کراچی……مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ لوگ مکمل امن تک کراچی آپریشن جاری دیکھنا چاہتے ہیں۔طلال چوہدری نے جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگوکرتے ہوئے مزید کہا کہ رینجرز اختیارات میں توسیع کے معاملے میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔پیپلزپارٹی کی رہنمانفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن کاکریڈٹ وزیراعلیٰ سندھ اوران کی ٹیم کوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست اور دہشت گردی کوجوڑنےکی کوشش نہ کی جائے۔تحریک انصاف کے رہنماواوڈا نے کہا کہ رینجرزاہلکارامن وامان کےقیام کے لیے بہترین کام کر رہے ہیں،مضحکہ خیز بات ہے کہ رینجرز وزیراعلیٰ کو بتائے کہ ہم کسے پکڑنے جارہے ہیں۔