وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری کے خلاف آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہیں اور چارج شیٹ طلال چودھری کے وکیل کے حوالے کر دی گئی جبکہ وزیر مملکت داخلہ آج سپریم کورٹ میں متفرق درخواست جمع کرائیں گے۔ذرائع کے مطابق درخواست میں کہا جائے گا کہ عدالت نےعمران خان اور طاہر القادری کے خلاف توہین عدالت مقدمات میں تحمل کامظاہرہ کیا ، ان کے خلاف مقدمے میں بھی درگزر کا اصول اپنایا جائے۔ذرائع کے مطابق درخواست میں استدعا کی جائے گی کہ نوازشریف اور سعدرفیق کے خلاف توہین عدالت کے الزامات کی درخواستیں خارج کی گئیں ، تفصیلی عدالتی فیصلہ آنے تک فرد جرم کی کارروائی روکی جائے ۔