فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابقہ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ موجودہ سلیکٹڈ حکمران چند مہینوں میں ہی عوام کا اعتماد کھوچکے ہیں، اب عوام کہتی ہے کہ اس بہتر تھا پرانا پاکستان،عوام جان چکے ہیں کہ حکومت کا کوئی ویژن نہیں بلکہ سہاروں کے ذریعے وقت گزاررہی ہے پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابقہ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ موجودہ سلیکٹڈ حکمران چند مہینوں میں ہی عوام کا اعتماد کھوچکے ہیں، اب عوام کہتی ہے کہ اس بہتر تھا پرانا پاکستان،عوام جان چکے ہیں کہ حکومت کا کوئی ویژن نہیں بلکہ سہاروں کے ذریعے وقت گزاررہی ہے ،، کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نےسردیوں میں 12گھنٹے لوڈشیڈنگ کے ذریعے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہےتو گرمیوں میں کیا ہوگا ؟اس کے باوجود عوام کو کام کی بجائے تسلیاں دی جارہی ہیں اور سچ بولنے والوں سے انتقام لیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم دیکھ رہی ہے کہ احتساب کے نام پراپوزیشن سے انتقام لیاجارہا ہے، تبدیلی کے دعوے دار حکمرانوں نے کسانوں کے ساتھ جو ظلم کیا اسے قوم معاف نہیں کرے گی ،گنے کا ملز گیٹ ریٹ 180روپے کنڈوں (ڈپو) پر 160روپے اور کاشتکاروں کو 140روپے دیے جارہے ہیں ،ہمارے دور میں احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے نام نہاد لیڈر اب کیوں خاموش ہیں ؟ یاد رہے کہ طلال چودھری پہلے بھی عدلیہ کے خلاف زبان استعمال کرنے کی وجہ سے سزا بھگت رہے ہیں،، اور اب وہ اس چیز کو دہرا رہے ہیں،،