پرانی اس ویڈیو کو لے کر ہندو انتہا پسندوں نے تہلکہ مچا رکھا ہے اور اسے فلم ’’رئیس‘‘ کے خلاف پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔ہندو انتہا پسندوں نے ماہرہ خان کے بیان کی پرانی ویڈیو کی بنیاد پر گڑھے مردے اکھاڑنا شروع کردیئے ہیں اور ایک بار پھر فلم ’’رئیس‘‘ کے بائیکاٹ کی مہم شروع کردی ہے جس سے ایک بار پھر شاہ رخ خان کی فلم’’رئیس‘‘ مشکلات میں پھنستی نظر آرہی ہے۔واضح رہے کہ بالی کنگ شاہ رخ خان اور ماہرہ خان کی فلم ’’رئیس‘‘25 جنوری کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website