مشیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیونے کہا ہے کہ طلال چوہدری اپنی زبان سنبھال کر استعمال کریں، سیاسی تنقید کرنی چاہیے، بدزبانی نہیں۔
Talal Chaudhry talk hold his tongue, moula bux Chandio
اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ اِدھر بلاول نے پنجاب میں سیاست کا آغاز کیا، اُدھر مخالفوں میں کھلبلی مچ گئی۔
مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری مخالفوں کے لیے سیاسی خوف کا نیا نام اور مدبر سیاستدان ہیں، طلال چوہدری کی بدزبانی ن لیگ کے خوف کا مظہر ہے۔
مشیر اطلاعات سندھ نے یہ بھی کہا کہ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف کے اپنے ہی اُن کے دشمن ہیں،طلال چوہدری اور ان کے ساتھیوں نے پہلے مشرف کے ساتھ جو کیا اب نواز شریف کے ساتھ بھی وہی کررہے ہیں۔