اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت خزانہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی پیداوار میں کمی کو پورا کیا جائے جبکہ وزارت خزانہ کو میڈیم ٹرم اسٹریٹجی پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت مانیٹری اینڈفسکل پالیسی کوآرڈینیشن بورڈکااجلاس ہوا جس میں سیکریٹری خزانہ نے اجلاس میں وزیر خزانہ کو ملکی معیشت پر بریفنگ دی ۔
بریفنگ میں سیکرٹری خزانہ کی جانب سے بتایا گیا کہ سعودی عرب سالانہ 3 ارب 24 کروڑ ڈالرزکاتیل ادھارپردےگا،کرنٹ اکاونٹ خسارہ 4.6 فیصد کم ہوا ہے،اب تک پرائیویٹ سیکٹر کو 304 ارب روپے کا قرضہ دیا جا چکا ہے۔
سیکرٹری خزانہ کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومت اب تک 2619ارب روپےکاقرضہ واپس ک کر چکی ہے جو گزشتہ ادوار میں لیا گیا تھا ۔ اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب وزارت خزانہ کو ہدایات کی گئیں کہ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی پیداوار میں کمی کو پورا کیا جائے، وزارت خزانہ میڈیم ٹرم اسٹریٹجی پیش کرے۔