counter easy hit

سر دار ممتاز ٹمن کی ملا قا تیں رنگ لا نا شروع ہو گئیں ۔۔۔

Talagang

Talagang

تحر یر : ارشد کوٹگلہ
قا رئین محتر م: تلہ گنگ ضلع کا اعلان اب تلہ گنگ کی عوام کے دلوں کی دھڑکنوں کا حصہ بن چکا ہے۔ چوکوں ،چوراہو ں اور دیگر سیاسی مقامات پر ایک ہی صدا سننے میں اتی ہے کہ میاں برادرن تلہ گنگ کی عوام سے کیا ہوا وعدہ کب پو را کریں گے۔ ایک طر ف حکمران جماعت کے نمائندے عوام کو یقین دلا تے ہیں کہ تلہ گنگ ضلع ضر ور بنے گا تو دوسری طرف اپوزیشن رہنما کہتے ہیں کہ تلہ گنگ ضلع کے ایشو پر عوام کو لالی پاپ دیا جارہا ہے۔ حکمران جماعت سچی ہو تی ہے یا اپوزیشن رہنما یہ تو وقت ہی بتا ئے گا۔ تلہ گنگ ضلع کے حوالے سے راقم سے بھی کئی سوالات کیے جا تے ہیں ،کئی ایس ایم ایس اور کالز بھی مو صول ہوتی رہتی ہے کہ تلہ گنگ ضلع کا نوٹیفکیشن کب جاری ہو گا۔ منتخب نمائندوں کو بھی تلہ گنگ ضلع کے ایشو پر پیش رفت کو بڑ ھا ناہو گا کیونکہ اگر بلدیاتی الیکشن ہو تے ہیں تو تلہ گنگ ضلع کے نو ٹیفکیشن میں تاخیر کے باعث اور ترقیاتی کا مو ںکا ٹھپ ہو نااور خاص طور پر تلہ گنگ شہر میں گیس میٹرز کا کا م روکنے سے مسلم لیگ ن کے امید واروں کو مشکلا ت کا سا منا کر نا پڑ سکتا ہے۔

اس صورت میں اپوزیشن رہنمائوں نے تلہ گنگ ضلع کے ایشو کو کیش کروا لیا تو حکمر ان جما عت کے پو رے کے پو رے پینل ہا ر سکتے ہیں لیکن ابھی تک تو اپوزیشن بھی اس مسلے پر سو رہی ہے چا ہے انکو اس عوامی مطا لبے سے دلچسپی نہیں ہے یا انکی کو ئی انتخا بی حکمت عملی ہے ۔اس مسلے پر اپو زیشن کا منفی رول نظر ا رہا ہے کہ انکے ذہنو ں میں ہے کہ اگر ن لیگ کی حکو مت نے تلہ گنگ ضلع فنگشنل کر دیا تو انکو سیاسی نقصان ہو گا حا لانکہ انکو حکومت پر دبا ئو ڈالنا چاہیے کہ اپنے انتخابی وعدے پورے کر یں۔ مسلم لیگ ن نے چارو نا چار اپنے مو جو دہ دور کے اختتام پر تلہ گنگ ضلع تو بناہی دینا ہے لیکن اس میں اپو زیشن کا کو ئی مثبت رول نہیں ہوگا جیسے مندرہ روڈ کیلئے سا بق ضلع نا ظم سر دار غلا م عبا س نے اپنا بھر پور رول ادا کر کے اس پر کا م شروع کروا یا جس کا کر یڈ ٹ انکو بھی جا تا ہے۔اپو زیشن میں رہتے ہو ئے ا پ کو عوامی مسا ئل پر احتجا جی سیاست کر نی پڑ تی ہے تب ہی اپ سسٹم میں قائم رہ سکتے ہیں۔

ممبر قو می اسمبلی سر دار ممتاز خان ٹمن نے چند ما ہ قبل وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کر کے حلقہ این اے اکسٹھ کے مسا ئل سے آ گا ہ کیا تھا اور تلہ گنگ ضلع ،گجر ات یو نیو رسٹی کیمپس سمیت دیگر اعلا نا ت کی یا ددہا نی بھی کروائی تھی جس پر پی ایم نے ایم این اے کی درخواست پر پنجاب حکومت کو لیٹر جاری کیا کہ تلہ گنگ ضلع سمیت دیگر اعلانات پر پیش رفت کر کے رپورٹ پیش کی جائے جس پر ممبر قومی اسمبلی نے لا ہور میں جا کر بھی ملا قا ت کی جس کے بعد تلہ گنگ ضلع کے معا ملے پر خا صی پیش رفت ہو ئی ۔ وزیر اعظم میا ں نواز شر یف نے حمز ہ شہباز شر یف کو ہد ایت کی کہ ضلع چکو ال کے تما م ممبر ان سے ملا قا ت کر کے تلہ گنگ ضلع پر تجا ویز لیں جس پر لا ہو رما ڈلٹائون میں حمزہ شہباز شریف کے سا تھ ایم این اے ممتاز خان ٹمن ،ملک شہر یار ،ایم پی اے سردار ذوالفقار سمیت ضلع چکوا ل کے منتخب نما ئند وں نے بھی ملا قا ت کی جس میں فر دا فر دا سب نے اپنی تجاویز پیش کیں جس پر حمزہ شہباز شریف نے تلہ گنگ ضلع کے حوالے سے یقین دلا یا کہ پنجا ب حکومت کا کام ہے اور اپنا وعدہ پورا کیا جائے گا۔

Sardar Mumtaz Khan Tamman

Sardar Mumtaz Khan Tamman

سردار ممتاز خان ٹمن کی ملاقاتوں کے بعد کاموں کی تکمیل میں پنجاب حکومت کی طر ف سے سست روی کا شکا رضرورہیں لیکن کا م ہو رہا ہے۔ اسی ملا قات کے نتیجے میں گز شتہ ہفتہ کو گجر ات یو نیو رسٹی کیمپس کی ٹیم نے تلہ گنگ کا اچا نک دورہ کیا انکے ہمر اہ اسسٹنٹ کمشنر تنو یر الر حمن اور حلقہ پی پی تئیس کے متوقع امیدوار حکیم یاسر عز یز تھے ۔انکو تلہ گنگ میں کیمپس کیلئے تین مختلف جگہو ں کا معا ئنہ کر ایا گیا جس کے بعد ٹیم نے اعلی حکا م کو جلد رپو رٹ دینے کی یقین دہا نی کر ائی ۔حکیم یاسر عز یز نے بتا یا کہ ٹیم کا موقف تھا کہ ہم پہلے بوائز ڈگر ی کا لج میں کلا سسز شروع کروا دیتے ہیں اسکے بعد کیمپس کی بلڈ نگ بعد میں تیار کروا کے مز ید تو سیع کی جا ئے گی۔ یاسر عز یز کے مطا بق یہ تما م کا م چند ما ہ میں مکمل کر لیا جا ئے گا جس کے بعد باقاعدہ کلاسسز کا اغاز کر دیا جائے گا۔ گجرات یونیورسٹی کیمپس کااغاز بھی ممبر قومی اسمبلی کی ملا قاتوں کا نتیجہ ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر تنویر الرحمن سے تفصیلی گفتگو ہوئی جس میں راقم نے اے سی تلہ گنگ سے معلو م کر نا چا ہا کہ سننے میں ارہا ہے کہ ترقیاتی کاموں میں تا خیر ہو رہی ہے جس پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ میں نے گز شتہ دنو ں ٹھیکیداروں سے ایک میٹنگ کی جس میں انکو واضح کیا ہے کہ کا م جلد از جلد شروع کیے جا ئیں مجھے جو ن میں ہر حا ل میں کا م مکمل چا ہیے ۔جس بھی ٹھیکیدار نے اپنے کام میں سست روی دکھا ئی اسکے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لا ئی جائے گی۔اے سی تلہ گنگ کے مطابق تحصیل تلہ گنگ اور لا وہ میں تمام منصوبوں پر کام شروع ہو چکے ہیں اور کاموں کی نگرانی کیلئے مختلف ٹیمیں اچانک راونڈکر رہی ہیںاور مجھے رپو رٹ ارسا ل کر رہی ہیں۔

کا م مکمل ہو نے کے بعد خود جا کر کاموں کا تفصیلی معائنہ کروں گا اگر کسی نے نا قص میٹر یل استعما ل کیا یا کسی قسم کی بھی کو ئی شکا یا ت ہو ئیں تو ان ٹھیکیداروں کے بل روک دئیے جا ئیں گے۔اے سی تلہ گنگ کا مز ید کہنا تھا کہ پشا ور سا نحہ کے بعد تلہ گنگ سمیت دیگر ملحقہ علا قوں میں سیکیو رٹی کے انتظامات کو با قا عد گی کے سا تھ چیک کیا جا رہا ہے۔ تلہ گنگ شہر کی بہتر ی کیلئے سخت سے سخت اقدامات اٹھا نے کا فیصلہ کیا گیا جس سے شہر کو تمام مسائل سے نجات ملے گی۔ میں تمام فیصلے اصولوں اور قوانین کو مد نظر رکھ کرکر تا ہوں اس میں کسی کوئی فائدہ یا نقصان پہنچا نے کا کوئی ارادہ نہیں ہو تا قانونی فیصلوں پر عمل درامد کرتے وقت کسی کا مفاد متاثر ہ تا ہے تو کسی قسم کا دبائو یا سفارش قبول نہیں کی جا ئے گی تلہ گنگ کی عوام کے مسائل کے حل کیلئے جو بھی قد م اٹھا نا پڑا اٹھائوں گا اور کسی قسم کی روکا ئوٹ بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔اللہ اپ کا حامی و ناصر ہو۔

Malik Arshad

Malik Arshad

تحر یر : ارشد کوٹگلہ